Tag: پی ٹی آئی رہنماؤں

  • پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان کے بیان کی وضاحت

    پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان کے بیان کی وضاحت

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران خان کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا عمران خان نے کبھی ادارے کے خلاف بات نہیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا عمران خان نے کبھی ادارے کےخلاف بات نہیں کی، عمران خان نے ہمیشہ ادارے کو مضبوط کرنےکی ضرورت پربات کی، افراد پر تنقید کو ادارے کی تنقید نہ کہا جائے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرض حبیب نے اپنے پیغام میں کہا مہ عمران خان نے ہر بار ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،
    ہمیشہ کہا فوج میری اورپاکستان کو مضبوط فوج کی ضرورت ہے، قاتلانہ حملے کے باوجود جذبات کے بجائے فوج کا بطور ادارہ تحفظ کیا۔

  • عمران خان پر حملے کیخلاف احتجاج:  پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج

    عمران خان پر حملے کیخلاف احتجاج: پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج

    لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کیخلاف احتجاج کرنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کیخلاف احتجاج کرنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

    پولیس کی مدعیت میں 24 نامزد ملزمان کیخلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج کر لیا گیا، نامزد پی ٹی آئی رہنماؤں میں علی احمد اعوان ، عامر محمود کیانی ،واصف قیوم اور چودھری شعیب شامل ہیں۔

    ایف آئی آر نے کہا کہ ملزمان نے پولیس سے مزاحمت کی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

    مقدمے میں کہا گیا کہ ملزمان نے پولیس اور ایف سی اہلکاروں پر ڈنڈوں اور سوٹوں پتھروں سےحملہ کیا، ملزمان کے پتھراؤ سے9 ایف سی اور5 پولیس ملازمین زخمی ہوئے۔

    احتجاج کرنے پر پولیس نے 30 افراد کو گرفتار کر رکھا ہے۔

  • صدر بائیڈن پاکستان سے متعلق بیانات فوراً واپس لیں : پی ٹی آئی رہنماؤں کا مطالبہ

    صدر بائیڈن پاکستان سے متعلق بیانات فوراً واپس لیں : پی ٹی آئی رہنماؤں کا مطالبہ

    اسلام آباد : امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے اظہار برہمی کرتے ہوئے صدر بائیڈن سے غیر ذمہ دارانہ بیانات فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ مریکاکی چنددن پہلےسعودی عرب کے بارے میں ہرزہ سرائی، امریکی صدرکا پاکستان پر غیر ذمہ دارانہ بیان عوام میں گرتی ساکھ سےتوجہ ہٹاناہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا کہ صدربائیڈن پاکستان سےمتعلق غیر ذمہ دارانہ بیانات فوراً واپس لیں، ہماری موجودہ لیڈر شپ کمزور ہوسکتی ہے لیکن عوام کمزورنہیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم آہنگی کے بغیر ایٹمی ملک؟ کیا بائیڈن امریکہ کا حوالہ دے رہے ہیں ؟ ان کی پارٹی آئین کوپامال کرنے جارہی ہے، آخری صدارتی انتخاب چوری کرنےکی کوشش کرنے پر ٹرمپ کے پیچھے جا رہی ہے، شیشےکےگھروں میں رہنےوالےکودوسروں پرپتھرپھینکنےسےپہلےسوچنا چاہیے۔

    سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جوبائیڈن کے بیان کو غیرذمہ دارانہ اورافسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی طرح غیرمقبول جوبائیڈن پاکستان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، غلام بٹھانے کا ہرگز مطلب نہیں کہ اس قوم کی توہین کی  جائے ، ہمارے موجودہ حکمران اس کےعادی ہیں لیکن عمران خان کی قوم کبھی یہ برداشت نہیں کرے گی۔

    سابق قومی اسپیکر اسمبلی اسدقیصر کا بھی اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ جوبائیڈن کا بیان ان کی امریکی عوام میں گرتی مقبولیت سےتوجہ ہٹانے کا شوشہ ہے، پاکستان کی موجودہ حکومت آپ کی غلام ہوگی لیکن پاکستانی عوام آپ کے غلام نہیں۔

  • فارن فنڈنگ کیس: عمران اسماعیل، نجیب ہارون، اور سیما ضیاء جمعرات کو دوبارہ طلب

    فارن فنڈنگ کیس: عمران اسماعیل، نجیب ہارون، اور سیما ضیاء جمعرات کو دوبارہ طلب

    اسلام آباد: ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمران اسماعیل، نجیب ہارون، اور سیما ضیاء کو جمعرات کو دوبارہ طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق فارن فنڈنگ انکوائری میں ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنماؤں عمران اسماعیل، نجیب ہارون، اور سیما ضیاء کو جمعرات کو دوبارہ طلب کرلیا۔

    ایف آئی اے کی جانب سے رہنماؤں سے صوبائی حلقہ انتخاب کے حوالے سے اکاونٹ کھولنے کے لئے مرکزی پارٹی کااجازت نامہ بھی طلب کیا گیا ہے۔

    رہنماؤں سے حلقے کے لئے پی ٹی اے اکاونٹ کھولنے پر صوبائی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی فراہمی کا بھی کہا گیا ہے

    ایف آئی اے نے کھولے گئے اکاونٹ میں اندرون و بیرون ملک سے رقومات کی ترسیل اور رقم کے استعمال کے حوالے سے بھی مرکزی پارٹی کا اجاز نامہ طلب کیا گیا ہے۔

    رہنماؤں سے مرکزی پارٹی کے سرٹیفکیٹ کے بغیر پارٹی کے نام سے اکاونٹ نہ کھولنے اور پارٹی کے نام سے کھولے گئے اکاونٹ کو اشخاص کی جانب سے آپریٹ کئے جانے کی تحریری وجوہات طلب کی گئی ہیں۔

