Tag: پی ٹی آئی ارکان

  • پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی گرفتاریاں، تحقیقاتی کمیٹی قائم

    پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی گرفتاریاں، تحقیقاتی کمیٹی قائم

    اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ سے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی گرفتاریاں پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی گرفتاریوں کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔

    جوائنٹ سیکرٹری اسداللہ، رضوان اللہ،قائم مقام سارجنٹ ایٹ آرمزکمیٹی میں شامل ہیں ، تحقیقاتی کمیٹی کو جلد رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

    کمیٹی تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاری سے متعلق شواہد اکٹھے کرے گی اور سی سی ٹی وی ریکارڈ کا جائزہ لے گی۔

    مزید پڑھیں : پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی ایم این ایز کی گرفتاری، اسپیکر قومی اسمبلی کا بڑا ایکشن

    اس سے قبل پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاری پراسپیکرقومی اسمبلی نےسارجنٹ ایٹ آرمزاشفاق اشرف اور چار دیگر سیکورٹی اہلکاروں کومعطل کردیا تھا۔

    جن اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے ان میں سارجنٹ ایٹ آرمزاشفاق اشرف اسسٹنٹ وقاص احمد،جونیئراسسٹنٹ میں عبیداللہ، وحید صفدر اور محمد ہارون ہیں۔

    سیکورٹی کی ناکامی پر اہلکاروں کو چار ماہ کیلئے معطل کیا گیا ہے۔

  • پی ٹی آئی ارکان کی قومی اسمبلی آمد پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف  کا ردعمل سامنے آگیا

    پی ٹی آئی ارکان کی قومی اسمبلی آمد پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف کا ردعمل سامنے آگیا

    اسلام آباد : پی ٹی آئی ارکان کی قومی اسمبلی آمد پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ فیصلہ کامتن پڑھنے کے بعد ماہرین سے رائے اور لائحہ عمل طے کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کی قومی اسمبلی آمد پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف کا ردعمل سامنے آگیا۔

    اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا حکم موصول نہیں ہوانہ تفصیلات ملیں، فیصلہ کامتن پڑھنے کے بعد ماہرین سے رائے اورلائحہ عمل طے کریں گے۔

    اس سے قبل پی ٹی آئی ارکان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے معاملے پر ذرائع قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے کہا ہے کہ لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی موصول نہیں ہوئی، پی ٹی آئی ارکان کو ایوان میں آنےکی اجازت نہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے 43 ارکانِ اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹی فیکیشن معطل کردیا تھا۔

  • پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں پر کامیاب پی ٹی آئی ارکان نے حلف اٹھالیا

    پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں پر کامیاب پی ٹی آئی ارکان نے حلف اٹھالیا

    لاہور : پنجاب اسمبلی کی 5مخصوص نشستوں پر کامیاب 5 ارکان نے حلف اٹھالیا، اراکین نے عمران خان کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکرچوہدری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا ، جس میں پرویز الٰہی نے 5 مخصوص نشستوں پر نو منتخب پی ٹی آئی اراکین اسمبلی سے حلف لیا۔

    خواتین کی 3مخصوص نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا ،فوزیہ عباس نے حلف اٹھایا جبکہ اقلیتوں کی 2مخصوص نشستوں پر ہبکوک رفیق اورسیموئیل یعقوب نےحلف اٹھایا۔

    اراکین نے عمران خان کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    پرویزالٰہی نے سابق رکن اسمبلی جاوید ممتازمرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرائی۔

    خیال رہے 5 مخصوص نشستوں کو ملا کر پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اور اتحادیوں کی تعداد173 ہوگئی۔

    گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی 3 خواتین اور 2 اقلیتی ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

    خیال رہے کہ مخصوص تمام 5 نشستیں پی ٹی آئی ارکان کے منحرف ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔

  • بِکنے کا اندیشہ، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی ایک ہوٹل سے دوسرے میں منتقل

    بِکنے کا اندیشہ، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی ایک ہوٹل سے دوسرے میں منتقل

    کراچی: ہارس ٹریڈنگ کے اندیشے سے پی ٹی آئی اور اتحادی ارکان اسمبلی کو کراچی میں ایک ہوٹل سے دوسرے منتقل کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے حکمت عملی کے تحت ارکان اسمبلی کراچی میں ایک ہوٹل سے دوسرے ہوٹل منتقل کر دیے گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ووٹ بینک محفوظ کرنے کے لیے پی ٹی آئی ارکان کو ایک سے دوسرے ہوٹل منتقل کیا گیا، گزشتہ روز کراچی کے نجی ہوٹل میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے لیے بکنگ کی گئی تھی۔

    گزشتہ رات ہی دوسری جماعتوں کے ارکان بھی نجی ہوٹل میں قیام کے لیے پہنچے تھے، تاہم کچھ ارکان نے اس پر ناراضی کا بھی اظہار کیا تھا اور رات گئے کچھ ارکان اپنے گھروں کو چلے گئے تھے۔

    پی ٹی آئی اراکین کے لیے ہوٹل میں کمرے بُک، تیسرے رکن کی بھی اغوا کی تردید

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ایم کیو ایم ارکان قیادت کے ساتھ شاہراہ فیصل کے نجی ہوٹل میں موجود ہیں، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی ارکان کل اپنے ہوٹلز سے اسمبلی ووٹ کے لیے پہنچیں گے۔

    تحریک انصاف کے 30 اراکین اسمبلی میں سے 15 نجی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں، جی ڈی اے کے 14 میں سے کوئی بھی رکن ہوٹل میں نہیں ٹھہرا، جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے بیش تر اراکین ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ارکان پر ووٹ کے لیے رابطوں اور دباؤ کی اطلاعات پر ان کے لیے محفوظ جگہ کا انتظام کیا گیا۔ تاہم بعض ایم پی ایز کا کہنا تھا کہ لگتا ہے ہم پر شک کیا جارہا رہا ہے، عمران خان کے سپاہی ہیں اور ہدایت کے مطابق ووٹ دیں گے لیکن ہم ہوٹل کی بجائے گھروں میں رہنا چاہتے ہیں۔