Tag: پی ٹی آئی ترجمان

  • پی ٹی آئی کی عالیہ حمزہ کو عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید

    پی ٹی آئی کی عالیہ حمزہ کو عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے عالیہ حمزہ کو عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو عہدے سے ہٹانے کی تردید کردی۔

    پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ عالیہ حمزہ کو عہدے سے ہٹانے کی خبر درست نہیں، عالیہ حمزہ بدستور عہدے  پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں، 4 رکنی کمیٹی ان کی معاونت کیلئے قائم کی گئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/aliya-hamza-removed-as-pti-punjab-president/

    واضح رہے کہ یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی پنجاب کے اندر بڑھتے ہوئے اندرونی اختلافات کے درمیان پنجاب کی قیادت ایک بار پھر تبدیل کردی گئی اور پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

    جس کے بعد عالیہ  نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں نئی بنے والی کمیٹی کے قیام سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ میں کل رات دیر تک سمبڑیال حلقے میں الیکشن کمپین میں تھی وہاں نیٹ ورک کا بہت مسئلہ تھا۔

    عالیہ حمزہ نے کہا کہ نہ مجھے کسی کمیٹی کے بارے میں علم ہے اور نہ مجھے کسی نے اس بارے میں بتایا ہے، میرے لیے نہ کوئی عہدہ ضروری ہے نہ کوئی کمیٹی۔

  • چیف جسٹس انتخابی حلقوں کے نتائج روکے جانے پر نوٹس لیں، فواد چوہدری

    چیف جسٹس انتخابی حلقوں کے نتائج روکے جانے پر نوٹس لیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے انتخابی حلقوں کے نتائج روکے جانے پر چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے نوٹس لینے کی استدعا کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابی حلقوں کے نتائج روکے جانے پر تحریکِ انصاف کا ردِ عمل سامنے آ گیا، پی ٹی آئی ترجمان نے چیف جسٹس سے مداخلت کرنے کی استدعا کر دی۔

    فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’20 حلقوں کے نتائج انتظامی یا عدالتی وجوہات کی بنا پر روکنا نا مناسب عمل ہے۔‘

    انھوں نے کہا کہ 48 حلقوں میں پہلے ہی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جا چکی ہے، اب نتائج میں مزید تعطل سے انتقالِ اقتدار کا عمل مؤخر ہونے کا خدشہ ہے۔

    پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت اس بات کی وضاحت پہلے ہی کر چکی ہے کہ دوبارہ گنتی کن وجوہ کی بنا پر ہو سکتی ہے۔

    لاہورہائی کورٹ نے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روک دیا

    انھوں نے کہا ’انتخابی جمہوری عمل میں کسی بھی قسم کی نا جائز تاخیر نقصان دہ ہے، چیف جسٹس سے استدعا ہے کہ نتائج کے نا مناسب تعطل کا نو ٹس لیں۔‘

    واضح رہے کہ آج لاہور عدالت نے این اے 73 سیالکوٹ سے عثمان ڈار کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف کی کام یابی کا نوٹی فکیشن روک دیا ہے، پی ٹی آئی رہنما نے خواجہ آصف کی کام یابی چیلنج کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی تھی۔

    یاد رہے کہ آج لاہور ہائی کورٹ نے فیصل آباد کے حلقے این اے 106 پر بھی رانا ثناء اللہ کی کام یابی کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ان کی کام یابی کا نوٹی فکیشن روکنے کا حکم دے دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو  زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ملک کے چیلنجز بڑے ہیں لیکن لیڈر بھی بڑا ہے، فواد چوہدری

    ملک کے چیلنجز بڑے ہیں لیکن لیڈر بھی بڑا ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں ملک کے سامنے درپیش چیلنجز بڑے ہیں لیکن ہمارا لیڈر بھی بڑا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت سے پاکستان میں نئے دور کا آغاز ہوگا۔

    فواد چوہدری نے کہا ’پی ٹی آئی کا منشور اور 100 دن کا پلان ملک کے حالات بدل دے گا، نئے پاکستان میں میرٹ کی حکمرانی ہوگی۔‘

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ تحریکِ انصاف ملک میں عام آدمی کے لیے کام کرے گی، عمران خان کے پاکستان میں کرپٹ عناصر کا کڑا احتساب ہوگا۔

    مولانا فضل الرحمان ایک کلو گوشت کیلئے پوری بھینس ذبح کرنا چاہتے ہیں، فواد چوہدری

    فواد چوہدری نے کہا ’عمران خان ملک کو ترقی کے راہ پر گام زن کرے گا، عمران خان کی کام یابی پر قوم کا خوشیاں منانا کپتان پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔‘

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری نے کہا تھا کہ منی لانڈرنگ پر سخت پالیسی بنے گی جسے دنیا کا تعاون حاصل ہوگا، حکومت پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کا بستر ہے، مولانا فضل الرحمان اپنے ایک کلو گوشت کےلئے پوری بھینس ذبح کرنا چاہتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