Tag: پی ٹی آئی جلسہ

  • راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کا لیاقت باغ کے حوالے سے اہم فیصلہ

    راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کا لیاقت باغ کے حوالے سے اہم فیصلہ

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جلسے کی دائر درخواست واپس لینے کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے لیاقت باغ کے داخلی دروازوں کو تالے لگا دیے۔

    ضلعی انتظامیہ نے لیاقت باغ کو چاروں اطراف سے مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور داخلی دروازوں کو سیل کرنے کے بعد سرکاری ملازمین تعینات کر دیے۔

    انتظامیہ نے اس کے اطراف سرکاری دفاتر کے ملازمین کو کارڈز ہمراہ رکھنے کی ہدایت کر دی۔

    اس سے کچھ دیر قبل پنجاب حکومت نے راولپنڈی، جہلم، چکوال اور اٹک میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق راولپنڈی کے چاروں اضلاع میں جلسہ، جلوس اور اجتماع پر پابندی عائد ہوگی۔

    پی ٹی آئی نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کیلیے درخواست دائر کی تھی جو انہوں نے آج واپس لے لی۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں لیاقت باغ کے مقام پر پی ٹی ائی کے جلسے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے درخواست پر سماعت کی جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈوکیٹ محمد فیصل مالک عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کے روبرو کہا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت پر ہم یہ درخواست واپس لے رہے ہیں۔

    اس پر جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کہا کہ یہ کیا آپ درخواست دائر کر کے واپس بھی لے رہے ہیں کل تو آپ کا راولپنڈی میں جلسہ ہے۔

    جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے وکیل پی ٹی آئی سے استفسار کیا کہ درخواست ہم نے تین روز قبل لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر کی تھی، آج سماعت کیلیے مقرر ہوئی ہے اس سے قبل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو درخواست دی جو مسلسل ٹال مٹول کرتے رہے ہیں تاہم پارٹی کی اعلی قیادت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

    وکیل محمد فیصل ملک نے کہا کہ ہم اپنی دائر درخواست واپس لیتے ہیں، بعد ازاں پی ٹی ائی قیادت کی ہدایت پر پی ٹی ائی کے وکیل محمد فیصل ملک نے دائر درخواست فی الحال واپس لے لی۔

  • سنگجانی جلسہ : پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مزید مقدمات درج

    سنگجانی جلسہ : پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مزید مقدمات درج

    پاکستان تحریک انصاف کے تحت اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں جلسہ عام کے بعد پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان کیخلاف مزید مقدمات درج کرلیے گئے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے مطابق مزید دو مقدمات درج کیے گئے ہیں جس کے بعد پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کیخلاف درج مقدمات کی تعداد 7ہوگئی۔

    ایک مقدمہ سنگجانی اور تھانہ رمنا میں درج کیا گیا ہے، سنگجانی تھانے کے مقدمے میں دہشت گردی اور امن عامہ قانون کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    مذکورہ مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں عامر ڈوگر، اویس، سید شاہ احمد، نسیم علی، یوسف خان سمیت60 نامعلوم افراد نامزد ہیں۔

    مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ نامزد ملزمان نے جلسے کے موقع پر پولیس اہلکاروں کو مارا پیٹا اور فائرنگ کی۔

    اس کے علاوہ پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف تھانہ رمنا میں درج دوسرے مقدمے 25 افراد کو نامزد کیا گیاہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ڈنڈوں، لوہے کی سلاخوں اور پتھروں سے مسلح پی ٹی آئی کارکنوں نے جی 11 میں روڈ بلاک کیا۔

  • ہمارا جلسہ ہرحال میں ہوگا، ہم نہیں رکیں گے، رؤف حسن

    ہمارا جلسہ ہرحال میں ہوگا، ہم نہیں رکیں گے، رؤف حسن

    پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ ہمارا جلسہ ہرحال میں ہوگا، انتظامیہ روڑے اٹکاتی ہے پھر بھی نہیں رکیں گے۔

    رہنماپی ٹی آئی رؤف حسن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جلسے کی تحریک کو حامد رضا لیڈ کریں گے، جلسہ ہرحال میں ہوکر رہے گا، آل پارٹیز کانفرنس میں بلوچستان سے متعلق بات چیت کی گئی، مسائل کے حل کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلائی جاری ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اختر مینگل کا مدعا بہت الارمنگ ہے، اسمبلی سے استعفیٰ مایوس کن ہے، ہم نے کوشش کی تھی کہ اختر مینگل اپنا استعفیٰ واپس لےلیں۔

