Tag: پی ٹی آئی اراکین

  • پی ٹی آئی نے  اپنے اراکین پارلیمنٹ  پر بڑی پابندی لگادی

    پی ٹی آئی نے اپنے اراکین پارلیمنٹ پر بڑی پابندی لگادی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اراکین پارلیمنٹ کو کسی بھی سیاسی احتجاج میں شامل ہونے سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے اراکین پارلیمنٹ کوہدایات جاری کر دیں ، جس میں پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کو کسی بھی سیاسی احتجاج میں شامل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سےباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے لپ حالیہ دنوں میں کسی بھی مظاہرےاورجلسےمیں تاحکم ثانی شامل نہ ہوں۔

    خیال رہے پی ٹی آئی کو خدشہ ہے کہ حکومت آئینی ترمیم کے لیے اپنے نمبر پورے کرنے کی خاطر ان کے اراکین کو خریدنے کی کوشش کی جائے گی۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئینی ترامیم کیلیے ہمارے بندے ان کے ہاتھ نہیں آئیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں جتنی آئینی ترامیم ہوئیں کسی حکومت کے پاس دوتہائی اکثریت نہیں تھی، 1984 کے بعد کسی جماعت کے پاس دوتہائی اکثریت نہیں آئی۔

    بیرسٹر گوہر خان نے کہا تھا کہ آئینی ترامیم کیلیے حکومت کی ٹائمنگ درست نہیں، یہ ججز کے تبادلے کیلیے جو آئینی ترامیم لانا چاہتے ہیں عدلیہ پر حملہ ہوگا، آئینی ترامیم کے ذریعے یہ عدلیہ کو آئسولیٹ کرنا چاہتے ہیں، آئینی ترامیم کیلیے اس حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے۔

  • وزیراعلی کے اعتماد کے ووٹ کے دوران غیر حاضر رہنے والے 2 پی ٹی آئی اراکین کو شوکاز نوٹسز جاری

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلی کے اعتماد کے ووٹ کے دوران غیر حاضر رہنے والے دو اراکین مومنہ وحید اور فیصل فاروق چیمہ کو شو کاز نوٹسز جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے منحرف اراکین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے دوران غیر حاضر رہنے والے دو اراکین کو شو کاز نوٹسز جاری کر دیا۔

    نوٹس میں دونوں اراکین کو ذاتی حیثیت میں پارٹی چئیرمین عمران خان کے روبرو طلب ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    شو کاز نوٹسز مومنہ وحید اور فیصل فاروق چیمہ کو بھیجے گئے ہیں، نوٹس میں دونوں اراکین کیخلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کاروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

    نوٹس میں کہا گیا کہ آپ نے بطور پارلیمانی رکن پی ٹی آئی کی واضح پالیسی سے انحراف کیا، پارلیمانی پارٹی کے اراکین کو اعتماد کے ووٹ میں پرویز الہی کو ووٹ دینے کا کہا گیا تھا، واضح ہدایات کے باوجود دونوں اراکین نے انحراف کیا۔

    نوٹس میں کہا گیا کہ اراکین 14 جنوری بروز ہفتہ ذاتی سنوائی کیلئے پارٹی چئیرمین کے روبرو حاضر ہو۔

  • پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں نے بحرانی صورتحال پیدا کردی

    پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں نے بحرانی صورتحال پیدا کردی

    اسلام آباد : پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں سے پارلیمنٹ کی 36قائمہ کمیٹیوں کا نظام تعطل کا شکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں نے بحرانی صورتحال پیدا کردی ، پارلیمنٹ کی 36قائمہ کمیٹیوں کا نظام تعطل کا شکار ہے۔

    پی ٹی آئی کے اتحادیوں کی حکومت میں شمولیت نے کمیٹیوں کا مسئلہ اور گھمبیر کردیا ، پاور، کامرس،انسانی حقوق اور انڈسٹری اینڈ پروڈکشن کی قائمہ کمیٹیوں کی چئیرمین شپ خالی ہے۔

    پی ٹی آئی اراکین کےاستعفوں کی منظوری کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا ، اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے استعفوں کی منظوری کے حوالے سے نوٹس جاری کئے لیکن تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی تصدیق کے لیے نہیں آئے۔

