Tag: پی ایس گیارہ

  • شکارپور‌میں ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کے امتیاز شیخ کامیاب

    شکارپور‌میں ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کے امتیاز شیخ کامیاب

    شکار پور: پی ایس گیارہ کے ضمنی انتخاب میں‌ پیپلز پارٹی کے امیدوار امیتاز شیخ نے میدان مار لیا، جے یو آئی کے امیدوار ناصر سومرو دوسرے نمبر پر رہے، آصف زرداری نے کا ہے کہ یہ کامیابی پیپلز پارٹی کی کامیابیوں کا ثمر ہے ۔

    اطلاعات کے مطابق شکارپور کے صوبائی حلقے پی ایس گیارہ کا انتخابی معرکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار امتیاز شیخ نے جیت لیا، ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق امیتاز شیخ نے 36 ہزار 200 ووٹ حاصل کیے۔

    ان کے مدمقابل جے یو آئی کے امیدوار ناصر محمود سومرو 27 ہزار 400 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے اس طرح امیتاز شیخ کو اپنے قریبی مخالف پر 8 ہزار 80  ووٹوں کی برتری حاصل رہی۔

    واضح رہے کہ امیتاز شیخ نے مسلم لیگ فنکشنل چھوڑکر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے بعد یہ نشست چھوڑی تھی اور اب وہ اپنی اسی نشست سے دوبارہ کامیاب ہوگئےتاہم اس بار ان کا سیاسی پلیٹ فارم تبدیل تھا۔

    سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے امتیاز شیخ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی پیپلز پارٹی کی کامیابیوں کا ثمر ہے۔

  • شکارپور: پی ایس 11ضمنی انتخابات،پولنگ جاری

    شکارپور: پی ایس 11ضمنی انتخابات،پولنگ جاری

    کراچی : صوبہ سندھ کے شہر شکارپور میں پی ایس 11 میں ضمنی انتخابات آج ہورہے ہیں جبکہ حلقے میں صبح آٹھ بجےسےپولنگ کا عمل جاری ہے۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ کے شہر شکارپور میں پی ایس 11 میں ضمنی انتخابات آج ہورہے ہیں جس کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

    ضمنی انتخاب میں پی پی کے امیدوار امتیاز شیخ اور جے یو آئی ف کے امیدوار ناصر سومرو میں کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔انتخاب کےلیے حلقے میں 105پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جس میں سے ا29پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 76کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

    پی ایس 11حلقے میں رجسٹرڈ ووٹررز کی تعداد 1لاکھ 35 ہزار چارسو تیس ہے۔رجسٹرڈ ووٹرز میں مرد ووٹرز کی تعداد 76ہزار چار سو انچاس اور خواتین ووٹرز کی تعداد 62ہزار 481ہے۔

    واضح رہے کہ امتیاز شیخ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی وجہ سے خالی ہونےوالی نشست پر ضمنی انتخاب کو الیکشن کمیشن اسلام آباد اور صوبائی الیکشن کمیشن مانیٹر کررہاہے۔