Tag: ‘پی ٹی آئی آج احتجاج

  • پی ٹی آئی نے 5 ارکان قومی اسمبلی کو پارٹی سے برطرف کردیا

    پی ٹی آئی نے 5 ارکان قومی اسمبلی کو پارٹی سے برطرف کردیا

    پاکستان تحریک انصاف نے 5 ارکان قومی اسمبلی کو پارٹی سے برطرف کردیا ہے، 26ویں آئینی ترمیم کا ساتھ دینے پر ان کیخلاف ایکشن لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے 26ویں آئینی ترمیم کےحق میں ووٹ ڈالنے والے ارکان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انھیں پارٹی سے نکال دیا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے 5 ارکان کو پارٹی سے برطرف کردیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی نے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا کہ اورنگزیب کھچی، مبارک زیب خان عثمان علی، ظہور قریشی اور الیاس چوہدری کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ پانچوں ارکان اب قومی اسمبلی سے بھی نااہل ہوگئے ہیں۔

    کچھ روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا یہ بھی کہنا تھا کہ 26 نومبر سے قبل بانی کی رہائی سے متعلق پیش رفت کے قریب تھے۔

    بیرسٹر گوہر نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا تھا کہ 26 نومبر سے قبل بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق پیش رفت کےقریب تھے۔ ابتدائی مذاکرات میں پیش رفت ہو جاتی تو بڑا بریک تھرو ہوتا۔

    تاہم افسوس معاملات آگے نہ چل سکے لیکن بات چیت کا دروازہ کھلا رکھنا چاہیے، اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو گئی تو ان سے حکومت کی مذاکراتی پیشکش پر بات کروں گا۔

    https://urdu.arynews.tv/imran-khan-patron-in-chief-pti-barrister-gohar/

  • ‘پی ٹی آئی آج اپنے احتجاج کے اگلے اور فیصلہ کن مرحلے کا اعلان کرے گی’

    ‘پی ٹی آئی آج اپنے احتجاج کے اگلے اور فیصلہ کن مرحلے کا اعلان کرے گی’

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی آج اپنے احتجاج کے اگلے اور فیصلہ کن مرحلے کا اعلان کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ ان تمام لوگوں کو دعوت دیتے ہیں جو جمہوریت، انسانی حقوق کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں، جبر کے خلاف ہماری لڑائی میں ہمارا ساتھ دیں۔

    سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی آج عزم اور آزادی کا نشان ہیں، پی ٹی آئی آج اپنے احتجاج کے اگلے اور فیصلہ کن مرحلے کا اعلان کرے گی۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے ازسرنو جلسوں کی منظوری دیدی، آئندہ ماہ تین صوبوں میں جلسے کیے جائیں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آئندہ ماہ یکم نومبر کو پشاور اور 8 نومبر کو کوئٹہ میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ نومبر کے تیسرے ہفتے میں کراچی میں جلسہ ہوگا۔

    سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ بھی کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