Tag: پی ٹی آئی رکن اسمبلی

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب :  ہوٹل میں ٹھہرے پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے کمرے میں آگ لگ گئی

    وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب : ہوٹل میں ٹھہرے پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے کمرے میں آگ لگ گئی

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ہوٹل میں ٹھہرے پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے کمرے میں آگ لگ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں تحریک انصاف کے ارکان ہوٹل میں موجود ہے، ہوٹل میں ٹھہرے پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے کمرے میں آگ لگ گئی ، آگ ڈرائیر مشین جلنے سے لگی۔

    آگ لگنے کا واقعہ رکن اسمبلی ندیم عباس بارا کے کمرے میں پیش آیا ، رکن اسمبلی سوئے ہوئےتھے اور جلنے کی بو پر بیدار ہوئےاور آگ کے باعث کمرے میں دھواں سے بھر گیا۔

    رکن اسمبلی کو پانی پھیک کر آگ بجھانے کی کوشش کے دوران کرنٹ بھی لگا ، رکن اسمبلی دھویں سے بھرے کمرے میں اسمبلی کارڈ ڈھونڈنے بھاگ پڑے۔

    پی ٹی آئی رکن اسمبلی ندیم عباس بارا نے کہا کہ کمرے سے فوری کارڈ تلاش کیا ، بغیر کارڈ ووٹ ہی کاسٹ نہیں ہونا تھا اس لیے بھاگا۔

    خیال رہے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے سلسلے میں پی ٹی آئی نے اپنے ارکان اسمبلی کو گلبرگ سے مال روڈ کے قریب ہوٹل منتقل کر دیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان آج ہوٹل میں صوبائی پارلیمانی پارٹی کےارکان سے خطاب کریں گے۔

  • لانگ مارچ والے دن غیر قانونی گرفتاری، پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی کا بڑا اقدام

    لانگ مارچ والے دن غیر قانونی گرفتاری، پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی کا بڑا اقدام

    کراچی : پی ٹی آئی کے ایم پی اے راجہ اظہر نے 25 مئی کو غیرقانونی گرفتاری پر ایس ایچ او کلیم موسیٰ کو ہتک عزت پر 50 لاکھ کا لیگل نوٹس بھجوادیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے راجہ اظہر نے 25مئی کو غیر قانونی گرفتاری پر ایس ایچ اوکلیم موسیٰ کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔

    رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے ایس ایچ اوکلیم موسیٰ کو ہتک عزت پر 50لاکھ کانوٹس بھجوایا اور ایس ایس پی ملیر سمیت ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ کو خط لکھ دیا۔

    راجہ اظہر نے کہا ہے کہ 25 مئی کونجی ائیرلائن کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچا، ایس ایچ او کلیم موسیٰ اور 4 نامعلوم صورت شناس افرادنےزدوکوب کیا، تعارف کروانے کے باوجود میری آنکھوں پر پٹی باندھی اور تلاشی لی اور ڈیڑھ گھنٹے گاڑی میں گھمایا۔

    رکن سندھ اسمبلی نے الزام لگایا کہ دوران تلاشی جیب سے 50ہزارکلیم موسیٰ سمیت ساتھیوں نےنکالے اور اسپیکر کی اجازت لیے بغیر گرفتاری اور پھر سینٹرل جیل منتقل کردیا۔

    خط میں کہا گیا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کےانکارکےباوجودکلیم نےاپنےاثرورسوخ کا استعمال کیا، کلیم موسیٰ کیجانب سےسپریم کورٹ احکامات کی کھلی خلاف ورزی کی گئی۔

    راجہ اظہر کا کہنا تھا کہ کلیم موسیٰ اور ساتھیوں کیخلاف کارروائی کی اپیل کرتا ہوں، بغیر وارنٹ گرفتار کرنے، تشدد، دھمکیاں دینے جیب سے رقم نکالنے کیخلاف کارروائی کی جائے اورمجھے جان ومال عزت کا تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