Tag: پی ٹی آئی لانگ مارچ

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ : فیض آباد انٹرچینج  کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا

    پی ٹی آئی لانگ مارچ : فیض آباد انٹرچینج کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا

    راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد انٹرچینج کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا جبکہ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج راولپنڈی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے، حکومت نے صبح سویرے ہی اسلام آباد میں راستے بند کردیے۔

    وفاقی حکومت نے فیض آبادانٹرچینج پرپولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کررکھی ہے۔۔ جبکہ اسلام آباد کےداخلی اور خارجی راستوں پرکنٹینرزکی بھرمار ہے۔۔

    فیض آباد انٹر چینج پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے اور راستوں پر کنٹینرز رکھ دیے گئے جبکہ فیض آبادبس اڈے کو بھی سیل کردیا گیا ہے اور میٹرو بس سروس بھی معطل رہےگی۔

    اسلام آباد پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ ایکسپریس چوک اور نادرا چوک سے ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستے بند ہیں، متبادل کے طور پر مارگلہ روڈ اور ایوب چوک کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق آئی جے پی روڈ، مری روڈ اور راولپنڈی کے لیے فیض آباد کے رستے بند ہیں جبکہ فیض آباد مری روڈ راولپندی کے داخلی راستے سے بند ہے جبکہ نائتھ ایونیو فیض آباد آئی جے پی روڈ کی طرف سے بند کر دی گئی ہے۔

    ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ایکسپریس وے سے راولپنڈی کے لیے پرانا ایئرپورٹ روڈ استعمال کریں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ اور موٹر وے ٹریفک کے لیے کھُلا ہے، روات ٹی کراس سے ٹریفک اسلام آباد میں داخل ہو سکتی ہے۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق کا کہنا ہے کہ جلسہ کسی بھی میدان میں ہو سکتاتھا، مگر یہ اپنی سیاست کیلئےعوام کو اذیت دینےکےعادی ہیں، آزادی کےنام پر راولپنڈی اسلام آبادکےشہریوں کی آزادی سلب کر لی۔

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ:  26 نومبر کو پنڈی سے اسلام آباد کے داخلی راستے بند ہونے کا امکان

    پی ٹی آئی لانگ مارچ: 26 نومبر کو پنڈی سے اسلام آباد کے داخلی راستے بند ہونے کا امکان

    اسلام آباد : آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کا کہنا ہے کہ 26 نومبرکو پنڈی سےاسلام آباد کے داخلی راستوں کو بند کیا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کی زیرصدارت امن عامہ سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں اسلام آبادسےملحقہ علاقہ میں سیاسی جماعت سےجلسہ ممکنہ خطرات کا تخمینہ لگایا۔

    اجلاس میں تمام ترسیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اکبر ناصرخان نے کہا کہ اسلام آباد میں کسی قسم کے غیر قانونی عمل کوبرداشت نہیں کیا جائے گا۔

    آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ 26 نومبرکو پنڈی سےاسلام آباد کے داخلی راستوں کو بند کیا جاسکتا ہے، کوئی بھی سیاسی سرگرمی قانون کے مطابق اور اسلام آباد انتظامیہ کی اجازت سے ہوگی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ریڈزون کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پولیس، ایف سی اور رینجرز تعینات ہوگی، دہشت گردی کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کئے جائیں گے۔

    اکبرناصر خبردار کیا کہ کسی قسم کی قانونی رکاوٹ پرسخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ کی اسلام آباد میں انٹری روکنے کیلئے تیاری مکمل

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کی اسلام آباد میں انٹری روکنے کیلئے تیاری مکمل

    اسلام آباد : وفاقی پولیس نے لانگ مارچ کے شرکا سے غیرروایتی طریقوں سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی اسلام آباد میں انٹری روکنے کیلئے تیاری مکمل کرلی۔