    خیال رہے تحریک انصاف کے 14ارکان قائمہ کمیٹیوں کے چئیرمین تھے۔

    یاد رہے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کے معاملے پر اسپیکرقومی اسمبلی پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ کچھ ارکان نے رابطےکئے ہیں فی الحال میں منتظرہوں جب وقت ختم ہوگاتوفیصلہ کروں گا۔

    پرویز اشرف نے کہا تھا کہ جس تاریخ سے استعفے آئے ان کی تنخواہ روک دی گئی ہدایت کی ہے اور جنہوں نے استعفےدیئے ان کی تفصیلات دی جائیں۔

  • صدر مملکت کے ساتھ بی آر ٹی میں سفر کے بعد جب ہم کراچی پہنچے؟

    صدر مملکت کے ساتھ بی آر ٹی میں سفر کے بعد جب ہم کراچی پہنچے؟

    کراچی: شہر قائد کی سڑکوں کا حال ایک طرف اور دوسری طرف ٹرانسپورٹ کی بری حالت، اس شہر پر ایک عرصہ گزر گیا اور نہ اس کی سڑکوں نے ترقی کی، نہ اس پر روزانہ لاکھوں لوگوں کو منزلوں تک پہنچانے کے لیے دوڑنے والی ٹرانسپورٹ میں کچھ بہتری آئی۔

    لیکن اس شہر پر قبضہ جمانے، اور اس کی ملکیت کے دعوے دار کئی ایک ہیں، اور شہر کی حالت زار دیکھتے ہوئے بھی دعوے داروں کو کبھی حیا نہ آئی، کبھی انھوں نے اپنی ‘ذمہ داری’ کو ‘اون’ نہیں کیا۔

    اس صورت حال کو نمایاں کرنے کے لیے آج پاکستان تحریک انصاف کراچی کے کچھ پارلیمنٹیرینز نے ایک مختصر سی دل چسپ ویڈیو بنائی اور صحافیوں سے شیئر کی۔

    پی ٹی آئی کے ایم پی ایز نے صدر مملکت عارف علوی کے ساتھ کچھ دیر قبل بی آر ٹی میں سفر کیا، اور پھر انھوں نے کراچی کی ٹرانسپورٹ کا ‘مزا’ لینے کا تجربہ کیا، ان شخصیات میں راجہ اظہر، سعید آفریدی اور راسبتان خان شامل تھے، جنھوں نے بی آر ٹی کے آرام دہ سفر کے بعد رکشے میں سفر کیا۔

    ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایم پی اے راجہ اظہر نے بتایا کہ تھوڑی دیر پہلے ہم وی آئی پی بی آر ٹی گرین لائن میں صدر پاکستان کے ساتھ سفر کر رہے تھے، ہم نے نمائش چورنگی تا پٹیل پاڑہ اچھا سفر کیا، اور اب ٹوٹی سڑکوں پہ سفر کر رہے ہیں، ہماری کمر دکھ گئی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے اراکین اچھے موڈ کے ساتھ رکشے میں سفر کر رہے ہیں، لیکن لگنے والے جھٹکے بتاتے ہیں کہ کراچی کی سڑکوں پر رکشے میں بیٹھنا کیسا ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر لوگ بیمار افراد کو رکشے میں نہیں لے کر جاتے۔

    راجہ اظہر نے ویڈیو میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ صاحب، کراچی کو سڑکیں اور ٹرانسپورٹ دیں، ہم نے ابھی کچھ دیر قبل جو بی آر ٹی میں سفر کیا تو دیکھا کہ وہاں لوگ وزیر اعظم کو دعائیں دے رہے ہیں، تو مراد علی شاہ صاحب آپ بھی دعائیں سمیٹ سکتے ہیں۔

  • مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری، تحریک انصاف 158 نشستوں کےساتھ سرفہرست

    مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری، تحریک انصاف 158 نشستوں کےساتھ سرفہرست

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی تفصیلات جاری کردیں، پاکستان تحریک انصاف 158نشستوں کےساتھ سرفہرست جبکہ مسلم لیگ (ن)82نشستوں کےساتھ دوسرےنمبر پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کا اعلان کردیا گیا۔ فہرست کے مطابق پی ٹی آئی کو خواتین کی28مخصوص نشستیں مل گئیں۔

