Tag: پی این ایس طارق

  • پاک بحریہ کے آخری ٹائپ 21 کلاس جہاز پی این ایس طارق کی الوداعی تقریب

    پاک بحریہ کے آخری ٹائپ 21 کلاس جہاز پی این ایس طارق کی الوداعی تقریب

    کراچی: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے آخری ٹائپ۔21 کلاس جہاز پی این ایس طارق کی الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔

    ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ کے آخری ٹائپ۔21 کلاس جہاز پی این ایس طارق کی الوداعی تقریب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری مہمان خصوصی تھے۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی ڈاکیارڈآمد پرچیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو  کا استقبال کیا، مہمان خصوصی بلاول نے گزشتہ 3 دہائیوں میں مادر وطن کے دفاع کیلئے پی این ایس طارق کی شاندار خدمات کو سراہا۔

    ترجمان کا بتانا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے جہاز کو بہترین آپریشنل حالت میں برقرار رکھنے پر جہاز کے عملے کی تعریف، ترجمان نے بتایا کہ 1993 میں برطانیہ کی رائل نیوی سے لیے گئے جہاز کی پاک بحریہ میں شمولیت کے وقت وزیر اعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔

    ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ کا پی این ایس طارق نے اب تک متعدد مشن سر انجام دیے، پی این ایس طارق نے 2005 میں آئے سونامی کے بعد مالدیپ میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں بھی حصہ لیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا پی این ایس طارق کو پاک نیوی اور رائل نیوی کی یادگار کے طور پر برطانیہ کے بحری میوزیم رکھا جائے گا، تقریب میں سول و ملٹری شخصیات بشمول پی این ایس طارق کے سابق کمانڈنگ افسران اور عملے نے شرکت کی۔

  • ترک نائب صدر اور وزیراعظم  نے پاک بحریہ کے جنگی جہاز  ‘پی این ایس طارق’ کولانچ کردیا

    ترک نائب صدر اور وزیراعظم نے پاک بحریہ کے جنگی جہاز ‘پی این ایس طارق’ کولانچ کردیا

    کراچی : ترک نائب صدر جیودت یلماز اور وزیراعظم شہبازشریف نے پاک بحریہ کےجنگی جہاز ‘پی این ایس طارق’ کولانچ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز ’’پی این ایس طارق ‘‘کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    وزیراعظم شہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ترکیےکے نائب صدر جیودت یلماز بطورمہمان اعزاز شریک ہوئے۔

    جیودت یلماز کی آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا گرمجوشی سےاستقبال کیا۔

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو سمیت وفاقی وزرا نے تقریب میں شرکت کی جبکہ نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی ،گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ بھی شریک ہوئے۔

    تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا اور دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔

    جس کے بعد پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز ’’طارق ‘‘ کی لانچنگ کردی گئی، ترک نائب صدر اور وزیراعظم شہبازشریف اور امیرالبحر امجد خان نیازی نے بٹن دبا کر پی این ایس طارق کی لانچ کی۔

    خیال رہے پاکستان نےدوہزار اٹھارہ میں ترکی کیساتھ چارملجم کلاس یابابرکلاس کورویٹس کی تیاری کامعاہدہ کیاتھا اور پی این ایس طارق ترکیے کیساتھ معاہدے کےتحت پاکستان میں تیارکیاجانیوالا دوسرا جہاز ہے۔

  • پاک بحریہ کا ایک اور سنگ میل، پاکستان میں تیار ہونے والا ‘پی این ایس طارق’  آج لانچ کیا جائے گا

    پاک بحریہ کا ایک اور سنگ میل، پاکستان میں تیار ہونے والا ‘پی این ایس طارق’ آج لانچ کیا جائے گا

    کراچی : پاکستان میں تیار ہونے والا دوسرا ملجم کلاس کورویٹ پی این ایس طارق آج لانچ کیاجائےگا، وزیر اعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے نائب صدر کراچی شپ یارڈ میں تقریب میں شریک ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تیارہونے والا ‘پی این ایس طارق’ کو آج لانچ کیا جائے گا، پی این ایس طارق کی لانچنگ تقریب کراچی شپ یارڈ میں ہوگی۔

    وزیر اعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے نائب صدر پی این ایس طارق کی لانچنگ تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ نیول چیف ایڈمرل محمدامجدخان نیازی بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، ملجم پراجیکٹ میری ٹائم ڈومین میں دوطرفہ تعاون کی پائیدار علامت ہے، منصوبہ پاک بحریہ کی اہم سیکیورٹی ضروریات کو پورا کرے گا۔

