Tag: پی ایس ایکس

  • کاروباری رجحان عروج پر، پاکستان اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ پر ریکارڈ توڑنے لگی

    کاروباری رجحان عروج پر، پاکستان اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ پر ریکارڈ توڑنے لگی

    کراچی: ملک میں کاروباری رجحان عروج پر ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ پر ریکارڈ توڑنے لگی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے، ایک لاکھ 16000 پوائنٹس کی حد بھی عبور ہو گئی، کاروباری ہفتے کے پہلے دن آغاز پر ہی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

    کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار 868 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 16 ہزار 169 پر بند ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں متوقع کمی کی خبروں کی وجہ سے انسٹیٹیوشن کی جانب سے خریداری دیکھی گئی۔

    یاد رہے کہ 28 نومبر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک لاکھ پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کی تھی، اور اس طرح مارکیٹ نے ہفتے کے چوتھے روز اہم سنگ میل عبور کیا، 100 انڈیکس 790 پوائنٹس اضافے کے ساتھ کھلا تھا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ، پہلی بار ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرلی

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈترقی معاشی بہتری کی نوید ہے، معاشی اور اقتصادی پالیسیزدرست سمت میں گامزن ہیں، اس سے پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی۔

    ماہرین کا کہنا تھا اسلام آباد میں سیاسی ہلچل ختم ہونے سے مارکیٹ کا مثبت رد عمل آ یا، معاشی اشاریہ مثبت ہونے کی وجہ سے مارکیٹ کا مثبت رجحان برقرار ہے اور سرمایہ داروں میں اعتماد دیکھا جا رہا ہے۔

  • آن لائن سرمایہ کاری کرنے والے فراڈ سے کیسے بچیں؟

    آن لائن سرمایہ کاری کرنے والے فراڈ سے کیسے بچیں؟

    آن لائن ٹریڈنگ فراڈ سے بچنے کے لیے پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایس ایکس) نے سرمایہ کاری کرنے والے افراد کے لیے انتباہ جاری کردیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایس ایکس) سرمایہ کاری کرنے والے افراد کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں  ہونے والے اضافے کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔

    پی ایس ایکس نے جاری کردہ اعلامیے میں کہا کہ کچھ غیر قانونی سوشل میڈیا گروپ اور فورم  مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی اور روایتی طریقے استعمال کرتے ہوئے سرمایہ کاری کرنے والے افراد کو واٹس اپ گروپوں، فیس بک، میٹا اور اور دیگر سوشل میڈیا چینلز میں شامل ہونے یا فارم بھرنے کے لیے آمادہ کرنے کے لیے کوشش کرتے ہیں۔

    پی ایس ایکس کا کہنا ہے کہ دھوکہ دہی کرنے والے رجسٹرڈ پیشہ ور افراد کے نام کا غلط استعمال کرتے ہیں یا کسی قانونی کمپنی سے وابستہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں تاکہ سرمایہ کاری کرنے والے عوام کو غیر مجاز سرمایہ کاری کی اسکیموں میں حصہ لینے پر آمادہ کیا جا سکے۔

    پی ایس ایکس نے کہا کہ ایسے دھوکہ باز عناصر کی خط و کتابت اکثر مستند نظر آتی ہے کیونکہ اس طرح کے عناصر ریگولیٹر کا نام، لوگو اور تصاویر استعمال کرتے ہیں، نیز اعلیٰ انتظامی اور ملکیتی مواد کے حصے کے طور پر نقالی کرتے ہیں جو سرکاری لگتا ہے۔

    پی ایس ایکس کے بیان کے مطابق دھوکہ دہی میں ملوث گروپ اور فورم کم سے کم یا بغیر کسی رسک کے مقررہ منافع کی ضمانت دیتے ہیں اور سرمایہ کاری کے بارے میں اندرونی تجاویز اور تربیت تک خصوصی رسائی فراہم کرتے ہیں، وہ ذاتی یا مالی معلومات شیئر کرنے یا کسی  فرد یا تیسرے فریق کو براہ راست رقم بھیجنے کے لیے بھی کہتے ہیں۔

