Tag: پی سی آر ٹیسٹ

  • بنکاک جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر

    بنکاک جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر

    کراچی: تھائی لینڈ جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، تھائی لینڈ کی حکومت نے ملک میں پہنچنے والے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کی حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد پاکستان سے بنکاک جانے والے مسافر کرونا ٹیسٹ کے بغیر سفر کر سکیں گے۔

    فیصلے کا اطلاق یکم مئی 2022 سے ہوگا، مسافر کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے ساتھ بنکاک کا سفر کر سکیں گے۔

    بغیر کرونا ویکسین مسافروں کے لیے بھی نئی ایڈوائزی جاری کردی گئی ہے، کرونا ویکسین نہ لگوانے والے مسافر کو 5 دن ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔

    ویکسین نہ لگوانے والے مسافر کو 10 ہزار امریکی ڈالر تک ہیلتھ انشورنس کروانا بھی لازمی ہوگا۔

  • ترکی جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر

    ترکی جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر

    کراچی: ترکی جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر ہے، ترک سول ایوی ایشن نے مسافروں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق مسافر اب بغیر کرونا پی سی آر ٹیسٹ کے ترکی کا سفر کر سکیں گے، ترک سول ایوی ایشن نے ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی ہے۔

    تاہم سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ ترکی آنے والے مسافروں کو مکمل ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہو گا۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب نے بھی ان ممالک سے پابندی ہٹالی ہے جہاں سے مسافروں کے براہ راست مملکت آنے پر پابندی تھی، اور مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ویکسین کی پابندی سے بھی مستثنیٰ ہیں۔

    سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ ایسے مقیم غیر ملکی بھی سعودی عرب واپس آ سکتے ہیں جنھوں نے کرونا ویکسین کی ڈوز نہیں لگوائی ہیں، مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کے لیے ویکسین یافتہ ہونا ضروری نہیں رہا ہے۔

    تاہم جو مقیم غیر ملکی ویکسین لگوائے بغیر مملکت پہنچیں گے ان پر ویکسین کے حوالے سے وہ پابندیاں عائد ہوں گی جو سعودی شہریوں اور مملکت میں موجود تارکین پر نافذ کی جا رہی ہیں۔

  • اردن آنے پر پی سی آرٹیسٹ کی شرط ختم

    اردن آنے پر پی سی آرٹیسٹ کی شرط ختم

    اومان: اردن میں کرونا وائرس سے متعلق بیشتر پابندیاں ختم کردی گئیں جن میں اردن آنے والے افراد پر پی سی آر ٹیسٹ کی پابندی بھی شامل ہے۔

    مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن نے کرونا وبا کی موجودہ لہر ختم ہوتے ہی بچاؤ کے لیے مقررہ بیشتر پابندیاں ختم کردی ہیں، حکومتت ترجمان فیصل الشبول کا کہنا ہے کہ باہر سے آنے والے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ کے بغیر ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں کرونا وائرس کے مریضوں سے ملنے والوں پر قرنطینہ کی پابندی ختم کردی گئی، اب بیرون ملک سے آنے والے اردنی شہریوں اور غیر ملکیوں میں سے کسی سے بھی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ طلب نہیں کی جائے گی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ تقریبات، اجتماعات اور سماجی پروگراموں میں شرکت کے لیے کرونا ٹیسٹ کی پابندی بھی ختم کردی گئی، البتہ سرکاری اور نجی اداروں میں جانے کے لیے ویکسین کی دونوں خوراکوں کا ہونا لازمی ہے۔

    کووڈ 19 کے مریضوں کی آئسولیشن کا دورانیہ بھی کم کرکے 5 روز کردیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق تمام اسکول باقاعدہ کھولے جائیں گے، اساتذہ اور طلبہ سب اسکولوں میں ہی پڑھنے اور پڑھانے کا عمل شروع کریں گے۔

    اگر کوئی طالب علم متاثر ہوگا تو اس صورت میں اسے 5 روز کے لیے گھر میں آئسولیٹ کردیا جائے گا اور 5 دن بعد وہ اسکول واپس آجائے گا۔

