Tag: پی بی اے

  • پی بی اے کا ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل میں چیف جسٹس کےازخودنوٹس کاخیرمقدم

    پی بی اے کا ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل میں چیف جسٹس کےازخودنوٹس کاخیرمقدم

    کراچی:‌پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن نے جعلی ڈگری اسکینڈل میں چیف جسٹس کےازخودنوٹس کاخیرمقدم کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق پی بی اے نے ایگزیکٹ اسکینڈل کو ملکی تاریخ کا شرمناک واقعہ اور پاکستان کے لیے باعث شرمندگی قرار دیا ہے.

    پی بی اے کے مطابق ایگزیکٹ اسکینڈل ملکی اداروں کےلئے بھی باعث ندامت بنا، معاملے پرچیف جسٹس، وزیراعظم سے متعدد اپیلیں کی گئی تھیں، اگرجعلی ڈگری کا کام جاری ہے توہماری تشویش بجا ہے.

    پی بی اے نے موقف اختیار کیا کہ ایگزیکٹ نے جرائم کی کمائی سے بول اور پاک نیوزکھولا، میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے،عوامی مفادکا نگہبان ہے، جرائم پیشہ عناصر کومیڈیا میں آنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ایگزیکٹ،بول قانونی نظام کوبدترین طورپراستعمال کررہے ہیں.

    ایگزیکٹ جعلی ڈگری ازخود نوٹس، شعیب شیخ سمیت تمام ملزمان جمعہ کو طلب

    پاکستان براڈ کاسٹرزایسوسی ایشن نے موقف اختیار کیا کہ ایگزیکٹ، بول کالے دھن سے تحقیقاتی عمل کا استحصال کررہے ہیں، ایگزیکٹ، بول مجرمانہ سلطنت کے لئے کالادھن استعمال کر رہے ہیں، ایف آئی اے نے اپنے جواب میں ایگزیکٹ کے کالے دھن کا معاملہ چھپایا.

    ایگزیکٹ جعلی ڈگری ازخود نوٹس، شعیب شیخ سمیت تمام ملزمان جمعہ کو طلب

    پی بی اے نے استدعا چیف جسٹس ایگزیکٹ،بول کیس کی نگرانی کریں، ایگزیکٹ،بول کیس کی منصفانہ،بروقت تحقیقات یقینی بنائی جائیں،ایگزیکٹ ازخودنوٹس سماعت میں فریق بننے کی اجازت دی جائے اور ایگزیکٹ،بول سے متعلق کیس کو مثال بنایا جائے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • میاں عامرمحمود پی بی اے چیئرمین، سلمان اقبال سینیئروائس چیئرمین منتخب

    میاں عامرمحمود پی بی اے چیئرمین، سلمان اقبال سینیئروائس چیئرمین منتخب

    اسلام آباد : پی بی اے کے الیکشن میں میاں عامر محمود کو چیئرمین اور سلمان اقبال کو سینیئر وائس چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ جنرل کونسل اجلاس میں دنیا نیوز کے میاں عامر محمود کو چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔

    انتخابات میں اے آر وائی نیٹ ورک کے سلمان اقبال سینیئر وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں، اجلاس میں ایکسپریس نیوز کے سلطان علی لاکھانی وائس چیئرمین اور جیو نیوز کے میر ابراہیم سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نومنتخب چیئرمین میاں عامر محمود اور سینیئر وائس چیئرمین سلمان اقبال اور کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

    شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی میڈیا انڈسٹری نے تیز رفتاری سے ترقی کی۔ موجودہ حالات میں میڈیا کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