    خیال رہے پاکستان نے 2018 میں ترکیہ کے ساتھ 4 ملجم کلاس یابابرکلاس کورویٹس کی تیاری کامعاہدہ کیاتھا، پاک بحریہ اور ایم ایس اسفات ترکیہ کے معاہدے کے تحت 2 ہیوی کورویٹس کی استنبول شپ یارڈ میں تیاری کی۔

    دو ہیوی کورویٹس کراچی شپ یارڈ ایند انجینئرنگ ورکس میں تیار کئے جا رہے ہیں، اسٹیلتھ خصوصیات، کثیرالجہتی ویپن سسٹمز اور جدید سینسرز سے ملجم کلاس پاک بحریہ کے جدید ترین جہاز ہوں گے۔

    لانچنگ کےبعد پی این ایس طارق کے سمندری ٹرائلز شروع ہوں گے، سمندی ٹرائلز کا مرحلہ مکمل ہونے کےبعد پی این ایس طارق باضابطہ پاک بحریہ بیڑےمیں شامل ہو گا۔

    پاک بحریہ کیلئےپہلےملجم کارویٹ پی این ایس بابرکی لانچنگ تقریب اگست 2021میں استنبول میں ہوئی، دوسرے ملجم جہاز پی این ایس بدر کی لانچنگ مئی2022 میں کراچی میں ہوئی تھی۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر نےگزشتہ نومبرمیں تیسرے جہازپی این ایس خیبر کاافتتاح کیاتھا، پی این ایس طارق پاک ترک معاہدے کے تحت لانچ چوتھا اورآخری ملجم بابر کلاس کورویٹ ہے۔

    ملجم منصوبہ پاکستان ترکیہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، پاک بحریہ کےملجم کلاس کورویٹس بیک وقت سطح آب،زیر آب،فضامیں جنگ لڑنےکی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ 2888 ٹن ڈسپلیسمنٹ اور 356 فٹ سے زیادہ طویل ملجم کلاس جہاز 27سے31 ناٹس کی رفتارکے حامل ہیں۔

    35سوناٹیکل مائل دائرہ کار کے حامل ملجم کلاس جہازوں کی اینڈیورنس15روزتک ہے، سطح آب پراہداف تباہ کرنے کیلئے ملجم کلاس جہازوں پر پاکستان کاتیار کردہ حربہ کروز میزائل نصب کیاجا سکتا ہے جبکہ سطح سے فضا میں مارکرنے والے میزائلوں کے لئے ملجم کلاس کورویٹس پرورٹیکل لانچنگ سسٹم موجود ہے۔

  • پاکستان میں تیار دوسرا ملجم کلاس کورویٹ ‘پی این ایس طارق’  کل لانچ کیا جائے گا

    پاکستان میں تیار دوسرا ملجم کلاس کورویٹ ‘پی این ایس طارق’ کل لانچ کیا جائے گا

    کراچی : پاکستان میں تیار دوسراملجم کلاس کورویٹ پی این ایس طارق کل لانچ کیا جائے گا، ترک نائب صدر اوروزیراعظم شہباز شریف کراچی میں لانچ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ میں 4 طغرل کلاس فریگیٹس کی شمولیت کے بعد ملجم کلاس کورویٹس کی شمولیت کی تیاریاں جاری ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں تیار دوسراملجم کلاس کورویٹ پی این ایس طارق کل لانچ کیاجائےگا، پی این ایس طارق کی لانچنگ کے لئے ترک نائب صدرجاویدیلماز پاکستان آئیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک نائب صدر اوروزیراعظم شہبازشریف کراچی میں پی این ایس طارق کولانچ کریں گے، ترک نائب صدرکی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔

    ذرائع نے کہا کہ پاکستان،ترکیہ میں مختلف شعبوں میں تعاون کیلئےمفاہمت کی یادداشتوں پربھی دستخط متوقع ہے۔

    پاکستان نے 2018 میں ترکیہ کے ساتھ 4 ملجم کلاس یابابرکلاس کورویٹس کی تیاری کامعاہدہ کیاتھا، پاک بحریہ اور ایم ایس اسفات ترکیہ کے معاہدے کے تحت 2ہیوی کورویٹس کی استنبول شپ یارڈ میں تیاری کی۔