Tag: پی ٹی آئی بلوچستان

  • پی ٹی آئی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مابین اختلافات ختم ہونے کا امکان

    پی ٹی آئی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مابین اختلافات ختم ہونے کا امکان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے مابین اختلافات کے ختم ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے، جام کمال جلد یار محمد رند سے ملاقات کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان کے وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم کے درمیان جاری تناؤ کی برف پگھلنے لگی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں شہریار آفریدی کا دورہ بلوچستان کامیاب رہا۔

    چیئرمین کشمیر کمیٹی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی رہنما یار محمد رند سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جس کے بعد دونوں میں اختلافات ختم ہونے کا امکان پیدا ہوا ہے۔

    شہریار آفریدی نے آج یار محمد رند کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی

    ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں شہریار آفریدی نے جام کمال اور یار محمد رند کو اختلافات دور کرنے کی درخواست کی۔

    یار محمد رند نے صوبائی حکومت سے متعلق اپنے تحفظات سے شہریار آفریدی کو آگاہ کیا، اور وزارت سے استعفے کی پیش کش بھی کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریار آفریدی نے وزیر تعلیم کو استعفیٰ نہ دینے پر قائل کیا، اور یار محمد نے بھی استعفیٰ نہ دینے کا وعدہ کیا۔

    شہریار آفریدی نے یار محمد رند کو تحفظات دور کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بھی یار محمد رند سے ملاقات پر آمادگی کا اظہار کیا، اور انھوں نے شہریار آفریدی کو یقین دہانی کرائی کہ وہ یار محمد کے تحفظات دور کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اب وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال جلد وزیر تعلیم یار محمد رند سے ملاقات کریں گے۔

  • چیئرمین سینیٹ یار محمد رند کو منانے میں کامیاب

    چیئرمین سینیٹ یار محمد رند کو منانے میں کامیاب

    اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی کاوشیں رنگ لے آئیں، انھوں نے ناراض پارلیمانی لیڈر یار محمد رند کو منا لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند سے ون آن ون ملاقات کی، جس میں وہ یار محمد رند کو منانے میں کامیاب ہو گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار یار محمد رند سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں اپنے بیٹے کی دست برداری کا اعلان کریں گے۔

    واضح رہے کہ سردار یار محمد رند نے سینیٹ ٹکٹس پر بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال سمیت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کو سینیٹ کے لیے ٹکٹ دیا گیا جن کو انھوں نے پارٹی میں کبھی نہیں دیکھا۔

    انھوں نے کہا تھا اسلام آباد میں پارٹی کی جانب سے جو پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی اس میں بلوچستان کی کوئی نمائندگی نہیں ہے۔

    سینیٹ الیکشن : شاہ زین بگٹی کا ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ دینے کا اعلان

    ادھر بی اے پی کی سینیٹ امیدوار ستارہ ایاز بھی نشست سے دست بردار ہو گئی ہیں، ستارہ ایاز نے آج میڈیا سے گفتگو میں کہا میں پنی مرضی سے دست بردار ہوئی ہوں، بی اے پی پارٹی کا حصہ ہوں اور رہوں گی، دست بردار ہو کر اپنی جماعت کے افراد کو موقع دینا چاہتی ہوں۔

    ستارہ ایاز بلوچستان عوامی پارٹی کی سینیٹ کی جنرل نشست پر امیدوار تھیں، انھیں بلوچستان اور بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق نہ ہونے پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔

  • کپتان نے کارکنوں کی آواز سن لی، عبدالقادر کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ

    کپتان نے کارکنوں کی آواز سن لی، عبدالقادر کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے تحفظات پر عبدالقادر کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کی خبر پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے کارکنوں کی آواز سن لی، پی ٹی آئی نے بلوچستان سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی بلوچستان نے عبدالقادر کو سینیٹ ٹکٹ دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پارلیمانی بورڈ کو فیصلے پر نظر ثانی کی ہدایت کر دی ہے، عبدالقادر کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کر دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی بلوچستان کے ارکان کی جانب سے احتجاج کے بعد آیا ہے۔

    تحریک انصاف نے سینیٹ امیدواروں کیلئے مزید نام فائنل کرلیے

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی تصدیق کر دی، شہباز گل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہ بلوچستان سے ظہور آغا کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، جب کہ عبدالقادر کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا ’بلوچستان سے سینیٹ کا ٹکٹ قادر صاحب سے واپس لے کر ظہور آغا کو جاری کیا جا رہا ہے، کپتان ہمیشہ اپنے پارٹی ورکر کی آواز سنتا ہے۔‘

    وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ کے لیے امیدوار عبدالقادر کو میں نہیں جانتا کہ وہ کون ہیں۔

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی بلوچستان کے ارکان نے عبدالقادر کو پیراشوٹر قرار دیا تھا۔

  • عمران کی رہائش گاہ کے باہر بلوچستان کے کارکنوں کا دھرنا

    عمران کی رہائش گاہ کے باہر بلوچستان کے کارکنوں کا دھرنا

    اسلام آباد: دھرنا دینے والوں کو دھرنے کا سامنا کرنا پڑ گیا، عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر پی ٹی آئی بلوچستان کے ورکرز نے دھرنا دے کر مرکزی رہنماؤں کی آمدو رفت بلاک کردی۔

    اے آر وائی نیوز کےنمائندہ اسلام آباد عبدالقادر نے بتایا کہ بلوچستان سے آئے کچھ افراد نے کپتان عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دیا، ان کا مطالبہ تھا کہ تحریک انصاف بلوچستان کے صدر یارمحمد رند کو غیر قانونی ہتھکنڈوں کے ذریعے کارکنوں کا استحصال کررہے ہیں، عمران خان نوٹس لیں۔


    اس موقع پر عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کے لیے بنی گالہ آنے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے مظاہرین سے بات چیت کی اور ان کی یقین دہانی پر کارکنوں نے دھرنا ختم کردیا۔
    دھرنے کے سبب مرکزی قائدین کی آمدورفت بند ہوگئی تھی جس پر قائدین نے ان سے مذاکرات کیے۔