Tag: پی ایس پی میں شامل

  • ایم کیو ایم پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی شیرازوحید  پی ایس پی میں شامل

    ایم کیو ایم پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی شیرازوحید پی ایس پی میں شامل

    کراچی: پی ایس پی ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور وکٹ گرادی ، ایم کیو ایم پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی نے ایم کیو ایم کی اور پتنگ کاٹ دی، ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی شیرازوحید اپنی پارٹی چھوڑ کر آج پی ایس پی شامل ہوگئے۔

    پاکستان ہاؤس میں پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منتخب ایم پی اے شیراز وحید آج پی ایس پی میں شامل ہوگئے، شیراز وحید پی ایس123 کورنگی سے منتخب ایم پی اے ہیں۔

    مصطفیٰ کمال نے کا کہنا تھا کہ پی ایس پی جلسہ کامیاب بنانےپرعوام کا شکر گزار ہوں ، ہماری بات لوگوں کے دلوں میں اتررہی ہے، کراچی کے لوگوں نے اپنی آواز ہماری آواز سے ملائی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ اوردیگروزیرمیرانام لےکربھڑاس نکال رہے ہیں

    وزیر اعلیٰ سندھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ چند دن سے دیکھ رہاہوں وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر وزرا ناراض ہیں، وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر وزیر میرا نام لےکربھڑاس نکال رہے ہیں، سب لوگ کہہ رہےہیں سندھ کی آبادی70لاکھ کم کی گئی ہے، 70 لاکھ آبادی سندھ کے شہری علاقوں سے کم کی گئی ہے، آبادی کم کرنے کو سندھ حکومت نے باآسانی مان بھی لیا۔

    انکا کہنا تھا کہ کراچی سندھ کے ریونیو کا90فیصد کماکردیتاہے، سندھ حکومت اس لیے راضی ہوئی کہ وہاں ان کاووٹ بینک نہیں، وزیراعلیٰ آبادی کمی دکھانےپرپانی کی فراہمی کا مطالبہ نہیں کررہے، آپ کوپرواہ نہیں وفاق سے70لاکھ لوگوں کےپیسےکم ملیں گے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ چیف جسٹس کہہ رہےہیں عوام انسانی فضلہ ملاپانی پی رہےہیں، فریادکررہاہوں تووزیراعلیٰ اوروزرا مجھ پرذاتی حملے کر رہے ہیں، ایشوزپربات کررہےہیں آپ حکمران ہیں مسائل حل کریں۔

    وزیراعلیٰ سندھ ایم کیوایم کے ساتھ پارٹنر ان کرائم ہیں

    سربراہ پی ایس پی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے لوگوں پروزیراعلیٰ سندھ کچھ نہیں کہتےکیوں؟ وزیراعلیٰ سندھ ایم کیوایم کے ساتھ پارٹنر ان کرائم ہیں، ہمیں برابھلاکہنے سے وزیراعلیٰ کی جان نہیں چھوٹے گی، سندھ حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے میرے پاس موقع ہے، اس وقت میرےپاس لسانی سیاست کابہترین موقع ہے۔

    پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست چاہوں تو مہاجروں کے سینوں میں آگ لگادوں ، نفرت کی سیاست کیلئےآپ نےوجوہات بنادی ہیں، موقع ہے کہنا شروع کردوں سندھ وزیراعلیٰ ایسا کررہا ہے، لسانی سیاست کی تو لوگ میری بات پر یقین بھی کریں گے، لسانیت کی بنیاد پرکبھی نفرت نہیں پھیلاؤں گا۔

    چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ شارع فیصل پر کام ہوا میٹروپول کے پاس سے بیٹھ گئی، میں نے دوردرازعلاقوں میں پانی پہنچایا تھا، کورنگی، بلدیہ، محمود آباد میں پانی لائنیں بچھوائیں، 300 ارب خرچ کیے ایک پائی کی کرپشن کا الزام نہیں ہے، کیا اپنے شہر کو اجڑنے دوں ،بات پر آپ ناراض ہوجاتے ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ ہمیں پانی دیئے بغیرکچرا اٹھائے بغیر آپ حکومت نہیں چلاسکتے، حکمران اندرون سندھ بھی اچھاسلوک نہیں کررہے۔


    مزید پڑھیں : ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد پی ایس پی میں شامل


    خیال رہے کہ حال ہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سلمان بلوچ نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق ستار سمیت تمام لوگ لندن رابطے میں ہیں، متحدہ نے پھر مہاجر صوبے کی سیاست شروع کردی۔

    اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کو اس وقت بڑا دھچکا لگا، جب ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا نے ایم کیو ایم پاکستان کو چھوڑ کر پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے کہ فاروق ستار نے پارٹی چھوڑنے والے 11 ارکان اسمبلی کیخلاف ریفرنس دائر کیا ہوا ہے ، جس میں الیکشن کمیشن سے ارکان کو نااہل کرنے کی استدعا کی ہے۔

    ارکان میں رکن قومی اسمبلی آصف حسنین اور سلمان بلوچ جب کہ رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی، شیخ عبداللہ، خالد بن ولایت، ارتضیٰ خلیل، ندیم راضی، عبدالرزاق، عارف مسیح اور بلقیس مختیار شامل ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • اے پی ایم ایل کی آسیہ اسحاق 16ساتھیوں سمیت پی ایس پی میں شامل

    اے پی ایم ایل کی آسیہ اسحاق 16ساتھیوں سمیت پی ایس پی میں شامل

    کراچی : آل پاکستان مسلم لیگ کی آسیہ اسحاق نے ساتھیوں سمیت پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، مصطفیٰ کمال کا کہنا ہےکہ کراچی میں اپنا مرکزی دفتراسی ہفتےکھول لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور سابق صدر پرویز مشرف کی ترجمان آسیہ اسحاق اپنے سولہ ساتھیوں سمیت مصطفیٰ کمال کے کیمپ میں چلی گئیں۔

    اس بات کا اعلان انہوں نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا، مصطفیٰ کمال نے پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے پرآسیہ اسحاق اور ان کے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کراچی میں رواں ہفتے مرکزی دفتر کھولنے کا بھی اعلان کردیا۔


    APML's Asia Ishaq joins Pak Sarzameen Party by arynews

    پی ایس پی کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اب ایسا بھی نہیں ہے کہ ان کی جماعت کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں وہ اپنی جماعت میں جگہ نہیں دے سکتے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاروق ستار پہلے یہ بتائیں کہ وہ را کے ایجنٹ ہیں یا نہیں ۔ انہوں نے کہا  کہ وہ ایم کیو ایم کے بھٹکے ہوئے لوگوں کے لیے عام معافی کی بات کرتے ہیں اور ان کو بہکانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    پی ایس پی میں شامل ہونے والی اے پی ایم ایل کی آسیہ اسحاق کا کہنا تھا کہ ہم ملک و قوم کی ترقی کیلئے مصطفیٰ کمال کےشانہ بشانہ کھڑےہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کی پی ایس پی میں شمولیت کے حوالے سے سابق صدر پرویز مشرف کو علم ہے۔ پاک سرزمین پارٹی میں شاملہونے والوں میں آل پاکستان مسلم لیگ کے پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اورسندھ کے قائدین بھی شامل ہیں۔