Tag: پی ایف یوجے

  • پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا پیکا ایکٹ کےخلاف کل یوم سیاہ منانےکااعلان

    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا پیکا ایکٹ کےخلاف کل یوم سیاہ منانےکااعلان

    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پیکا ایکٹ کےخلاف کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے، کالے قانون کےخلاف دھرنے کے کال دی جائے گی۔

    صدر پی ایف یوجے افضل بٹ نے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کا ملاقات کا موقع دیے بغیر بل پردستخط کرنا افسوسناک ہے، اس کالےقانون کےخلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے کی کال دی جائے گی، قانون کی واپسی تک احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا۔

    افضل بٹ نے کہا کہ پریس کلب، یونین دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، ملاقات کے بغیر صدر کابل پر دستخط کرنا افسوسناک ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا تھا کہ ہمارا مؤقف سنا جائے۔

    صدر پی ایف یو جے نے کہا کہ آصف زرداری جوڑ توڑ کی سیاست سے جانے جاتے ہیں، ہماری امید تھی کہ آصف زرداری ہمیں بھی سنیں گے۔

    حکومت کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے ہیں تو آج ہی ہمیں بتائیں، حکومت بعد میں کہے کہ ہاتھ پاؤں بندھے تھے تو ہم نہیں مانیں گے، ہم نے پریس فریڈم موومنٹ شروع کردی ہے۔

    افضل بٹ نے کہا کہ آج سپریم کورٹ بار، انسانی حقوق تنظیموں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں، ہم رابطے کرکے اپنی تحریک کو پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، یقین ہے تمام پارٹی ورکرز بھی ہمارےساتھ ہوں گے۔

    انھوں نے کہا کہ کالے قانون کے ذریعے پاکستان کے عوام کو گونگا بہرا رکھنے کی کوشش ہے، متنازع پیکا ایکٹ کے ذریعے عام آدمی کا حق چھینا جا رہے۔

    صدرپی ایف یوجے کا کہنا تھا کہ کل پاکستان کے تمام پریس کلبز پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، اپیل کرتا ہوں اپنے اپنے شہر میں یوم سیاہ کی تقریب میں شریک ہوں۔

  • اے آر وائی نیوز کی بندش : پی ایف یوجے کا منگل  کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا اعلان

    اے آر وائی نیوز کی بندش : پی ایف یوجے کا منگل کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : سیکریٹری جنرل پی ایف یوجے رانا عظیم نے اے آر وائی نیوز کی بندش کیخلاف منگل کے روز اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل پی ایف یوجے رانا عظیم نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے آر وائی نیوز کی بندش پر ہم منگل کے روز اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے اور پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے۔

    سیکریٹری جنرل پی ایف یوجے کا کہنا تھا کہ تمام میڈیا ہاوسز اور تنظیموں کو خط لکھا ہے کہ باہر نکلیں اور پاکستان میں آزادی صحافت کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔

    رانا عظیم نے کہا کہ ہم دیکھا دیں گے کہ صحافی اب بھی متحد ہیں، اس وقت تک بیٹھےرہیں گے جب تک آر وائی نیوز بحال نہیں ہوجاتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرا رابطہ علما تنظیموں اور باقی لوگوں سے ہے، ہمیں جیلوں میں جانا پڑے ہم جائیں گے لیکن یہ لڑائی جیتیں گے۔

    سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے نے مزید کہا کہ آزادی صحافت ختم ہوگی تو جمہوریت ختم ہوجائےگی، عدلیہ کی بحالی میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیاتھا۔

    رانا عظیم کا کہنا تھا کہ اب سب کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے، لاہور سے چلنےوالی کوئی بھی تحریک کبھی ناکام نہیں ہوئی ، ہم یہ جنگ لڑکر جیت کر دیکھائیں گے، اےآروائی بند ہوگیا توپھر باقی چینل کی باری بھی آئے گی۔

  • اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ : پی ایف یوجے کا ہنگامی اجلاس طلب، پارلیمنٹ ہاؤس کے گھیراؤ کرنے کا اعلان

    اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ : پی ایف یوجے کا ہنگامی اجلاس طلب، پارلیمنٹ ہاؤس کے گھیراؤ کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : پی ایف یوجے کے مرکزی سیکریٹری جنرل رانا عظیم نے اے آر وائی کا این او سی منسوخی کے فیصلے پر پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایف یوجے کے مرکزی سیکریٹری جنرل رانا عظیم نے اے آر وائی کا این او سی منسوخ کرنے کے فیصلے کی مذمت کی۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    رانا عظیم نے کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل پی ایف یوجے نےہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے ، عدالتوں میں بھی جائیں گے اور پارلیمنٹ کا بھی گھیراؤ کریں گے۔

    سیکرٹری جنرل پی ایف یوجے نے کہا کہ حکومت کی صحافی کارکن دشمنی کھل کرسامنےآگئی ، ہزاروں کارکنوں کو بے روزگار کر دیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت صحافیوں کامعاشی قتل منصوبےکےتحت کررہی ہے، راناثنا اللہ کوہوش کےناخن لیناہوں گےاقتداردائمی نہیں ہے۔

    رانا عظیم نے مزید کہا کہ اے آر وائی نیوز کو سچ اورحق دکھانےکی سزادی جارہی ہے، ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

    سیکرٹری جنرل پی ایف یوجے کا کہنا تھا کہ چارہزارخاندان نہیں لاکھوں صحافیوں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے، جو ہم نہیں کرنے دیں گے۔

  • مریم نواز کی آڈیو،  پی ایف یوجے کا  ن لیگ کا  بائیکاٹ کرنے اور عدالت جانے کا اعلان

    مریم نواز کی آڈیو، پی ایف یوجے کا ن لیگ کا بائیکاٹ کرنے اور عدالت جانے کا اعلان

    اسلام آباد : سیکریٹری جنرل پی ایف یوجے راناعظیم نے مریم نواز اور پرویزرشید کی مبینہ آڈیو سامنے آنے کے بعد ن لیگ کیخلاف عدالت جانے اور بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل رانا عظیم نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اور پرویزرشید کی مبینہ آڈیو کی مذمت کرتا ہوں ، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے صحافت کی آواز دبانے کی کوشش کی۔

    صدرپی ایف یوجے کا کہنا تھا کہ یہ ثابت کرتاتھانوازشریف کا دور آمریت سے بھی سیاہ دور تھا، نواز شریف کیلئے عدالت جانیوالے سینئر تجزیہ کاروں اور اینکرز پر افسوس ہے۔

    مریم نواز کے حوالے سے راناعظیم نے کہا کہ پاور فل خاتون کے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا مگر اختیارات وزیراعظم سے لے کر وزیراطلاعات تک کے تھے۔

    راناعظیم نے کہا کہ ن لیگ کا صرف بائیکاٹ نہیں بلکہ احتساب بھی کریں گے ، ن لیگ کیخلاف پہلے بھی عدالت گیا اب بھی جاؤں گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پرویز رشید کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، پرویزرشید کسی ایک صحافی نہیں بلکہ سب پر حملہ کررہےہیں، صحافیوں کوپرویزرشید کی میڈیا سے گفتگو کا بائیکاٹ کرنا ہوگا۔