Tag: پی ٹی آئی دھرنا

  • نواز شریف کے خلاف پی ٹی آئی دھرنے میں اموات کا مقدمہ خارج

    نواز شریف کے خلاف پی ٹی آئی دھرنے میں اموات کا مقدمہ خارج

    لاہور: اے ٹی سی نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف پی ٹی آئی دھرنے میں اموات کا مقدمہ خارج کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے نواز شریف کے خلاف پی ٹی آئی دھرنے میں اموات کا مقدمہ خارج کر دیا، عدالت نے تفصیلی فیصلہ بھی جاری کر دیا۔

    تفصیلی فیصلے میں نواز شریف ، شہباز شریف، چوہدری نثار، سعد رفیق اور دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمے کے اخراج کی وجوہ تحریر کی گئی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے مطابق اخراج کی رپورٹ بناتے وقت شواہد پیش کرنے کا انھیں موقع نہیں دیاگیا تھا، تاہم ریکارڈ کے مطابق بار بار طلب کرنے کے باوجود شاہ محمود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

    غیرقانونی پلاٹس الاٹمنٹ کیس : نواز شریف اشتہاری قرار، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    تحریری فیصلے کے مطابق شاہ محمود نے اپنے الزامات کے شواہد تفتیشی افسر کے سامنے پیش نہیں کیے، درخواست گزار کو اخراج مقدمہ کی رپورٹ پر بار بار عدالتی نوٹس دیےگئے، لیکن درخواست گزار اس کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی کے وکیل نےگواہوں اور شواہد کی فہرست بھی پیش نہیں کی، ملزمان کے جائے وقوع پر موجود ہونے کے شواہد پیش نہیں کیےگئے ہیں، ملزمان کے سیاسی کارکنوں پر فائرنگ کا حکم دینے کے شواہد بھی موجود نہیں۔

    مقدمہ خارج کرنے کی یہ وجہ بھی بتائی گئی کہ پولیس نے مقدمے کی اخراج رپورٹ مکمل تفتیش کے بعد پیش کی ہے، جس میں بدنیتی یا تعصب کا کوئی عنصر موجود نہیں۔

  • اسلام آباد پولیس نے سندھ حکومت سے بھی قیدیوں کی وینز اور بکتر بند گاڑیاں مانگ لیں

    اسلام آباد پولیس نے سندھ حکومت سے بھی قیدیوں کی وینز اور بکتر بند گاڑیاں مانگ لیں

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے دھرنے کے خلاف کریک ڈائون کا حکم ملنے کے بعد اسلام آباد پولیس نے پنجاب حکومت سمیت سندھ حکومت سے بھی بکتر گاڑیاں مانگ لیں۔

    یہ پڑھیں: اسلام آباد دھرنا، مرکزی قائدین کو نظر بند اور کارکنان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

    اطلاعات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے وزارت داخلہ کو خط ارسال کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے 4 بکتر بند گاڑیاں دینے کی یقین دہانی کرادی گئی ہے لیکن یہ تعداد بہت کم ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:دھرنا روکنے کیلئے: اسلام آباد پولیس کا 46 کروڑ روپے کا مطالبہ منظور

    خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے دھرنے کے خلاف کریک ڈائون کے دوران کارکنوں کی بڑی تعداد کو گرفتارکرنے کے لیے زیادہ تعداد میں گاڑیاں درکار ہیں اس لیے پنجاب حکومت اور سندھ حکومت سے 40 قیدیوں کی وین اور 18 بکتر بند پولیس گاڑیاں منگوا کر پولیس کو دی جائیں۔

    دھرنے سے قبل، اسلام آباد پولیس کے گریڈز میں‌ اضافہ

    دھرنا روکنے کیلئے، وزیر داخلہ کا پولیس کو انتظامات کرنے کا حکم

  • پی ٹی آئی دھرنا ناکام بنانے کیلئے حکومت نے پیپلزپارٹی سے مدد مانگ لی

    پی ٹی آئی دھرنا ناکام بنانے کیلئے حکومت نے پیپلزپارٹی سے مدد مانگ لی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا ناکام بنانے کیلئے حکومت نے پیپلزپارٹی سے مدد مانگ لی، اسحاق ڈار کی قیادت میں تین رکنی وفد نے خورشید شاہ کی رہائش گاہ پرآمد ملاقات کی، پاناما لیکس اور پی ٹی آئی کے دھرنے پرتبادلہ خیال کیا گیا، پیپلزپارٹی کے وفد نے حکومت کی حمایت کو بلاول بھٹو کے چار مطالبات کی منظوری سے مشروط کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر سنیٹر حاصل بزنجو پر مشتمل وفد نے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی، اس موقع پرسنیٹر چوہدری اعتزاز احسن اور قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے۔

    مزید پڑھیں دھرنا روکنے کیلئے، وزیر داخلہ کا پولیس کو انتظامات کرنے کا حکم

     ملاقات میں پانامہ لیکس کی تحقیقات، پی ٹی ائی کا دو نومبرکو اسلام آباد میں ہونے والا دھرنا اور اپوزیشن کے ٹی او ارز اور دیگر اہم ملکی اورسیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کا دھرنا رکوانے کی درخواست پر فل بینچ تشکیل

     پیپلز پارٹی رہنماؤں نے حکومتی وفد کو دو ٹوک الفاظ میں بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جو چار نکات حکومت کے سامنے رکھے ہیں اور یہی ہمارا روڈ میپ ہے اور اسی روڈ میپ کے ذریعے اگے بڑھا جا سکتا ہے۔

