Tag: پی اے سی چیئرمین

  • وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کا حمزہ شہباز کی پی اے سی چیئرمین شپ پر تحفظات کا اظہار

    وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کا حمزہ شہباز کی پی اے سی چیئرمین شپ پر تحفظات کا اظہار

    لاہور: پنجاب کے وزیرِ قانون راجا بشارت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب کے وزیر قانون راجا بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’حمزہ شہباز کی پی اے سی چیئرمین شپ پر تحفظات ہیں۔‘

    وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز پر مختلف مقدمات چل رہے ہیں، پی اے سی کے سلسلے میں اپوزیشن سے مذاکرات بھی چل رہے ہیں، تاہم مونس الہیٰ ن لیگ سے ملاقاتوں کی تردید کر چکے ہیں۔

    راجا بشارت نے کہا کہ پرویز الہیٰ نے بھی پی ٹی آئی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، حمزہ شہباز پر مقدمات ہیں، پی اے سی چیئرمین شپ کیسے دی جائے۔

    یہ بھی پڑھیں:  میں نے جو بھی کیا پاکستان اور ٹیکس قوانین کے مطابق کیا: حمزہ شہباز

    انھوں نے پنجاب میں بیوروکریسی میں تبادلوں کے سوال پر کہا کہ آئی جی پنجاب اور بیورو کریسی میں تبادلوں کا اختیار وزیر اعلیٰ کے پاس ہے، بیورو کریسی پاکستان کی ہے کسی جماعت کی نہیں، اس کی وفاداری ریاست کے ساتھ ہوتی ہے۔

    خیال رہے کہ آج آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا ’2005 سے 2008 تک مجھے ٹی ٹی کے ذریعے پیسا آیا ہے، اس دور میں میں عوامی نمائندہ نہیں تھا، پبلک آفس ہولڈر نہیں تھا تو کس بات کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کی۔‘

    انھوں نے کہا ’ایک طرف فواد چوہدری اور شہزاد اکبر 85 ارب کی بات کرتے ہیں، وزارت داخلہ نے 33 ارب کی کرپشن کا الزام لگایا، جب کہ نیب نے مجھ سے صرف 18 کروڑ کا سوال کیا ہے۔‘

  • شہباز شریف کی بطور پی اے سی چیئرمین تقرری : عدالت فیصلہ پیر کو سنائے گی

    شہباز شریف کی بطور پی اے سی چیئرمین تقرری : عدالت فیصلہ پیر کو سنائے گی

    اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پی اے سی چیئرمین رہیں گے یا نہیں؟ فیصلہ پیر کو ہوگا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہبازشریف کے بطور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر نے کی۔

    چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست گزار کے وکیل کو کہا کہ آپ نے کیس پر مکمل طور پر دلائل دیئے، مزید کچھ کہنا چاہتے ہیں توتحریر جمع کروا دیں، عدالت نے شہبازشریف سے متعلق بطور چیئرمین پی اے سی کا فیصلہ محفوظ کرلیا، یہ فیصلہ اب پیر کو فیصلہ سنایا جائے گا۔

    علاوہ ازیں نیب کی زیر حراست شہباز شریف کے ازسرنو اور تفصیلی طبی معائنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کامعائنہ آج پمز کا میڈیکل بورڈ کرے گا، شہباز شریف کو کمر سے ٹانگ تک درد محسوس ہوتا ہے، ان کی ادویات میں ردوبدل کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر شیخ رشید کا عدالت جانے کا اعلان

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے شہبازشریف کی کمر تکلیف میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے گزشتہ روز ان کی ادویات میں ردو بدل کی تھی، میڈیکل بورڈ نے شہبازشریف کو چند روز مکمل آرام کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

  • پی اے سی کے چیئرمین کی تقرری میں اہم پیش رفت، حکومت اور اپوزیشن میں رابطہ

    پی اے سی کے چیئرمین کی تقرری میں اہم پیش رفت، حکومت اور اپوزیشن میں رابطہ

    اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کی تقرری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم رابطہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پی اے سی کے چیئرمین کی تقرری کے سلسلے میں حکومتی وفد نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

    [bs-quote quote=”حکومتی وفد میں شاہ محمود، فواد چوہدری و دیگر، ن لیگی وفد میں ایاز صادق، رانا ثناء اللہ و دیگر شامل تھے اور پی پی کی نمائندگی سید نوید قمر نے کی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    حکومتی وفد میں شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری، عامر ڈوگر، وزیرِ قانون فروغ نسیم اور پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان شامل تھے۔

    دوسری طرف مسلم لیگ ن کا وفد سابق اسپیکر ایاز صادق، رانا ثناء اللہ، مرتضیٰ عباسی اور رانا تنویر پر مشتمل تھا جب کہ پیپلز پارٹی کی نمائندگی سید نوید قمر نے کی۔

    ملاقات میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کی تقرری پر مشاورت کی گئی، حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

    ملاقات کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی، اپوزیشن نے بھی لچک کا مظاہرہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔


    یہ بھی پڑھیں:  حکومت کا پبلک اکاونٹس کمیٹی سے متعلق لچک دکھانے کا فیصلہ


    عامر ڈوگر نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے ملنے والی تجاویز قابلِ عمل ہیں، جلد بریک تھرو کا امکان ہے، جمہوری عمل کو آگے بڑھانا ہے، جلد اچھی خبر ملے گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ کے لیے شہباز شریف متنازعہ ہیں، اپوزیشن کوئی اور نام دے۔