Tag: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات

  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات دوبارہ الیکشن کمیشن میں چیلنج

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات دوبارہ الیکشن کمیشن میں چیلنج

    اسلام آباد : اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات دوبارہ الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیئے اور استدعا کی پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کالعدم قرار دیئے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات دوبارہ الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیئے گئے، اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کر دی، جس میں استدعا کی کہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کالعدم قرار دیئےجائیں۔

    اس موقع پر اکبرایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے تحریک انصاف نے جو تازہ الیکشن کرایااسکےخلاف درخواست دینےآئےہیں، ہمیں امید تھی کہ یہ پارٹی اپنے ورکروں کو انکا حق دے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو پارٹی الیکشن میں دھاندلی کا رونا روتی ہے وہ اپنے ورکرز کا منڈیٹ تسلیم کرتی ہے، مجھے کہا جاتا ہے آپ نے کیوں پارٹی الیکشن میں نہیں حصہ لیا ، مجھے اس انٹرا پارٹی الیکشن سے دور رکھا گیا ہے 2فروری کو پی ٹی آئی والوں نے پریس ریلیزجاری کی کہ اکبر ایس بابر پارٹی چھوڑ چکا ہے۔

  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواست دائر

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواست دائر

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواست دائر کردی گئی، جس میں انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواست دائرکردی گئی، درخواست اسلام آباد کے رہائشی اور پی ٹی آئی کے ممبر راجہ طاہر نواز کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

    راجہ طاہر نواز عباسی نے ایڈوکیٹ عزیز الدین کاکا خیل کے توسط سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی۔

    درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہیں کروائے گئے، ایک ڈمی پینل تشکیل دے کر انتخابات کروائے گئے۔

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کروانا سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کی ذمہ داری تھی، استدعا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دے کر پارٹی سیکرٹری جنرل کو دوبارہ انتخابات کروانے کی ہدایت کی جائے۔

    خیال رہے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات 2 دسمبر کو ہوئے تھے، جس میں چیئرمین سمیت تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔

    بعد ازاں تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروادی ہیں اور الیکشن کمیشن سے جلد از جلد پارٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔

    یاد رہے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 20 روز میں نئے پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