    پی ایس ایکس نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نوعیت کی دھوکہ بازی کا شکار بننے سے بچنے کے لیے سرمایہ کاری کرنے والے افراد کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ غیر قانونی سوشل میڈیا گروپوں اور فورمز سے غیر منقولہ سرمایہ کاری کے مشوروں سے ہوشیار رہیں۔

    پی ایس ایکس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی تجارت صرف ایس ای سی پی کے لائسنس یافتہ سیکیورٹیز بروکرز کے ذریعے کی جانی چاہیے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 16 سال بعد ایک اہم دن

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 16 سال بعد ایک اہم دن

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 16 سال بعد آج کا دن ایک اہم ترین دن رہا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سولہ برس بعد ایک ارب سے زائد شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔

    سولہ برس قبل 23 فروری 2005 میں اسٹاک ایکسچینج میں 1 ارب 8 کروڑ شیئرز کا کاربار کیا گیا تھا، اور آج شیئر کے کاروبار نے ایک ارب کا ہندسہ کراس کیا۔

    دریں اثنا، اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا، 100 انڈیکس 30 پوائنٹس کی کمی سے 46644 کی سطح پر بند ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 27.25 ارب روپے مالیت کا کاروبار کیا گیا۔

    مارکیٹ 503 پوائنٹس کے رینج کے درمیان اوپر نیچے ہوتی رہی، دن بھر میں مارکیٹ 170 پوائنٹس بلند ہوئی جب کہ 333 پوائنٹس گری۔

  • دہشت گرد حملے سے پہلے ہی ایجنسیوں نے آگاہ کر دیا تھا: پی ایس ایکس

    دہشت گرد حملے سے پہلے ہی ایجنسیوں نے آگاہ کر دیا تھا: پی ایس ایکس

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خطرہ پہلے سے لاحق تھا، ایجنسیوں نے آگاہ کر دیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے چیئرمین سیلمان مہدی نے کہا کہ پی ایس ایکس کو دہشت گردی کے خدشات لاحق تھے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پہلے ہی ہمیں آگاہ کر رکھا تھا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے تناظر میں سیکورٹی سخت کر دی گئی تھی، جس کی وجہ سے دہشت گردوں کی کوشش ناکام ہوئی۔

    سلیمان مہدی کا کہنا تھا قومی اسٹاک ایکس چینج پر بڑی دہشت گردی پر قابو پانا بڑی کامیابی ہے، دہشت گردی کے باوجود سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند ہیں۔

    اسٹاک ایکسچینج کی سیکورٹی کیسی تھی؟

    ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکس چینج فرخ خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایکس قومی اہمیت کا حامل معیشت کا بیرو میٹر ہے، دہشت گردی کے ذریعے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو متاثر کرنے کا پلان تھا جو پی ایس ایکس کی سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جواں مردی سے ناکام بنایا گیا۔

    حملے کے وقت پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار بلا تعطل جاری رہا

    انھوں نے کہا سیکورٹی ایجنسیوں کی مؤثر کارروائی کی بدولت دہشت گرد عمارت کے اندر داخل نہ ہو سکے، پی ایس ایکس انتظامیہ نے پہلے سے ہی سیکورٹی پروٹوکول کو سخت کیا ہوا تھا، بزدلانہ حملے کے باوجود اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام ، چاروں حملہ آور ہلاک، سب انسپکٹر سمیت 7 شہید

    واضح رہے کہ آج صبح 10 بج کر 5 منٹ پر کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر 4 دہشت گردوں نے بڑی تعداد میں اسلحے کے ساتھ حملہ کیا، مرکزی گیٹ پر بم پھینکنے کے بعد انھوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی، تاہم عمارت میں تعینات سیکورٹی گارڈز اور پولیس اہل کاروں نے انھیں روکتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔

    واقعے میں سب انسپکٹر شاہد اور 5 سیکورٹی گارڈز سمیت 7 افراد شہید ہو گئے جب کہ 3 اہل کار زخمی ہوئے، اور چاروں حملہ آور دہشت گردوں کو مار گرایا گیا۔