    اسلام آبادپولیس نے مظاہرین سےغیرروایتی طریقوں سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں سیکیورٹی اہلکاروں کو567آنسوگیس گنز اور50 ہزار سے زائد شیل فراہم کردیئے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ 500 ربڑ بلٹ گنز، 37 ہزار 300 کارتوس، 17 پیپر گن اور 11 ہزار پیپربال بھی اہلکاروں کے حوالے کئے گئے ہیں۔

    مظاہرین کی نشاندہی اور گرفتاری کیلئے ٹیموں کو اسپرے پینٹ بھی دیا گیا ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرزاور سندھ پولیس کے اہلکار بھی تیار ہے۔

    اسلام آباد پولیس کے علاوہ 5000 رینجرزاہلکار سیکیورٹی کےفرائض انجام دیں گے جبکہ سندھ پولیس کے 500 اہلکار بھی اسلام آباد پولیس کی معاونت کریں گے۔

    4 ہزار 700 ایف سی اہلکار بھی اسلام آباد میں مختلف مقامات پر تعینات ہوں گے ، افسران سمیت اسلام آبادپولیس کے3ہزاراہلکارایک شفٹ میں ڈیوٹی کریں گے۔

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ، سندھ سےجانے والی پولیس نفری واپس بلالی گئی

    پی ٹی آئی لانگ مارچ، سندھ سےجانے والی پولیس نفری واپس بلالی گئی

    کراچی: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے لیے شہدادپور اور کراچی سے جانے والی پولیس نفری واپس بلالی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہداد پور پولیس ٹریننگ کالج سے اسلام آباد جانے والے 1025 اہلکار کو واپس بلالیا گیا ہے، جبکہ کراچی پولیس ٹریننگ کالج رزاق آباد کے 500 اہلکار بھی واپس آگئے ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق آئی جی سندھ نے صحت کے  مسائل کے پیش نظر نفری واپس بلائی ہے، مزید 500 اہلکار دوسری ٹرین سے واپس پہنچیں گے۔

    دوسری جانب آئی جی اسلام آباد نے سندھ کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کوسراہا۔

    واضح رہے کہ سندھ پولیس کی چھ ہزار سے زیادہ نفری اسلام آباد میں حفاظتی ڈیوٹی کے لئے بلوائی گئی تھی ۔

  • عمران خان کا منگل کو وزیر آباد سے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

    عمران خان کا منگل کو وزیر آباد سے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے منگل کو وزیر آباد سے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ جہاں مجھے گولیاں لگیں وہیں سے میرا مارچ دوبارہ شروع ہوگا۔

    انھوں نے کہا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ منگل سے وزیرآباد سے مارچ شروع ہوگا، ہمارا لانگ مارچ 10 سے 15 دن میں پنڈی پہنچے گا، میں خود پنڈی آؤں گا، پورے پاکستان سے لوگ آئیں گے، اور خود انھیں لیڈ کروں گا۔

    عمران خان نے کہا 3 دن ہو گئے پنجاب حکومت بھی ہماری ہے، اس کے باوجود ہم ابھی تک ایف آئی آر نہیں کٹوا پائے، سابق وزیراعظم کہہ رہا ہے کہ 3 لوگ ملوث ہیں، مجھے یقین ہے کہ ان 3 لوگوں نے یہ سب کچھ کیا ہے، یہ میرا حق ہے کہ تفتیش ہو، جس سے سب پتا چل جائے گا، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہماری اپنی پولیس منع کر رہی ہے، میں سب سے بڑی سیاسی جماعت کا سربراہ اور سابق وزیر اعظم ہوں، جب میں ایف آئی آر نہیں کٹوا پا رہا تو باقی قوم کیا کرے گی۔

