Tag: پی ٹی آئی سیکریٹریٹ.

  • پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر پولیس کا چھاپہ؟  وجہ سامنے آگئی

    پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر پولیس کا چھاپہ؟ وجہ سامنے آگئی

    اسلام آباد : پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر پولیس کے چھاپے کی وجہ سامنے آگئی، حکام نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا مرکز سے لوگوں کو بھڑکایا اور پروپیگنڈا کیا جارہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذکرنیوالےاداروں نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر شواہدکی بنیاد پرچھاپہ مارا، پارٹی دفتر میں ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا حب بنا ہوا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ چھاپہ پی ٹی آئی انٹرنیشنل سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی جانب سے دی گئی معلومات پر مارا گیا، پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا مرکز سے لوگوں کو بھڑکایا اور پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنیوالےاداروں نے پروپیگنڈاکرنیوالے ملوث لوگوں کو گرفتارکیا۔

    اس سے قبل اسلام آبادپولیس نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیرسٹر گوہر کی گرفتاری کی خبر درست نہیں۔

    اس دوران پولیس نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر سےکمپیوٹراور ریکارڈ ضبط کرلیا ہے۔

  • پولیس کی بھاری نفری نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کو گھیرے میں لے لیا

    پولیس کی بھاری نفری نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کو گھیرے میں لے لیا

    اسلام آباد : پولیس کی بھاری نفری نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کو گھیرے میں لے لیا، سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن مرکزی سیکریٹریٹ میں موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ پر پہنچ گئی ، بیرسٹر گوہر ، سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن مرکزی سیکریٹریٹ میں موجود ہیں۔

    پولیس کی نفری نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹریٹ کو گھیرے میں لے لیا ہے ، اسلام آباد پولیس کیساتھ خواتین اہلکار بھی موجود ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے عدالت سے مرکزی سیکریٹریٹ کے سرچ وارنٹ بھی حاصل کر رکھے ہیں۔