    مرکزی پارٹی کی اجازت کے بغیر اکاونٹس کھولنے والے بینک حکام کو بھی انکوائری میں طلب کیا گیا ہے۔

    خیال رہے فارن فنڈنگ کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما ثمر علی خان بھی ایف آئی اے کو اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں ،،،فارن فنڈنگ کے حوالے سے تحقیقات میں صدر عارف علوی کا نام بھی شامل ہیں

    گزشتہ پیشی پر تینوں رینماؤں کو شواہد کیساتھ جوابات جمع کرانے کے لئے سوالنامہ جاری کیا گیا تھا۔

  • ‘پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمات حکومت کی پنجاب میں ضمنی انتخابات کے خلاف منصوبہ بندی ہے’

    ‘پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمات حکومت کی پنجاب میں ضمنی انتخابات کے خلاف منصوبہ بندی ہے’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمات حکومت کی پنجاب میں ضمنی انتخابات کے خلاف منصوبہ بندی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمات کی سماعت میں شاہ محمود، عمران اسماعیل، عامر کیانی سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمودقریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج پی ٹی آئی کی قیادت جھوٹی ایف آئی آر میں پیش ہوئی، ہمارے وکلا نے درخواست کی کہ ہمارے ضمانت منظور کی جائے، آج میرے ساتھ پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی ساتھ تھے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ مقدمات حکومت کی پنجاب میں ضمنی انتخابات کے خلاف منصوبہ بندی ہے، ہمیں من گھڑت کیسز میں پھنسایا گیا ، ہم عدالت سے انصاف کی امید کرتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہمارامؤقف ہے بلاوجہ پی ٹی آئی کوکیسزمیں الجھایاجارہاہے ، یہ چاہتے ہیں تمام قیادت جیلوں میں چلی جائےتاکہ یہ جوچاہے مرضی کریں۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم انصاف کے خاطرعدالت آئےہیں ،25 کےقریب مقدمات تھے ، 20 جون کو کیسزکی سماعت ہے، ہم پیش ہوں گے اور ہمارے وکلا دلائل دیں گے۔

    شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات پراثراندازہونے کی کوشش ہورہی ہے تاکہ پی ٹی آئی قیادت کیسز میں الجھی رہےاورانتخابی مہم میں حصہ نہ لے سکے۔

  • لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ :  پی ٹی آئی رہنماؤں کا گرفتاری سے بچنے کیلئے ضمانتیں لینے کا سلسلہ جاری

    لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ : پی ٹی آئی رہنماؤں کا گرفتاری سے بچنے کیلئے ضمانتیں لینے کا سلسلہ جاری

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنماؤں یاسمین راشد ،محمود الرشید ،عندلیب عباس ،مراد راس نے عبوری ضمانت دائرکردی، جس میں کہا گیا کہ پولیس نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ ،پولیس تشدد،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کا گرفتاری سے بچنے کیلئے ضمانتیں لینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    یاسمین راشد ،محمود الرشید ،عندلیب عباس ،مراد راس نے عبوری ضمانت دائرکردی ، سیشن عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ پولیس نے لانگ مارچ کے دوران بدترین تشدد کیا۔

    درخواست میں استدعا کی کہ پولیس نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا ،عدالت ضمانت منظور کرے۔

    گذشتہ روز تھانہ شفیق آباد نے لانگ مارچ کے دوران پولیس کے تشدد کیخلاف ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست لینے سے انکار کردیا تھا۔

    یاسمین راشد کی جانب سے درخواست میں رانا ثنا اللہ ،ایس پی سٹی کو نامزد کیا گیا اور کہا گیا تھا کہ عمران خان کی کال پر پرامن احتجاج کیلئے اسلام آباد جا رہے تھے، پولیس نے میری گاڑی کو توڑا اور مجھ پر بھی تشدد کیا۔

    ایس ایچ او تھانہ شفیق آباد کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد پر پہلے ہی تشدد ،توڑ پھوڑپرریاست کی مدعیت 2مقدمات درج ہیں، مقدمات میں یاسمین راشد شامل تفتیش ہوجائیں۔

  • انتخابی اصلاحات اور اتحادیوں کے تحفظات، پی ٹی آئی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج ہوگا

    انتخابی اصلاحات اور اتحادیوں کے تحفظات، پی ٹی آئی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس آج ہوگا ، جس میں انتخابی اصلاحات اوراتحادیوں کےتحفظات پر مشاورت کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا، وفاقی وزرا اورسینئر پارٹی رہنما اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس دن گیارہ بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا، جس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اپوزیشن سے رابطوں سمیت مذاکرات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

    پارٹی قیادت ملکی پارلیمانی اورقومی امور سمیت اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے پربھی مشاورت کرے گی جبکہ انتخابی اصلاحات،قانون سازی،قومی سطح کے معاملات پرحکمت عملی طے ہوگی۔

    پارٹی قیادت پی ڈی ایم کی سیاسی حکمت عملی ، ای وی ایم پر اتحادیوں کے تحفظات اور مطالبات پرغورکرےگی جبکہ مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس بلانے کے حوالے سے بھی مشاورت ہوگی۔

    وزیراطلاعات فواد چوہدری  کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات عمران خان کا نہیں قومی ایجنڈاہے،تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کیلئے آگے بڑھیں۔

    خیال رہے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل یا بدھ کو ہونے کا امکان ہے، جس میں ای وی ایم، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے قانون سازی ہوگی۔