    انھوں نے کہا شہباز شریف نے جوڈیشل کمیشن کی بات کی ہے، میں اسے ویلکم کرتا ہوں، مجھے اس ملک میں صاف اور شفاف تحقیقات چاہئیں، پہلے ایک ویڈیو نکلتی ہے جس میں کہا گیا میں مذہب کی توہین کرتا ہوں، وہ ویڈیو کہاں سے نکلتی ہے، کون نکالتا ہے یہ پتا چلنا چاہیے، مریم صفدر، مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف سے کون پریس کانفرنس کراتا ہے؟ اور مجھے پتا چل جاتا ہے کہ انھوں نے مجھے سلمان تاثیر کی طرح قتل کرانا ہے۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جب مجھ پر یہ واردات ہوتی ہے تو دیکھ لیں اس کے بعد ہوتا کیا ہے، وہ کون لوگ تھے جو فوری ری ایکٹ کرتے ہیں، ایک دم سے بیانات آنا شروع ہو گئے کہ عمران نے مذہب کی توہین کی ہے، مجھ پر حملے کے بعد 6 بجکر ایک منٹ پر پہلی ٹوئٹ آتی ہے، وقار ستی کی 6 بجکر 2 منٹ پر ٹوئٹ آتی ہے، حامد میر کی 6 بجکر 3 منٹ، جیو نیوز کی 6 بجکر 4 منٹ پر ٹوئٹ آتی ہے، سما نیوز کی بھی 6 بجکر 4 منٹ پر ٹوئٹ آتی ہے۔

    انھوں نے کہا گولی چلانے والے کاانٹرویو ایک دم سے لیک کر دیا جاتا ہے، آئی جی پنجاب سے پوچھا گیا تو وہ کہتا ہے کہ ویڈیو ہیک ہو گئی، مجھ پر قاتلانہ حملے کے بعدایک کے بعدایک جھوٹ بولا گیا، پہلے پتا چلنا چاہیے کہ یہ چیزیں کس نے شروع کیں اور پھر کور اپ کون کر رہا ہے؟

    عمران خان نے کہا پاکستان میں خوف پیدا کر دیا گیا ہے، ہم سب کو خوف ختم کر کے بتانا ہے کہ ہم انسان ہیں کوئی بھیڑ بکریاں نہیں۔

    عمران خان نے کہا میں چاہتا ہوں جوڈیشل کمیشن سب سے پہلے ارشد شریف کیس کی تحقیقات کرے، پتا چلنا چاہیے ارشد شریف ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوا، انھوں نے بہت لوگوں کو بتایا تھا کہ کون لوگ ملوث ہیں، ارشد شریف کی والدہ اور دیگر صحافیوں کو بھی پتا تھا کہ ارشد شریف کو کس سے خطرہ ہے۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نے اعظم سواتی اور ان کی اہلیہ کی ویڈیو کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اہم کیس ہے، ملک کی تاریخ کی سب سے گھٹیا ترین حرکت ہے یہ، چیف جسٹس صاحب اس معاملے پر مکمل تحقیقات کریں۔ انھوں نے کہا جو میرا کیس کور اپ کر رہے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ جعلی ویڈیو ہے، لیکن ویڈیو فیک نہیں ہے، اعظم سواتی کے پاس موجود ویڈیو اصلی ہے۔

    انھوں نے کہا اعظم سواتی نے رات فون کر کے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دیں گے، وہ مطالبہ کریں گے کہ انھیں انصاف فراہم کیا جائے، پی ٹی آئی سینیٹرز اور وکلا اعظم سواتی کے ساتھ سپریم کورٹ کے باہر بیٹھیں گے۔

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ : انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لئے 10ایمبولینسز مانگ لیں

    پی ٹی آئی لانگ مارچ : انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لئے 10ایمبولینسز مانگ لیں

    اسلام آباد : انتظامیہ نے لانگ مارچ میں ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لئے  10ایمبولینسز اور 5 فائر بریگیڈ مانگ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ نے تیاریاں تیز کردیں۔

    ہنگامی صورتحال کیلئے انتظامیہ نے سی ڈی اے سے 10 ایمبولینسز مانگ لیں ، اس سلسلے میں ضلعی مجسٹریٹ نے سی ڈی اے ڈیزاسٹرمینجمنٹ کو خط لکھ دیا ہے۔

