Tag: پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی

  • اپوزیشن جماعتوں کااتحاد، پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    اپوزیشن جماعتوں کااتحاد، پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    اسلام آباد : پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان قومی اسمبلی کے وفاقی وزیرخزانہ سےشکوہ کیا کہ آپ بڑی محنت کررہے ہیں تاہم زمینی حقائق بھی دیکھنے ہوں گے۔

    اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے بعد وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرپی ٹی آئی ارکان کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے ، اجلاس میں سیاسی صورتحال اوراپوزیشن اتحادپرحکومتی حکمت عملی طےکی جائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پر تحریک انصاف بھی میدان میں آنے کو تیار ہے ، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قومی اسمبلی اجلاس سے قبل وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا۔

    اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر نے معاشی صورتحال پر بریفنگ دی اور اقتصادی صورت حال اور منی بجٹ پر اراکین کو اعتماد میں لیا۔

    وزیر خزانہ نے اقتصادی صورتحال پر حکومتی بیانیہ اراکین کے سامنے رکھا جبکہ ملکی سیاسی صورت حال اور اپوزیشن اتحاد پر حکومتی حکمت عملی طے کی گئی۔

    خیال رہے وزیراعظم نے پی ٹی آئی ممبران کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

    پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کےاجلاس کی اندرونی کہانی


    دوسری جانب پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان قومی اسمبلی کے وفاقی وزیرخزانہ سےشکوہ کیا کہ ، آپ بڑی محنت کررہےہیں تاہم زمینی حقائق بھی دیکھنے ہوں گے، ارکان اسمبلی اور وفاقی وزرا کے مابین روابط کا فقدان ہے۔

    ذرائع کے مطابق چیف وہیپ عامر ڈوگر بھی وفاقی وزراکےرویے سے نالاں نظر آئے ، عامرڈوگر نے کہا ارکان وزرا سے ملاقات، بریفنگ کے لیے وقت مانگتے ہیں، وزراکی سنجیدگی یہ ہےآج اجلاس میں بھی شرکت نہ کی۔

    اجلاس میں تجویز دی گئی کہ وزرا اپنے چیمبرز اور دفاتر میں ارکان سےمسلسل رابطہ یقینی بنائیں جبکہ جنوبی پنجاب، فیصل آباد ڈویژن کے ارکان نے بھی وزرا سے شکوہ کیا کہ جب سےحکومت میں آئےہیں پارٹی سطح پررابطےختم کردیےگئے۔

    اپنے دفتر اور کام کو پورا وقت دے رہا ہوں، آپ کی امیدوں اور حکومتی اہداف کو ضرور پورا کروں گا، اسد عمر

    اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہاجاتاہےوزیر خزانہ مصروف آدمی ہے، پارٹی نےجب کہامیں بریفنگ کےلیےحاضرہوا، اپنے دفتر اور کام کو پورا وقت دے رہا ہوں، آپ کی امیدوں اور حکومتی اہداف کو ضرور پورا کروں گا۔

    شاہ محمودقریشی نے وزر اکے ساتھ ارکان کے مسلسل رابطےکی یقین دہانی کرائی جبکہ پرویز خٹک نے کہا ہفتےمیں ایک روزہروزیر ارکان کوبریف کرےگا۔

    یاد رہے گذشتہ روز اپوزیشن رہنماؤں کےاجلاس کے بعدصحافی کےسوال پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ اتحاد ہوگیا، اجلاس میں پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں میں توسیع کی مخالفت کر دی اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا گیا تھا۔