    رؤف حسن نے مزید کہا کہ ہمارا ایک اور وفد اختر مینگل کے پاس جارہا ہے، چاہتے ہیں پارلیمنٹ کے تمام مسائل پارلیمنٹ کے اندر ہی حل کریں۔

    دریں اثنا پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کو کہنا چاہتے ہیں اس ملک پر رحم کریں اپنی انا سے باہر نکلیں ، ہم نے پورے ملک میں نکلنے کا فیصلہ کیا ہے، جلسے کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ جلسے ہونگے اور بار ایسوسی ایشنز سے خطاب ہونگے، لاقانونیت اور مہنگائی بڑھ رہی ہے اب ضرورت ہے عوام سے رابطہ کیاجائے۔

    لطیف کھوسہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے فسطائت اور بربریت قائم کررکھی ہے، حکومتی اقدامات سےعوام میں مایوسی پھیل رہی ہے، حکومت کے پاس اکثریت نہیں، آئینی ترمیم نہیں کرسکتی۔

  • مریم نواز جب جلسہ گاہ جاتی ہے کیا کنٹینرز کھڑے کیے جاتے ہیں؟ شاہ محمود قریشی کا سوال

    مریم نواز جب جلسہ گاہ جاتی ہے کیا کنٹینرز کھڑے کیے جاتے ہیں؟ شاہ محمود قریشی کا سوال

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کے مینار پاکستان جلسے کی راہ میں کنٹینرز کے ذریعے رکاوٹیں کھڑی کرنے پر سوال اٹھایا ہے کہ کیا مریم نواز جلسے نہیں کر رہی ہیں؟

    شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دے دی ہے، لیکن جگہ جگہ کنٹینر لگا کر کارکنان کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔

    انھوں نے سوال اٹھایا کہ کیا مریم نواز جلسے نہیں کر رہی ہیں، مریم نواز جب جلسہ گاہ جاتی ہیں کیا کنٹینرز کھڑے کیے جاتے ہیں؟ پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لاہور میں جو کچھ ہو رہا ہے عوام دیکھ رہی ہے، موجودہ حکومت جلسے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے، یہ خوف نہیں تو کیا ہے، لیکن لاہور سیاسی شعور رکھتا ہے، اصولی مؤقف پر لاہور نے خاموشی اختیار نہیں کی۔

    انھوں نے کہا کہ جلسے کے حوالے سے ٹرانسپورٹرز کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، لیکن گزارش ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان نے قانون ہاتھ میں نہیں لینا، جلسہ کرنا ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، کارکنان نے راستہ کھولنا ہے الجھنا نہیں، وہ جذبے سے لیس ہو کر آئیں، یہ جذبہ بہت بڑا ہتھیار ہے جو سب کو ڈھیر کر سکتا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہم نے وکلا کی آواز بننا ہے، 90 بار ایسوسی ایشنز نے قراردادوں کے ذریعے پیغام دیا ہے، آج وکلا پھر میدان میں نکلے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کا آج کا پیغام بہت اہم ہوگا، عمران خان تقریر کی تیاری میں مصروف ہیں، اس بار بھی لاہور کے عوام نکلیں گے اور تاریخ رقم کریں گے، ضلعی انتظامیہ بے بس اور لاچار دکھائی دیتی ہے، پولیس اور انتظامیہ سے گزارش کروں گا کنٹینرز ہٹا دیے جائیں۔

  • اے آروائی نیوز اور دیگر چینل کی بندش کیخلاف صحافی سراپا احتجاج

    اے آروائی نیوز اور دیگر چینل کی بندش کیخلاف صحافی سراپا احتجاج

    لاہور :اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے کے دوران اے آروائی نیوز اور دیگر چینل کی بندش کیخلاف لاہورمیں صحافی برادری نے احتجاج کیا۔

    تفصیالت کے مطابق پی ایف یو جے کی کال پر پنجاب اسمبلی اور سی سی پی او آفس کے باہر ہونیوالے مظاہرے میں صحافی برادری نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے کے دوران اے آروائی نیوز کی نشریات بند کیے جانے کے واقعہ کی شدیدمذمت کی اور اے آروائی نشریات کی بندش کا ذمہ دار وفاقی حکومت اور پیمرہ کو ٹھہراتے ہوئے کل سے ملک گیر مظاہروں کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ ملک میں صحافت کی مکمل آزادی تک جاری رہے گا لاہورمیں ہونیوالے مظاہرے کے دوران نجی ٹی وی کے ملازم کی تنخواہ نہ ملنے پر خودکشی کے واقعہ کی بھی بھرپور اندازمیں مذمت کی گئی۔