Tag: پی سی ایل 4

  • سرفراز احمد پر فائنل سے زیادہ کس چیز کا دباؤ ہے؟

    سرفراز احمد پر فائنل سے زیادہ کس چیز کا دباؤ ہے؟

    کراچی: قومی ٹیم اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے پریس کانفرنس میں‌ انکشاف کیا ہے کہ ان پر شدید دباؤ ہے.

    تفصیلات کے مطابق اتوار کے  روز پشاور  زلمی کے خلاف اپنی ٹیم کی قیادت کرنے والے سرفراز احمد پر فائنل کا پریشر تو ہی ہے، مگر وہ ایک اور دباؤ شدت سے محسوس کر رہے ہیں.

    سرفراز احمد نے پریس کانفرنس میں‌ مزاحیہ انداز میں کہا کہ ہر کوئی وئی آئی پی پاس مانگ رہا ہے، ٹکٹس اور پاسز کے لیے ان پر خاصا پریشر ہے.

    انھوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ٹکٹس مانگے ہوئے دو دن ہوگئے، مگر اب تو بورڈ بھی ہمارا فون نہیں اٹھا رہا. لوگ کچھ خیال کریں، سب کو وی آئی پی ٹکٹس ہی چاہییں.

    ان کی بات پر وہاں‌ موجود صحافیوں نے خوب قہقہے لگائے، سرفراز احمد بھی مسکراتے رہے.

    مزید پڑھیں: ڈیرن سیمی اور سرفرازاحمد پی ایس ایل کی ٹرافی جیتنے کے لیے پرعزم

    خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے پلے آف میں کانٹے دار مقابلے کے بعد پشاور کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا.

    ادھر دوسرے پلے آف میں اسلام آباد فاتح رہی، جس کا بعد میں پشاور سے مقابلہ ہوا، جس نے یک طرفہ میچ میں بہ آسانی سابق چیمپیئن کو قابو کر لیا. 

  • پی ایس ایل 4: ٹرافی کی دبئی میں تقریب رونمائی، احسان مانی کامیابی کے لیے پرامید

    پی ایس ایل 4: ٹرافی کی دبئی میں تقریب رونمائی، احسان مانی کامیابی کے لیے پرامید

    دبئی: چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل دنیا بھر میں ایک معروف برانڈ بن گیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان سپرلیگ سیزن فور کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر کیا. اس موقع پر سیزن میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے کپتان بھی موجود تھے.

    احسان مانی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی کامیابی میں فرنچائز، اسپانسرز، کھلاڑی شامل ہیں، سیزن 4 کی ٹرافی پاکستانی ثقافت کے رنگوں کی ترجمانی کرتی ہے.

    جو ٹیم محنت کرے گی وہ جیتے گی: کپتان کراچی کنگز عماد وسیم

    اس موقع پر  پی سی ایل کی مقبول ترین ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ ہم پرعزم ہیں، گذشتہ سیزن میں کچھ مشکلات ہوئی تھیں،  کراچی کنگز کے مالک مسٹر  سلمان اقبال نے کہا کہ اس مرتبہ انجرڈ نہیں ہونا.

    کپتان کراچی کنگز عماد وسیم نے کہا کہ جو ٹیم محنت کرے گی وہ جیتے گی، سب ٹیمیں ایک جیسی ہیں، کوئی فیورٹ نہیں، پی ایس ایل نے  پاکستان کرکٹ ٹیم کوبہترین کھلاڑی دیے ہیں.

    عماد وسیم کے کہا کہ سابق کپتان وسیم اکرم سے سیکھنے کا موقع ملے گا، ہم کوشش کریں گے، رزلٹ اللہ کے ہاتھ میں ہے، پاکستان سپرلیگ نے پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ دیا، اس لیگ کا پاکستان میں ہونا بہت اہم بات ہے.

    دیگر فرنچائز کے کپتانوں‌ نے  بھی اپنا موقف دیا. پاکستان کی قومی ٹیم اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے پاکستان ٹیم کو بہت فائدہ ہوا، بدقسمتی سے تین سال قریب آ کر ٹائٹل سے محروم رہے.

    پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ پی ایس ایل فورکے لئے تیار ہیں، ہر ٹیم اچھی نظرآرہی ہے، لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ کے مطابق اچھی ٹیم کا انتخاب کیا ہے، جیت کے لیے محنت کریں گے.

    دفاعی چیمپین اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع کا کہنا تھا کہ ٹیم کی قیادت بڑی ذمہ داری ہے، ٹیم بھی اچھی اور متوازن ہے.ملتان سطان کے کپتان شعیب ملک نے کہا کہ پچھلے سال اچھا کھیلا ، لیکن فنش نہیں کر سکے، امید ہے کہ کارکردگی میں تسلسل برقرار رہے.