  • کویت آمد سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کی سفارش

    کویت آمد سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کی سفارش

    کویت سٹی: کویت میں کرونا وائرس کیسز میں کمی کے بعد اس کے حوالے سے عائد پابندیوں پر نرمی پر غور کیا جارہا ہے، فی الحال پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    کویتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں وزارتی کرونا ایمرجنسی کمیٹی کو ایک سفارش پیش کی گئی ہے جس میں ملک میں آنے والے تمام مسافروں کی آمد سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی شرط کو ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سفارش میں ملک میں داخلے کے بعد ویکسین شدہ افراد پر ایک ہفتے کا ہوم قرنطینہ نافذ کرنا بھی شامل ہے، تاہم اس قرنطینہ کو پی سی آر ٹیسٹ کروا کر ختم کیا جا سکتا ہے۔

    ملک میں داخل ہونے والے غیر ویکسین شدہ افراد پر 7 سے 10 دن کا ہوم قرنطینہ نافذ کیا جائے، قرنطینہ کے آخری دن منفی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ اس قرنطینہ کو ختم کر سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس تجویز پر وزارتی کرونا ایمرجنسی کمیٹی کی میز پر بحث کی جائے گی اور اسے جلد ہی بحث اور منظوری کے لیے وزرا کی کونسل میں پیش کیا جائے گا۔

    سفر کے دوران تیسری بوسٹر خوراک حاصل کرنے کی شرط کو منسوخ کرنے کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تجویز کرونا ایمرجنسی کمیٹی کے سامنے بھی پیش کی گئی ہے تاہم ابتدائی اشارے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ فی الحال اس فیصلے کو منسوخ نہیں کیا جائے گا۔

  • کویت: پی سی آر ٹیسٹ کے سلسلے میں مسافروں کے لیے خوش خبری

    کویت: پی سی آر ٹیسٹ کے سلسلے میں مسافروں کے لیے خوش خبری

    کویت سٹی: سول ایوی ایشن نے ایئر لائنز کو ہدایت جاری کی ہے کہ 21 جنوری سے کویت پہنچنے والے مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ کے اخراجات ایئر لائنز برداشت کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے ایک سرکلر جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اکیس جنوری سے کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کام کرنے والی تمام ہوائی کمپنیوں کو پی سی آر ٹیسٹ کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔

    ایئر لائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ’کویت مسافر‘ ایپلی کیشن میں اندراج کیے بغیر کسی بھی مسافر کو کویت سے روانہ ہونے والے طیاروں میں سوار ہونے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔

    سرکلر کے مطابق کویت آنے والے تمام مسافروں کا ایسے ہوٹلوں میں 7 دن کی مدت کا ادارہ جاتی قرنطینہ یقینی بنایا جائے گا جو قرنطینہ کے لیے نامزد اور ایپلی کیشن پر درج ہیں، مسافر ’کویت ٹریولر‘ کے ذریعے آن لائن بکنگ کریں گے۔

    کویت سے روانہ ہونے سے پہلے بھی ہوٹل بکنگ لازم قرار

    پی سی آر کے سلسلے میں ایئر پورٹ پر نجی لیبارٹریوں کے لیے جگہیں مختص کرنے کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔

    واضح رہے کہ قرنطینہ کے لیے ہوٹل کی بکنگ ناقابل واپسی ہے، مسافر اپنے بجٹ کی بنیاد پر تین، چار یا پانچ ستارہ ہوٹلوں میں انتخاب کر سکتا ہے، 7 دن تک ہوٹل میں قرنطینہ کے بعد مسافر کو اضافی 7 دن اپنے گھروں پر قرنطینہ کرنا ہوگا۔

  • کویت میں جعلی کرونا ٹیسٹ کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی ہوگی؟

    کویت میں جعلی کرونا ٹیسٹ کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی ہوگی؟

    کویت سٹی: کویت نے جعلی پی سی آر ٹیسٹ کروانے والے تمام افراد کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کویت میں ایک بھارتی لیب ٹیکنیشن نے لوگوں کو 60 جعلی پی سی آر سرٹیفکیٹ جاری کیے تھے جس پر اسے گرفتار کیا جا چکا ہے، جعلی سرٹیفکیٹ لینے والوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ جعلی پی سی آر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے افراد کی اکثریت کویت سے روانہ ہو چکی ہے جنھیں کویت داخل ہونے پر گرفتار کر لیا جائے گا۔

