Tag: پی ایس فائنل

  • پی ایس ایل فائنل: شاہراہ فیصل کےاطراف میں شادی ہالز، ہوٹل اوردفاتربند رہیں گے

    پی ایس ایل فائنل: شاہراہ فیصل کےاطراف میں شادی ہالز، ہوٹل اوردفاتربند رہیں گے

    کراچی : پاکستان سپرلیگ کے فائنل کے موقع پرکراچی میں شاہراہ فیصل اور کارساز روڈ کے اطراف میں تمام عمارتیں، شادی ہالز، ہوٹل، کاروباری مراکز اوردیگر دفاتربند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر سیکیو رٹی انتظامات کے لیے پولیس نے ہدایت نامہ جاری کردیا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کے موقع پر شاہراہ فیصل اور کارساز روڈ پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔

    بہادرآباد پولیس اسٹیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق شاہراہ فیصل اور کارساز روڈ کے اطراف واقع تمام عمارتیں، شادی ہالز، ہوٹلزاور دفاتر 24 گھنٹے کے لیے 25 مارچ صبح 6 بجے سے 26 مارچ صبح 6 بجے تک بند رہیں گے۔

    پولیس کی جانب سے جاری ہدایت نامے کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف سخت کارروائی کے بھی احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے پرمطمئن ہیں، پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں ہی ہوگا۔


    پی ایس ایل فائنل‘ کراچی میں فل ڈریس سیکیورٹی ریہرسل


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 11 فروری کو کراچی میں پی ایس ایل فائنل کے سیکیورٹی انتظامات کی فل ڈریس ریہرسل کی گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • دنیا بھر کے اخبارات میں بھی پی ایس فائنل کے چرچے

    دنیا بھر کے اخبارات میں بھی پی ایس فائنل کے چرچے

    کراچی : دنیا بھر کے پرنٹ میڈیا میں بھی پی ایس ایل کی دھوم مچی ہوئی ہے، مختلف ممالک کے نامور اخبارات نے پاکستانی عوام کے جذبات کو اپنی خبروں اور کالموں میں تعریفی الفاظ میں اجاگر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائنل کے جنون نے نہ صرف پاکستان بلکہ ملک سے باہر بھی دھوم دھڑکا مچایا ہوا ہے ، دنیا بھر کے اخبارات اور جرائد نے پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے خصوصی مضامین اور کالم شائع کیے ہیں۔

    پی ایس ایل فائنل کی پاکستان میں انٹری کو اب عالمی سطح پر بھی خوب پزیرائی حاصل ہو رہی ہے، بی بی سی کے مطابق پاکستان گزشتہ آٹھ برسوں سے وطن سے دورکرکٹ کھیل رہا ہے اور مقامی افراد کوالٹی میچ دیکھنے کے لیے ترسے ہوئے ہیں اور اسی کے باعث فائنل میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو گئے۔

    مشرق وسطیٰ کے صف اول کے اخبار عرب نیوز نے پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے خصوصی مضمون شائع کیاہے، اخبار کے مطابق شائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچنے کے لیے تین جگہوں پر تلاشی دینی ہو گی لیکن ان تمام سیکیورٹی مراحل کے باوجود فائنل سے والہانہ لگاؤ کم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔

    بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس نے اس صورتحال کو جنون سے تشبیہہ دی، ان کے علاوہ، خلیج ٹائمز، ٹرینیڈاڈ ایکسپریس، ٹائمز آف انڈیا سمیت بے شمار اخبارات نے اس فائنل کو بھرپور کوریج دی ہے۔

  • پی ایس ایل فائنل، تحریک انصاف نے مفت داخلے کا مطالبہ کردیا

    پی ایس ایل فائنل، تحریک انصاف نے مفت داخلے کا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے پاکستان سپرلیگ کے فائنل میں عوام کے مفت داخلے کا مطالبہ کردیا۔ تحریک انصاف کے رہنماء نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے انعقاد کا مقصد عالمی دنیا کو دہشت گردی کے خلاف پیغام دینا ہے تو پھر حکومت داخلہ ٹکٹ مہنگی کیوں ہے؟

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء نے عوامی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد کر کے دہشت گردی سے مقابلہ کرنا چاہتی ہے تو پھر فائنل کے ٹکٹ مہنگے کیوں ہیں؟۔

    انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے تو حکومت کو چاہیے کہ وہ پی ایس ایل فائنل کے لیے عوام کو سہولیات فراہم کرتے ہوئے مفت داخلے کی اجازت دے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام میچ دیکھ سکیں۔

    پڑھیں: ’’ پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں کرائیں گے، شہریار خان ‘‘

    یاد رہے پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دو روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے فائنل کے ٹکٹ کی فروخت کا اعلان کیا تھا تاہم انتظامیہ نے ٹکٹ کی فروخت شروع کرنے میں ایک دن آگے بڑھا دیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ’’ پی ایس ایل فائنل: فوجی جوانوں نے قذافی اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا ‘‘

    خیال رہے پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کے وقت ہی نجم سیٹھی نے فائنل لاہور میں کروانے کا اعلان کیا، دہشت گردی کی حالیہ لہر کے باوجود پنجاب اپیکس کمیٹی نے طویل اجلاسوں کے بعد سفارش وزیر اعظم کو ارسال کی جس کے بعد میاں محمد نواز شریف نے فائنل ہر صورت لاہور میں کروانے کا اعلان کیا۔

    قبل ازیں آئی ایس پی آر کی جانب سے اعلامیہ جاری کی گیا ہے جس میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پی ایس ایل کے انعقاد پر سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کی ہے اور پاکستان آرمی کو جہاں بھی ذمہ داری دی جائے گی وہ ملک کی خاطر اُسے ہرصورت پورا کریں گے۔

  • پی ایس ایل فائنل، سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا

    پی ایس ایل فائنل، سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا

    لاہور : پی ایس ایل فائنل لاہور میں منعقد کرنے کے حتمی فیصلے کے بعد پنجاب پولیس نے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے سیکیورٹی پلان مرتب دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا ہے جس کے تحت 12ایس پیز اور 35 ڈی ایس پیز کی سربراہی میں لاہور بھر میں سیکیورٹی کے لیے7ہزار پولیس اہلکارتعینات ہوں گے جب کہ 84 ایس ایچ اوز قذافی اسٹیڈیم کے اندر ڈیوٹی انجام دیں گے۔

    یہ پڑھیں : دہشت گردی کے خدشات مسترد، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کی منظوری

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 4 مقامات پر تلاشی لی جائے جس کے لیے بائیومیٹرک ڈیوائسز استعمال کی جائیں گی اور واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹر، برئیرز استعمال ہوں گے جب کہ اصل شناختی کارڈ کے بغیر داخلہ ممنوعہ ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں : فائنل کے ٹکٹ کل سے ملیں‌ گے، 8 سیکیورٹی آفیشل پاکستان آئیں‌ گے، سیٹھی

    ترجمان پولیس کے مطابق عوام کو بہترین اور پرامن تفریح مہیا کرنے کے لئے پرعزم ہیں جس کے لیے ہر ممکن اقدامات اُٹھا رہے ہیں جس کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے منصوبہ بندی تیار کر لی ہے۔

    مزید جانیے : قذافی اسٹیڈیم کے گرد دکانیں کل سے 5 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