Tag: پی این ایس شاہجہاں

  • پی این ایس شاہجہاں سمندری حدود کے دفاع میں ناقابل تسخیر اضافہ ،پروموشن ویڈیو جاری

    پی این ایس شاہجہاں سمندری حدود کے دفاع میں ناقابل تسخیر اضافہ ،پروموشن ویڈیو جاری

    کراچی : پاک بحریہ نے پی این ایس شاہجہاں کی پروموشن ویڈیو جاری کر دی ، پی این ایس شاہجہاں سطح آب،زیرآب اور فضامیں بیک وقت جنگ لڑسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے پی این ایس شاہجہاں کی پروموشن ویڈیو جاری کر دی، موجودہ پی این ایس شاہجہاں نے 10 مئی 2023 کو پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا ، پی این ایس شاہجہاں کا موٹو” تم ہی غالب رہو گے اگر تم مومن ہو” ہے۔

    کمانڈنگ آفیسر کیپٹن عدنان لغاری نے بتایا کہ پی این شاہجہاں بلاشبہ جارحانہ طاقت رکھنے والا مہلک جہاز ہے اور طویل فاصلے پر زمینی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    کیپٹن عدنان لغاری کا کہنا تھا کہ ورٹیکل میزائل لانچنگ سسٹم کی بدولت پی این ایس شاہجہاں جدیدترین جنگی جہازوں میں شمارہوتاہے اور پی این ایس شاہجہاں سطح آب، زیر آب اور فضا میں بیک وقت جنگ لڑ سکتا ہے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ پی این ایس شاہ جہاں دشمن کے میزائل اور لڑاکا طیارے تباہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے جبکہ دشمن کے سمندری اور زمینی اہداف کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔

    جارحانہ دفاعی نوعیت کا پی این ایس شاہجہاں اپنے تھری ڈی ریڈار سے اینٹی ائیر ڈیفنس صلاحیت فراہم کرتاہے ، فورس ملٹی پلائر پی این ایس شاہجہاں سے پاک بحریہ کی جارحانہ صلاحیت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

  • پاک بحریہ کے لئے بڑا دن : پی این ایس شاہجہاں اور پی این ایس ٹیپو سلطان بیڑے میں شامل

    پاک بحریہ کے لئے بڑا دن : پی این ایس شاہجہاں اور پی این ایس ٹیپو سلطان بیڑے میں شامل

    اسلام آباد : چین کے تعاون سےتیارکردہ مزید دو جنگی بحری جہازوں پی این ایس ٹیپو سلطان اور پی این ایس شاہجہان بحری بیڑے میں شامل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے تعاون سےتیارکردہ مزید دو 054 ایلفا فریگیٹس کی بحری بیڑے میں شمولیت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ وزیردفاع خواجہ محمد آصف تقریب کےمہمان خصوصی تھے، پاکستان نیوی ڈاکیارڈآمدپرنیول چیف ایڈمرل امجدخان نیازی نےوزیردفاع کااستقبال کیا، تقریب میں سول و ملٹری افسران اور چینی شپ یارڈ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    تقریب میں پی این ایس شاہجہاں اورپی این ایس ٹیپوسلطان کی بحری بیڑے میں شامل ہوگئے، پی این ایس شاہجہاں اور پی این ایس ٹیپوسلطان جدید ہتھیاروں اور سینسرز سےلیس کثیر المقاصد جہاز ہیں،

    مہمان خصوصی نےپی این ایس شاہجہاں اورپی این ایس ٹیپوسلطان کی کمانڈسکرولز کمانڈر پاکستان فلیٹ کےحوالے کیں۔

    ترجمان نے کہا کہ وزیر دفاع نےخطے میں بحری امن و استحکام کے حوالے سےپاک بحریہ کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے جہازوں کی بروقت تکمیل پر ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ چائنہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

    نیول چیف نے کہا کہ دونوں جہازوں کی شمولیت سے ملکی سمندری حدود اور مفادات کا دفاع مزید مضبوط ہوگا۔

  • چین میں تیار کیا جانے والا بحری جہاز ‘پی این ایس شاہجہاں’ کراچی پہنچ گیا

    چین میں تیار کیا جانے والا بحری جہاز ‘پی این ایس شاہجہاں’ کراچی پہنچ گیا

    کراچی : پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار تیسرے ٹائپ 054 ایلفا جہاز پی این ایس شاہجہاں کراچی پہنچ گیا، پی این ایس شاہجہاں جدید ہتھیاروں اورسینسرز سے لیس کثیر المقاصد جہاز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار تیسرے ٹائپ054 ایلفا جہاز پی این ایس شاہجہاں کراچی پہنچ گیا۔