    محکمہ فوجداری تفتیش کے مطابق گرفتار بھارتی شہری فروانیہ گورنریٹ میں ایک نجی لیب میں کام کر رہا تھا، اور لوگوں سے 30 دینار کے بدلے بغیر ٹیسٹ جعلی سرٹیفکیٹ جاری کر دیتا تھا، اس رقم میں 6 دینار اس کا کمیشن تھا  جب کہ باقی رقم کلینک میں جمع کی جاتی تھی، حکام نے کلینک بھی بند کرا دیا ہے۔

    51 سالہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا، اس نے انکشاف کیا کہ اس نے تقریباً 60 جعلی سرٹیفکیٹ جاری کیے ہیں، جن کا ڈیٹا اس نے محفوظ رکھا ہوا ہے۔

    بھارتی شہری کی اس جعل سازی کا معاملہ پبلک پراسیکیوشن کے پاس بھیج دیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ جعلی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں کی نشان دہی بھی ہو چکی ہے، تاہم یہ افراد کویت سے روانہ ہو چکے ہیں، واپسی پر انھیں حراست میں لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق جعلی کرونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے بھارتی شہری کے خلاف کارروائی ایک خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی تھی، گرفتاری سے قبل پانچ دن تک اس کی سرگرمیوں کی نگرانی بھی کی گئی تھی، چھاپے کے وقت جعلی سرٹیفکیٹس بھی قبضے میں لیے گئے۔

  • کویت آنے والے تمام مسافروں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان

    کویت آنے والے تمام مسافروں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان

    کویت سٹی: کویت میں آنے والے تمام مسافروں کو مفت پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت دے دی گئی، تمام آنے والوں مسافروں کے ٹیسٹ ریاست اور وزارت صحت کے خرچ پر بلا معاوضہ ہوں گے۔

    کویتی میڈیا کے مطابق کویت آنے والے تمام مسافروں کے لیے مفت پی سی آر ٹیسٹ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے میڈیکل پروٹوکول کا ایک حصہ ہے۔

    پی سی آر کے ٹیسٹ تمام آنے والے مسافروں کے لیے ریاست اور وزارت صحت کے خرچ پر بلا معاوضہ ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق اس سے ملک میں صحت کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے کیونکہ طبی ٹیمیں کویت آنے والے ہر مسافر کی جانچ پڑتال کریں گی جو صحت کے تمام ضروری اقدامات پر عمل پیرا ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی کے طریقہ کار میں ہر پرواز سے کویت آنے والوں میں سے 10 فیصد مسافروں کا بے ترتیب ٹیسٹ شامل تھا لیکن اب کے طریقہ کار میں ہر پرواز سے آنے والے تمام مسافروں کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہوائی اڈے پر پی سی آر کے امتحان میں گزشتہ صحت کی ضروریات کے مطابق مسافر کو ملک آنے پر پی سی آر سرٹیفکیٹ لانے سے مستثنیٰ نہیں رکھا گیا تھا۔

  • عمان پہنچنے والے سیاحوں کے لیے نئی ہدایات جاری

    عمان پہنچنے والے سیاحوں کے لیے نئی ہدایات جاری

    مسقط: سلطنت عمان کی وزارت ثقافت و سیاحت نے اعلان کیا ہے کہ عمان آنے والے سیاحوں کو کووڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ اور 14 روزہ قرنطینہ کی پابندی سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔

    ٹائمز آف عمان کی رپورٹ کے مطابق وزارت سیاحت نے کہا ہے کہ وزارت صحت کی جانب سے موصول کردہ نئی ہدایات کے پیش نظر یہ ممکن ہو چکا ہے کہ سلطنت عمان میں آنے والے سیاحوں کو آنے سے قبل لازمی کرونا وائرس پی سی آر ٹیسٹ، اور پہنچنے پر 14 روزہ قرنطینہ گزارنے سے مستثنیٰ کردیا جائے۔

    وزارت کے مطابق تاہم سیاحوں کے پاس ہیلتھ انشورنس ہونی چاہیئے جو کووڈ 19 کا شکار ہوجانے کی صورت میں اس کے علاج کے اخراجات کور کر سکے۔

    وزارت کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ سیاح عمان پہنچنے سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کے لیے خود کو رجسٹر کروائیں جو عمان پہنچنے پر ایئرپورٹ پر ہوگا، اس ٹیسٹ کا رزلٹ منفی آنے تک سیاحوں کو الگ تھلگ رہنا ہوگا۔

    حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زمینی راستوں سے عمان پہنچنے والوں کو زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے پہلے کروایا گیا پی سی آر ٹیسٹ دکھانا ہوگا جو نیگیٹو ہونا چاہیئے، زمینی راستوں کے چیکنگ پوائنٹس پر طبی معائنے کی سہولیات کی کمی ہے۔

    مزید ہدایات کے مطابق عمان آنے والے سیاح 2 ہفتے سے زیادہ سلطنت میں قیام نہیں کرسکیں گے، ہر شخص یا ہر خاندان کو ہوٹل یا ریزورٹ میں علیحدہ کمرہ لینا ہوگا۔

    سیاحوں کو یقینی بنانا ہوگا کہ ایئرپورٹ پر ہونے والے کووڈ ٹیسٹ کا رزلٹ منفی آنے تک وہ کمرے سے باہر نہ نکلیں اور زیادہ لوگوں سے گھلنے ملنے سے پرہیز کریں، ٹیسٹ منفی آجانے کے بعد باہر نکلنے پر سیاحوں کو تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا جیسے ماسک پہننا، سماجی فاصلہ رکھنا، اور ہاتھوں کو سینی ٹائزڈ کرتے رہنا۔

    سلطنت کے تمام ہوٹلز اور ریزورٹس ہیلتھ سروسز اور ڈائریکٹوریٹ جنرل فار ڈیزیز سرویلنس سے رابطے میں ہوں گے۔ سلطنت میں اپنے قیام کے دوران اگر سیاح کھانسی، نزلہ زکام، بخار، سر درد، ڈائریا یا سانس کی تکلیف میں مبتلا ہوتے ہیں تو وہ فوری طور پر ہوٹل انتظامیہ کو مطلع کرنے کے پابند ہوں گے جس کے بعد انہیں طبی سہولت فراہم کی جائے گی اور اس عرصے کے دوران انہیں کمرے میں رہنا ہوگا۔

    وزارت سیاحت کی جانب سے مزید کہا گیا کہ عمان پہنچنے والے سیاح اس بات کو دھیان میں رکھیں کہ وہ جس ایئر لائن سے سفر کر رہے ہیں اس کی تمام طبی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔

  • تھائی لینڈ میں پاکستانی قیدیوں کے لیے خوش خبری

    تھائی لینڈ میں پاکستانی قیدیوں کے لیے خوش خبری

    اسلام آباد: حکومت نے تھائی لینڈ سے پاکستانی قیدیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں سزا مکمل کرنے والے پاکستانی قیدیوں کو واپس لایا جائے گا، پاکستانیوں کی بڑی تعداد سزا مکمل کرنے کے باوجود تھائی جیلوں میں قید ہے۔

    اس سلسلے میں وزارت خارجہ نے وفاقی سیکریٹری وزارت قومی صحت کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہ راست پرواز دستیاب نہ ہونے پر پاکستانی وطن واپس نہیں آ سکے، اب تھائی لینڈ سے پاکستانیوں کو لانے کے لیے خصوصی پرواز چلائی جائے گی، اس لیے وزارتِ صحت تھائی لینڈ کو کیٹگری B سے A میں شامل کرے۔

    مراسلے کے مطابق وزارت صحت کی درجہ بندی لسٹ میں تھائی لینڈ کی کیٹگری بی ہے، تھائی لینڈ نے پاکستان کو کرونا کے خلاف حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا، بتایا گیا کہ تھائی لینڈ میں کئی ماہ سے کرونا کی لوکل ٹرانسمیشن نہیں ہو رہی، کرونا ایس او پیز پر بھی سختی سے عمل درآمد جاری ہے۔

    پاکستانی نوجوانوں کیلیے تھائی لینڈ حکومت کا بڑا اعلان

    مراسلے میں کہا گیا کہ وزارت صحت تھائی لینڈ میں کرونا صورت حال کا از سر نو جائزہ لے، کیٹگری میں تبدیلی سے پاکستانیوں کی وطن واپسی میں آسانی ہوگی۔

    مراسلے کے مطابق بی کیٹگری ممالک سے آنے والوں کے لیے کرونا پی سی آر ٹیسٹ لازم ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ کیٹگری میں تبدیلی پر تھائی لینڈ سے آنے والوں کا پی سی آر ٹیسٹ نہیں ہوگا۔