    جس کے بعد تحریک انصاف قومی اسمبلی میں 158نشستوں کےساتھ سرفہرست ہے، اس کے بعد ن لیگ کو16مخصوص نشستیں ملی ہیں، ن لیگ اب82سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

    اس کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی نے خواتین کی9مخصوص نشستیں حاصل کیں، جس کے بعد اب پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں 53نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

    دیگر کامیاب جماعتوں میں ایم ایم اے کو دو، جی ڈی اے اور ایم کیوایم کو خواتین کی ایک ایک مخصوص نشست ملے گی جبکہ ق لیگ، بی اے پی اور بی این پی کو بھی خواتین کی ایک ایک مخصوص نشست مل گئی۔

    الیکشن کمیشن کی جاری تفصیلات کے مطابق اقلیتوں کی دس مخصوص نشستوں میں سے پی ٹی آئی کو5سیٹیں مل گئیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو 2،2سیٹیں جبکہ متحدہ مجلس عمل کو اقلیتوں کی ایک مخصوص نشست ملی ہے۔

  • عمران خان جھوٹے الزام پرمعافی مانگیں ورنہ عدالت جائیں گے، پی ٹی آئی اراکین

    عمران خان جھوٹے الزام پرمعافی مانگیں ورنہ عدالت جائیں گے، پی ٹی آئی اراکین

    نوشہرہ : پی ٹی آئی کے دس اراکین اسمبلی نے ووٹ بیچنے کا الزام مسترد کرتے ہوئے عمران خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخاب میں ووٹ بیچنے کے الزام کا سامنا کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی بھی میدان میں آگئے۔

    نوشہرہ میں پریس کانفرنس میں الزامات کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جھوٹے الزام پر عمران خان نے ہم سے معافی نہ مانگی تو انصاف کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔

    پریس کانفرنس کرنے والوں میں وزیر اعلیٰ کے پی کے مشیر عبدالحق، قربان علی خان، وجیہ الزمان، یاسین خلیل اورنسیم حیات کے علاوہ دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تین مارچ سے ہم پر الزام تراشی کا سلسہ شروع کیا گیا، عزت اچھالنے کے بعد شوکاز نوٹس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں رہی، عمران خان نے15دن میں معافی نہ مانگی تو عدالت جائیں گے، قربان علی خان نے پارٹی شوکاز نوٹس کو پریس کانفرنس میں پھاڑ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ میں خود چیف جسٹس سے اس معاملے کے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتاہوں، سینیٹ انتخابات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

    اس کے علاوہ وجیہ الزمان، یاسین خلیل اور نسیم حیات نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں جنہوں نے پیسے لئے وہ لوگ پرویز خٹک کے ساتھ بیٹھے ہیں، عمران خان اور پرویز خٹک کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں، وزیراعلیٰ اوراسپیکر اسمبلی نے خود رقم کی آفر کی تھی۔

     واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی پارٹی کے 20 اراکین کو سینیٹ میں ووٹ بیچنے کے الزام میں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

  • پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کا شاندار استقبال

    پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کا شاندار استقبال

    لاہور : پنجا ب اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کی آمد پر نون لیگ کے اراکین نے والہا نہ استقبا ل کیا۔

    اس موقع پررانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی اراکین کا استقبا ل اجلاس چھو ڑ کر کیا۔رانا ثناءالہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی آمد  جمہو ریت ، آئین و پارلیمنٹ کی فتح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پا کستان تحریک انصاف کے اراکین کی آمد پر مسلم لیگ ن کی صو با ئی حکومت واراکین نے قومی اسمبلی کے برعکس پی ٹی آئی کے اراکین کا والہا نہ استقبا ل کیا۔

    قائد حزب اختلاف و پی ٹی آئی کے رہنمامحمود الرشید کا استقبا ل  سابق صو با ئی وزیر رانا ثنا اللہ  نےپر جوش انداز میں اسمبلی سے با ہر آکر انہیں بغلگیرکیا ۔

      رانا ثناءاللہ اراکین کو احترام کے ساتھ ایوان میں لیکر آئے، انہوں نے پی ٹی آئی کی آمد کو جمہو ریت ، آئین اور پارلیمنٹ کی فتح سے تعبیر کیا۔

    محمو د الرشید کا اس مو قع پر کہنا تھا کہ نظا م کی بہتری اور عوام کی فلا ح کیلئے ہر فورم پر گفتگو کریں گے۔