Tag: پی ای سی ایچ ایس بلاک 2

  • کراچی : پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

    کراچی : پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

    کراچی : پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا، مقتول لائن لائنزایریا کا رہائشی تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ مقتول کی شناخت ساجد بیگ کے نام سے ہوئی، مقتول گلی میں سیکیورٹی گارڈ تھا اور لائن لائنزایریا کا رہائشی تھا۔

    پولیس نے کہا کہ موٹرسائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے مقتول کو قتل کیا تاہم لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ رات گئےہونیوالاقتل ڈکیتی مزاحمت نہیں، قتل کی وجوہات فی الحال سامنےنہیں آسکیں تاہم تحقیقات جاری ہے۔

    علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ گلی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھ رہی تھی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے باعث سیکیورٹی گارڈ ساجد کو رکھا تھا۔

    خیال رہے کراچی میں رواں سال اب تک ڈکیتی مزاحمت پر ہلاکتوں کی تعداد 19ہوگئی ہے۔

  • پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں اپارٹمنٹ کی  عمارت گرنے کا خدشہ، رہائشی عدالت پہنچ گئے

    پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں اپارٹمنٹ کی عمارت گرنے کا خدشہ، رہائشی عدالت پہنچ گئے

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں اپارٹمنٹ کی عمارت گرنے کے خدشے کے پیش نظر رہائشیوں نے عمارت کو گرانے کیلئے درخواست فوری سماعت کے لیے منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں اپارٹمنٹ کی عمارت گرنے کے خدشے کے پیش نظر رہائشیوں نے عمارت کو گرانے کیلئے درخواست دائر کردی ، جس میں کہا گیا پلاٹ نمبر ای 14 پر واقع عمارت مخدوش ہے اور ٹیڑھی ہوچکی ہے ، رہائشی پلاٹ پربنی عمارت کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ایس بی سی اےسمیت کوئی کارروائی کو تیار نہیں، درخواست میں سیکرٹری بلدیات، ڈی سی شرقی ،ایس بی سی اے،پی ای سی ایچ ایس سمیت عمارت کے مالک کو فریق بنایا گیا ہے۔

    جس پر عدالت نے عمارت کو گرانے سے متعلق فوری سماعت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی اور درخواست کی سماعت 28 ستمبر کو مقرر کردی جبکہ سندھ ہائی کورٹ نے فریقین سے بھی جواب طلب کرلیا ہے۔