     

  • دھرنا روکنے کیلئے: اسلام آباد پولیس کا 46 کروڑ روپے کا مطالبہ منظور

    دھرنا روکنے کیلئے: اسلام آباد پولیس کا 46 کروڑ روپے کا مطالبہ منظور

    اسلام آباد: وزارت داخلہ نے اسلام آباد پولیس کو دھرنے کے شرکا کو روکنے کے لیے 46 کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی، پولیس نے شرکا کو روکنے کے لیے وزارت داخل سے 46 کروڑ روپے طلب کیے تھے۔

    یہ پڑھیں: دھرنا روکنے کیلئے، وزیر داخلہ کا پولیس کو انتظامات کرنے کا حکم

    اسلام آباد میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک انصاف کے دو نومبر کے اسلام آباد دھرنے کے شرکا کو روکنے کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔

    پولیس نے اپنی حکمت عملی پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ریڈ زون مکمل سیل ہوگا، دھرنے کے شرکا کو روکنے کے لیے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ شرکا کو روکنے کے لیے داخلی و خارجہ راستوں پر کنٹینر لگائے جارہے ہیں ،دھرنے کے شرکا کو روکنے کے لیے پولیس نفری اسلام آبادپہنچنا شروع ہوگئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: دھرنے سے قبل، اسلام آباد پولیس کے گریڈز میں‌ اضافہ

    یاد رہے کہ وزارتِ داخلہ نے حال ہی میں وفاقی دارالحکومت میں پولیس کے فرائض سرانجام دینے والے اہلکاروں کے گریڈ میں ترقی دیتے ہوئے 10 ہزار 81 پولیس اہلکاروں کے گریڈ میں اضافہ کردیا ہے

  • پی ٹی آئی دھرنا : حکومت کا شرکاء سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی دھرنا : حکومت کا شرکاء سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے دو نومبر کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے سختی سے نمٹنے کا ٖفیصلہ کرلیا، آنسو گیس شیل، ڈںڈے اور دھرنے کو روکنے کے لیے دیگر سامان منگوالیا گیا اور پولیس کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے زیر اہتمام دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کے بعد حکومت نے بھی آستینیں چڑھالیں۔شرکاء سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے، پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنان کو قابو کرنے کا طریقہ کار وضع کرلیا جس کے لیے آنسو گیس کے شیل، ڈنڈے لاٹھیاں اور دیگر سامان منگوا لیا گیا۔

    یہ پڑھیںحکومت مخالف دھرنا، ق لیگ نے پی ٹی آئی کی حمایت کردی

    اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز اور دیگر رکاوٹوں سے بند کر دیا جائے گا، شرکاء کی جانب سے قانون ہاتھ میں لیا گیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

    پولیس نے دھرنے میں بلوے سے نمٹنے کے لیے جوان پولیس اہکاروں کی فہرستیں تیار کی ہیں، کمبیٹ آپریشن کا کام بھی چست اہلکاروں کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کا دھرنا روکنے کیخلاف درخواست مسترد کردی

    آئی جی اسلام آباد نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ 50 سال سے زائد عمر کے اہلکاروں کو تھانوں میں اور ریڈ زون کی عمارتوں کی چھتوں پر تعینات کیا جائے اور امن و امان قائم رکھنے اور گڑبڑ سے نمٹنے کا فریضہ 50 سال سے کم عمر نفری کو سونپا جائے۔

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کارکنوں‌ کو پہیہ جام، فیض آباد ایکسپریس وے بند کرنے کی ہدایت

    علاوہ ازیں وفاقی پولیس نے دوسرے صوبوں اور ایف سی سے بھی جوان اہلکار بھیجنے کا کہا ہے۔

    اسی سے متعلق:اسلام آباد2 نومبرکو بند نہیں ہوگا،پی ٹی آئی کی سیاست بند ہوجائیگی،احسن اقبال

    واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پارٹی رہنماؤں کو دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے جب کہ انتخابی مہم کی طرح دھرنے کے لیے عوامی رابطہ مہم بھی چلائی جاری ہے۔

  • جہاں روکیں وہیں بیٹھ جاؤ، عمران خان نے کارکنوں کو پلان بی دیدیا

    جہاں روکیں وہیں بیٹھ جاؤ، عمران خان نے کارکنوں کو پلان بی دیدیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے دو نومبر کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کے معاملے پر حکومتی مزاحمت سامنے آنے کی صورت میں کارکنوں کو پلان بی پر عمل کرنے کا حکم دے دیا، عمران خان نے کارکنوں سے کہا ہے کہ کوئی روکے تو وہیں بیٹھ جاؤ،،اپنے اپنے شہر اور سڑکیں بند کردو۔

    اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومتی مزاحمت کے خلاف متبادل پلان تیار کر لیا،حکومت کی طرف سے سختی کی صورت میں کارکنان کو احتجاج کا دائرہ کار دوسرے شہروں تک وسیع کرنے کی ہدایت کر دی۔

    عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے دو نومبر کے احتجاج کو ورلڈ وار کے برابر قرار دیتے کہا کہ کارکن حکومت کو ہر حال میں ٹف ٹائم دیں، وزیر اعظم نواز شریف پاناما کیس سے جان چھڑا رہے ہیں مگر احتساب کے بغیر ان کی جان نہیں چھوٹے گی۔

    عمران خان نے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی قسم کی رکاوٹ کا سامنا ہو تو قیادت کو فوری آگاہ کر کے اگلی ہدایات کا انتظار کریں۔