Tag: پی ایس 114

  • پی ایس 114: ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

    پی ایس 114: ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

    کراچی : الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب کے نتائج کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا۔

    الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ الیکشن والے دن پورے حلقے میں نہ تو کوئی دھاندلی ہو ئی اورنہ ہی کوئی کوئی گڑ بڑکا واقعہ پیش آیا۔

    انہوں نے کہا کہ بہترسیکورٹی اور امن وامان سے متعلق الیکشن کمیشن اور رینجرز نے بھی اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔


    مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نےسعیدغنی کی کامیابی کانوٹیفکیشن روک دیا


    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم کو بدلتے ہوئے حالات کو سمجھنا ہوگا اور جعلی ووٹ کے نہ پڑنے کہ وجہ سے دو ہزاراٹھارہ کے الیکشن میں ایم کیو ایم کا کراچی سے مکمل صفایا ہو جائے گا۔


    مزید پڑھیں: سات ہزارووٹ کیسے آئے؟ بےنقاب کرینگے، کامران ٹیسوری


    یاد رہے کہ 9 جولائی کو پی ایس 114 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی پی پی کے امیدوار سعید غنی نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کامران ٹیسوری کو 5734 ووٹوں کے فرق سے شکست دے کر میدان مارلیا تھا جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن تیسرے نمبر پر رہی تھی۔

  • پی ایس114‘ الیکشن کمیشن نےسعیدغنی کی کامیابی کانوٹیفکیشن روک دیا

    پی ایس114‘ الیکشن کمیشن نےسعیدغنی کی کامیابی کانوٹیفکیشن روک دیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نےپی ایس114 کےضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کےامیدوارسیعد غنی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔

    تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پی ایس 114 ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کےحوالے سےایم کیو ایم پاکستان کی درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمشنرسردار رضا حیات کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نےکی۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ایس 114 کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کےامیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکشن روک دیا اورسعیدغنی کو17جولائی کوطلب کرلیا۔

    خیال رہےکہ ایم کیوایم پاکستان نےدرخواست میں کامیاب امیدوارپرنتائج تبدیل کرنے کا الزام لگاتے ہوئےکہا تھاکہ ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائےاورووٹوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے۔

    ایم کیوایم پاکستان نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ حلقے میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔

    یاد رہےکہ اس سےقبل ترجمان ایم کیوایم پاکستان کا کہنا تھا کہ پی ایس 114 میں گاڑی سے بیلٹ باکس ملنے سے ثابت ہوگیا ہےکہ ضمنی انتخاب میں دھاندلی ہوئی۔

    ترجمان نے مزید کہاتھا کہ پیپلزپارٹی کو کراچی کےعوام نےکبھی اعتماد کاووٹ نہیں دیا،پی پی دھاندلی کے ذریعے خودساختہ نمائندگی کے اوچھے ہتھکنڈوں پراتر آئی ہے۔

    واضح رہےکہ کراچی کے حلقہ پی ایس 114 میں گزشتہ دنوں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے سعید غنی کامیاب جبکہ ایم کیوایم پاکستان کے کامران ٹیسوری دوسرے نمبر پر رہے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: پی ٹی آئی اور ن لیگ کارکنان آمنے سامنے، تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا

    کراچی: پی ٹی آئی اور ن لیگ کارکنان آمنے سامنے، تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا

    کراچی: شیخ رشید کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پی ایس 114 میں انتخابی ریلی نکالی، ایک موقع پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے جہاں تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے محمود آباد میں ریلی نکالی جس میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

    ریلی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا، ایک موقع پر محمود آباد میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان آمنے سامنے آگئے، دونوں پارٹیوں کے کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔

    اطلاعات ہیں کہ شیخ رشید کی قیادت میں پی ٹی آئی کی ریلی جارہی تھی کہ اسی وقت ن لیگ کی ریلی بھی آگئی، دونوں جماعتوں کے کارکنوں کی ایک دوسرے سے تلخ کلامی بھی ہوئی اور تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا۔

    میرے حلقے کے لوگوں نے کہا، شیخ جھکنا نہیں، شیخ رشید

    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ غریب غریب تر اور امیر ارب پتی سے کھرب پتی بنتا جارہا ہے، حکمرانوں نے غریبوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، ایک شخص ہے جو اس ملک میں کرپٹ اور کمیشن خوروں کو للکارتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف کے ساتھ کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے، یہ لوگ جے آئی ٹی کو دھمکیاں دے رہے ہیں، میرے حلقے کے عوام کہتے ہیں کہ شیخ رشید جھکنا نہیں نواز شریف کے خلاف ڈٹ جانا، عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں،کرپٹ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے۔

  • پی ایس 114: پی پی کا جلسہ، بدترین ٹریفک جام

    پی ایس 114: پی پی کا جلسہ، بدترین ٹریفک جام

    کراچی: شہر قائد کے حلقہ پی ایس 114 میں پی پی کے جلسے اور دیگر سیاسی شخصیات کی آمد کے سبب محمود آباد اور شاہراہ فیصل پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا، لوگ گھنٹوں پھنسے رہے، گاڑیاں چھوڑ کر پیدل سفر عبور کیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے حلقہ پی ایس 114 میں انتخابی مہم جاری ہے، پیپلز پارٹی نے جلسے کا اعلان کیا جس میں خطاب کے لیے بلاول بھٹو زرداری جب پہنچے تو وی آئی پی موومنٹ کے سبب سڑکیں بند کردی گئیں جس سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا جو شاہراہ فیصل تک پہنچ گیا۔

    آج یہاں صرف پی پی کے رہنماؤں کی آمد نہیں ہوئی بلکہ دیگر سیاسی شخصیات بھی انتخابی مہم چلاتی نظر آئیں جس کے باعث راستے بند رہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، لوگ ٹریفک جام کی وجہ سے طویل فاصلہ پیدل طے کرنے پر مجبور ہوگئے، وی وی آئی پی موومنٹ کی وجہ سے جگہ جگہ پولیس نفری تعینات رہی۔

    اطلاعات ہیں کہ ٹریفک جام بڑھتے بڑھتے شاہراہ فیصل اور ڈرگ روڈ اور کالونی گیٹ تک پہنچ گیا جس کے باعث لاکھوں شہری متاثر ہوئے، لسبیلہ اور جہانگیر روڈ پرسیوریج کے پانی کی وجہ سے پہلے ہی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی محمود آباد پہنچے اور پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ ریلی نکالی۔

    مزید براں پیپلز پارٹی کے جلسے میں صحافیوں کے لیے بھی کوئی انتظامات نہیں کیے گئے، مختلف ٹی وی چینلز کی 10 ڈی ایس این جیز کو کوریج سے روک دیاگیا۔

    جلسہ گاہ میں کارکنان سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات نظر آئے، صحافیوں کو بیٹھنے کی بھی جگہ نہیں ملی، ان کے لیے کرسیاں کم پڑگئیں تو وہ احتجاجاً سڑک پر بیٹھ گئے۔