Tag: پی ایم ٹی

  • چوروں نے کھمبے پر چڑھ کر لاکھوں مالیت کی پی ایم ٹی اتار لی، انجام کیا ہوا؟ ویڈیو رپورٹ

    چوروں نے کھمبے پر چڑھ کر لاکھوں مالیت کی پی ایم ٹی اتار لی، انجام کیا ہوا؟ ویڈیو رپورٹ

    کراچی میں مسلح چوروں نے لمبا ہاتھ مارنے کی کوشش کرتے ہوئے کھمبے پر چڑھ کر لاکھوں مالیت کی پی ایم ٹی ہی اتار لی، تاہم ان کی یہ کوشش جان لیوا ثابت ہو گئی۔

    کیماڑی جنگل شاہ روڈ پر گودام کے باہر لگی پی ایم ٹی چوری کی کوشش اس وقت ناکام ہوئی جب ملزمان اور سیکیورٹی گارڈز میں دو طرفہ فائرنگ ہونے لگی، اس دوران ایک ملزم مارا گیا، جس کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے، اور ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔


    کم عمر سگے بھائی موبائل چھینتے چھینتے قاتل بن گئے، ویڈیو رپورٹ


    گودام کے سیکیورٹی انچارج کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تعداد 6 تھی، جنھوں نے پی ایم ٹی اتار لی تھی، اچانک سیکیورٹی گارڈز پہنچ گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دیگر 4 ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت ساحل کے نام سے ہوئی ہے۔


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • کراچی : پی ایم ٹی پر چڑھنے والے شخص کی کرنٹ لگنے سے موت

    کراچی : پی ایم ٹی پر چڑھنے والے شخص کی کرنٹ لگنے سے موت

    کراچی : پی ایم ٹی پر چڑھنے والے شخص کی کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی، پولیس کا کہنا ہے نامعلوم شخص چور تھا یا اس نے خودکشی کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے شیر شاہ عالمگیرروڈ پر پی ایم ٹی پر چڑھنے والا شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے نامعلوم شخص کی لاش پی ایم ٹی پر پھنسی ہوئی ہے اور کے الیکٹرک کےعملے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے پی ایم ٹی پر چڑھنے والا شخص چور تھا یا اس نے خودکشی کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں : کرنٹ لگنے سے اموات: کے الیکٹرک نے سارا ملبہ شہریوں پر ہی ڈال دیا

    خیال رہے کے الیکٹرک کے زیرانتظام علاقوں میں 33 شہریوں کی کرنٹ لگنے سے ہلاکت کے معاملے پر نیپرا کو جمع کرائے گئے کے الیکٹرک کے جواب میں ہوش ربا انکشافات کیے تھے۔

    کے الیکٹرک نے متعدد شہریوں کی ہلاکت کو بجلی چوری کی کوشش میں کرنٹ لگنے کی وجہ بتایا اور مرنے والے کئی شہریوں کو نشے کا عادی اور ذہنی مریض قرار دیا تھا۔

    ترجمان کے-الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شیرشاہ میں پیش آنے والا واقعہ افسوس ناک ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک غیر متعلقہ شخص کی بجلی تنصیبات کے حفاظتی پیرائے کو تجاوز کرنے کے دوران حادثہ پیش آیا۔

    ترجمان کے مطابق مزید تحقیقات کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلع کردیا گیا ہے اور ان سے رابطے میں ہیں، شہریوں سے التماس ہے کہ بجلی کی تمام تنصیبات سے مستقل محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