    کراچی بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے سینئرافسران نے پی این ایس شاہجہاں کاپرتپاک استقبال کیا، کمانڈرپاکستان فلیٹ ریئرایڈمرل فیصل عباسی نے جہاز کا دورہ کیا اور جہاز کی کمشننگ پر عملے کو مبارکباد دی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی آمدسےقبل پی این ایس شاہجہاں نےسری لنکا کی بندرگاہ کولمبوکابھی دورہ کیا، جہاں جہازکےکمانڈنگ آفیسر نےسری لنکاکے اعلیٰ سول وعسکری حکام سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کےپیشہ ورانہ امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ کے جہاز نے سری لنکن بحریہ کےجہازکےساتھ مشترکہ میری ٹائم مشق میں حصہ لیا، پی این ایس شاہ جہاں جدید ہتھیاروں اور سینسرزسے لیس کثیر المقاصد جہاز ہے۔

    پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ پی این ایس شاہجہاں کی شمولیت سے ملکی سمندری حدود اور مفادات کا دفاع مزید مضبوط ہوگا۔

  • چین میں تیار کیے جانے والے 2 جدید جنگی بحری جہاز پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

    چین میں تیار کیے جانے والے 2 جدید جنگی بحری جہاز پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

    اسلام آباد : چین میں تیار کیے جانے والے دو جنگی جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان اور پی این ایس شاہجہاں پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے لیے تعمیر کردہ دو جدید جنگی بحری جہازوں پی این ایس ٹیپو سلطان اور پی این ایس شاہجہان کی پُروقار کمشننگ تقریب چین کے ہڈونگ ژونگھوا شپ یارڈ شنگھائی میں منعقد کی گئی۔

    چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور روایتی کمانڈ اسکرولز جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرز کی حوالے کیں۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ دونوں جہازجدیدترین ہتھیاروں اورٹیکنالوجی سےلیس ہیں اور دونوں جہازہرقسم کےجنگی حالات میں مؤثر کارروائی کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر البحرنے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پی این ایس ٹیپو سلطان اور پی این ایس شاہجہان کی کمشننگ پاک چین دوستی میں ایک نئے باب کا آغازہے جو اعتماد، احترام اور باہمی تعاون کے ستونوں پر مضبوطی سے قائم ہے اور یہ ہمارے دفاعی تعاون سے ظاہر ہے۔

    امیر البحر نے مزید کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے تعاون سے پاک بحریہ نے اپنی قوت اور صلاحیتوں میں اضافے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں۔

    مہمان خصوصی نے واضع کیاکہ ٹائپ A/P-054 راجیکٹ کی تکمیل سمندری خطرات کا جواب دینے اور خطے کے امن و استحکام میں کردار ادا کرنے کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

    نیول چیف نے وبائی چیلنجز کے باوجود منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے BOMETEC، SASTIND، چینی بحریہ،ہڈونگ ژونگھوا شپ یارڈ اور CSTC سمیت بحری جہازوں کی تعمیر میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں کو سراہا۔

    چین میں تعینات پاکستان کے سفیر اور ہڈونگ ژونگھوا شپ یارڈ کے حکام سمیت اعلیٰ سول اورعسکری شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔

    پاکستان اور چین کے درمیان پاک بحریہ کے لیے چارملٹی رول فریگیٹس (ٹائپ A/P-054 ) کی تعمیر کا معاہدہ 2018 میں ہوا تھا جس کے تحت پہلے دو بحری جہازپی این ایس طغرل اورپی این ایس تیمور 2022 میں پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوئے۔

    ان جہازوں کی تعمیر جدید اسٹیلتھ ڈیزائن پرکی گئی ہے جس میں سمندری خطرات سے نمٹنے کے لیے بیک وقت متعدد بحری آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت موجود ہے۔

    4000 ٹن وزنی یہ جہاز تکنیکی طور پر جدید اور انتہائی قابل پلیٹ فارم ہیں جن میں سطح سے سطح، زمین پر حملہ، سطح سے ہوا اور زیر آب حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ نگرانی کی وسیع صلاحیت موجود ہے، یہ بحری جہازسمندری تجارتی گزرگاہوں کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ڈیٹرنس اور خطے میں خطرات سے بچاؤ کے لیے کردار ادا کریں گے۔