Tag: پی این ایس اصلت

  • پی این ایس اصلت کی بحر ہند میں جاپان اور اسپین کے بحری جہازوں کیساتھ مشقیں

    پی این ایس اصلت کی بحر ہند میں جاپان اور اسپین کے بحری جہازوں کیساتھ مشقیں

    راولپنڈی : پی این ایس اصلت نے بحرہند میں جاپان اور اسپین کےبحری جہازوں کیساتھ مشقیں کیں، جس کا مقصد خطے میں بحری افواج میں باہمی تعلقات کومضبوط ،باہمی تعاون بڑھانا ہے۔

    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پی این ایس اصلت نے بحرہندمیں جاپان،اسپین کےبحری جہازوں کیساتھ مشقیں کیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پی این ایس اصلت نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران مشقیں کیں۔

    جاپان میری ٹائم ڈیفنس فورس کے سازانامی جہاز اور اسپین کےبحری جہاز ایس پی ایس کینارس کیساتھ بھی بحری جنگی مشق کی۔

    ترجمان نے بتایا کہ مشقوں کا مقصد خطے میں بحری افواج میں باہمی تعلقات کومضبوط ،باہمی تعاون بڑھاناہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ سمندرمیں امن و امان کیلئےمشترکہ کوششوں پر یقین رکھتی ہے۔

    پاک بحریہ نے عالمی بحری افواج کیساتھ مشترکہ مشقیں علاقائی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

  • پاک بحریہ کے جہاز کا الجیریا کی بندرگاہ کا دورہ

    پاک بحریہ کے جہاز کا الجیریا کی بندرگاہ کا دورہ

    کراچی: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے شمالی افریقی ملک الجیریا کی بندرگاہ الجزائر کا دورہ کیا۔ الجزائر نیول بیس کے کمانڈر نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے کسی بھی جہاز کا الجزائر کی بندرگاہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔ مشن کمانڈر نے الجیرین نیوی کے کمانڈر سینٹرل میری ٹائم ریجن سے ملاقات کی۔

    مشن کمانڈر نے الجیرین نیوی چیف آف آپریشنز سے بھی ملاقات کی۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی تعاون کے مختلف شعبہ جات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے وفد نے الجیرین نیول اکیڈمی کا دورہ بھی کیا۔ الجیرین نیول اکیڈمی کمانڈنٹ نے وفد کا استقبال کیا۔

    الجیریا کی سول و عسکری رہنماؤں نے پی این ایس اصلت کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر دونو ں ممالک کی مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • محصورین کو لے کر پاک بحریہ کا پی این ایس اصلت کرا چی پہنچ گیا

    محصورین کو لے کر پاک بحریہ کا پی این ایس اصلت کرا چی پہنچ گیا

    کراچی : یمن کےپورٹ سے چار روز پہلے پاکستان کیلئے روانہ ہونے والا پاک بحریہ کا جہاز پی این اصلت کراچی پہنچ گیا۔ جہاز میں ایک سو سینتالیس پاکستانی اور چھبیس غیر ملکی سوار ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو یمن میں پھنسے ہوئے تھے۔

    غیر ملکییوں میں گیارہ بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔ جنہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یمن سے باحفاظت نکالا گیا ہے۔ دیگر غیر ملکیوں میں برطانیہ، کنیڈا، شام، اردن، مصر، انڈونیشیا اور فلپائن کے شہری شامل ہیں۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق محصورین کو لانے والے کی جہاز سکیورٹی کے لئے کراچی بندر گاہ کے چینل میں کشتیوں اور جہازوں کی آمدو رفت روک دی گئی ہے۔ اور پاک بحریہ کے جوان حفاظتی کشتیوں میں سمندر میں گشت کر رہے ہیں ۔

    کراچی پورٹ پر محصور پاکستانیوں کے رشتہ داروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ جو اپنے پیاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بیتاب ہیں۔

    غیر ملکی مسافروں کے استقبال کے لئے برطانیہ ۔ کنیڈا، چین ، انڈونیشیا، شام، مصر، اردن اور بھارت سمیت کئی ملکوں کے سفارتکار بھی بندرگاہ پر موجود ہیں۔

    جبکہ پاک بحریہ کاجہاز پی این ایس شمشیر چھتیس پاکستانیوں سمیت پندرہ غیرملکیوں کو یمن کےشہر الحدیدہ سےلےکر آج جبوتی پہنچے رہا ہے ۔

    پاک بحریہ کے مطابق کی پاکستانیوں کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کےلئےپاک بحریہ نےجہازوں پرمکمل انتظامات کئےگئے ہیں۔