  • پی ایس ایکس میں مندی، 844 پوائنٹس کی کمی

    پی ایس ایکس میں مندی، 844 پوائنٹس کی کمی

    کراچی / اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں چار روز سے جاری تیزی کا خاتمہ ہوگیا اور آج 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 844 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں جاری تیزی عارضی ثابت ہوئی اور کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگل کو ٹریڈنگ کے دوران مندی کی بڑی لہر دیکھی گئی۔

    کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 750 سے زائد پوائنٹس کم ہوئے جس کی وجہ سے شیئر مارکیٹ 43 ہزار کی حد برقرار نہ رکھ سکی۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق مسلسل تیزی کےبعدمارکیٹ میں مندی متوقع تھی، بینکنگ سیکٹر میں فروخت کا دباوٴ مارکیٹ میں مندی کی ایک وجہ ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ چار روز میں 100 انڈیکس میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

    ٹریڈنگ کے دوران 13 ارب 70 کروڑ مالیت کے 27 کروڑ 45 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا، مجموعی طور پر 348 کمپنیوں کے شیئرز کی لین دین ہوئی جن میں سے 79 کے شیئرز کی قیمتوں میں تیزی جبکہ 255 کے ریٹ کم ہوئے علاوہ ازیں 15 کے حصص کی قیمت مستحکم رہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی ایس ایکس: کاروباری ہفتے کا منفی اختتام

    پی ایس ایکس: کاروباری ہفتے کا منفی اختتام

    اسلام آباد / کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھٹ نہ سکے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 260 پوائنٹس کمی کے بعد بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز  بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ٹریڈنگ سست روی کا شکار رہی اور سرمایہ کاروں نے حصص کی لین دین میں خاطر خواہ دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

    ٹریڈنگ کے پہلے سیشن میں مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 44 ہزار 28 پوائنٹس تک پہنچا تاہم دوسرے سیشن کے بعد شروع ہونے والی مندی مارکیٹ بند ہونے تک جاری رہی۔

    مجموعی طور پر 6 ارب 12 کروڑ روپے کی مالیت کے 16 کروڑ 47 لاکھ حصص کا لین دین ہوا، کُل 359 کمپنیوں کے شیئرز کے کاروبار میں سے 92 کے حصص کی قدر میں اضافہ، 242 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 25 کے ریٹ مستحکم رہے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار

    حکومت پاکستان کی جانب سے بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سرمایہ کار لین دین میں احتیاط سے کام لے رہے ہیں جس کے باعث  مسلسل 9 کاروباری سیشنز میں مارکیٹ 2 ہزار پوائنٹس نیچے آچکی۔

    کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 260 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43 ہزار 595 پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انڈیکس میں 500 پوائنٹس کی کمی کے بعد مارکیٹ 43 ہزار 385 پر بند ہوئی تھی۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی صورتحال اور عدالتوں میں زیر سماعت ہائی پروفائل مقدمات کے باعث سرمایہ کار محتاط ہیں اور وہ خریداری سے گریز کررہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پی ایس ایکس، جہانگیرصدیقی اینڈکمپنی 30انڈیکس سےخارج

    پی ایس ایکس، جہانگیرصدیقی اینڈکمپنی 30انڈیکس سےخارج

    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ نے کے ایس ای تھرٹی انڈیکس میں رد و بدل کا نوٹس جاری کردیا ہے، جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی تھرٹی انڈیکس سے خارج کر دی گئی۔

    پی ایس ایکس انتظامیہ نے انڈیکس میں چار نئی کمپنیوں کو شامل کیا ہے ۔جن کے نام آدم جی انشورنس، بائیکو ، داود ہرکولیس کارپوریشن اور سوئی سدرن گیس کمپنی ہیں، چارکمپنیوں ہانڈا اٹلس، پی ٹی سی ایل، پانئیر سیمنٹ اور جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی کوانڈیکس سے خارج کردیاگیاہے۔

    اعلامیہ کے مطابق کمپنیوں کا داخلہ اور اخراج کارکردگی کی بنیاد پر ہوتا ہے، تھرٹی انڈیکس میں رہنے کیلئے کمپنیوں کے حصص کا پانچ فیصد فری فلوٹ ہونا ضروری ہے ۔