    خط میں کہا ہے کہ 10ایمبولینسزاور 5فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں۔

    یاد رہے اسلام آباد پولیس نے توسیع شدہ ریڈزون کے باہر مسلح اہلکار تعیناتی کی اجازت مانگی تھی۔

    وفاقی پولیس نے وزارت داخلہ سے انسداد دہشت گردی اسکواڈ اور سینیئر افسران کی تعیناتی کی اجازت طلب کی ہے۔

    اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مارچ سے قریبی فاصلے پر مسلح انسداد دہشتگردی اسکواڈ کو تعینات کیا جائے گا۔

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ ، اسلام آباد میں ہائی الرٹ ، جگہ جگہ کنٹینرز کی بھرمار

    پی ٹی آئی لانگ مارچ ، اسلام آباد میں ہائی الرٹ ، جگہ جگہ کنٹینرز کی بھرمار

    اسلام آباد : پی ٹی آئی مارچ روکنے کے لیے اسلام آباد میں ہائی الرٹ کردیا گیا اور جگہ جگہ کنٹینرزلگا کر راستے مکمل سیل کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کی آمد ست قبل ہی انتظامیہ نے اسلام آباد کو کنٹینرسٹی بنادیا اور جگہ جگہ کنٹینرز لگا دیئے۔

    پی ٹی آئی مارچ روکنے کے لیے اسلام آباد میں ہائی الرٹ کردیا گیا اور نفری نے مشقیں شروع کردیں۔

    وزارت داخلہ نے تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ زون جانے والے مختلف راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

    ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری نے سڑکوں پر پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ مارچ سے نمٹنے کےلیے اسلام آباد پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔

    دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس کی انتظامیہ کو لانگ مارچ کے شرکا کو کمرے دینے سے روک دیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ میں شریک شخص کوہوٹل کاکمرہ دینے پر سخت کارروائی ہوگی۔

    پاکستان تحريک انصاف کا لاہور سے اسلام آباد کى جانب لانگ مارچ جاری ہے، مارچ 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔

  • حکومت نے لانگ مارچ مظاہرین سے نمٹنے کے لیے خصوصی فنڈ منظور کر لیا

    حکومت نے لانگ مارچ مظاہرین سے نمٹنے کے لیے خصوصی فنڈ منظور کر لیا

    اسلام آباد: حکومت نے لانگ مارچ کے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے خصوصی فنڈ منظور کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف حکومت نے نئی تیاریاں کر لی ہیں، مظاہرین سے نبرد آزما ہونے کے لیے خصوصی فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کو اس سلسلے میں خصوصی طور پر 33 کروڑ 39 لاکھ کی گرانٹ ملے گی، اس رقم کا مقصد مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے خصوصی یونٹ قائم کرنا ہے۔

    لانگ مارچ کے شرکا کو کمرے نہیں دیے جائیں گے، اسلام آباد پولیس کا ہوٹلوں کو حکم

    حکومتی ذرائع کے مطابق یہ رقم وزارت داخلہ کے ماتحت ادارے کو انسداد مظاہرہ یونٹ بنا کر دینے کے لیے منظور کی گئی ہے، جس کا مقصد انسداد فساد اور بلوہ بتایا گیا ہے۔

    ادھر پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے ہوٹلوں اور گیس ہاؤسز پر پابندی لگا دی ہے کہ لانگ مارچ کے شرکا کو کمرے نہیں دیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ آج آزادی چوک سے روانہ ہوگا، عمران خان نے حقیقی آزادی ملنے تک سفر جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا بند کمروں میں فیصلے ہوتے ہیں، حقیقی آزادی کی تحریک کا پہلا مرحلہ صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد ہے، کسی کا ظلم نہیں سہیں گے۔

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ : آنسو گیس گن ،  شیل اور بارہ بور گن  منگوالی گئیں

    پی ٹی آئی لانگ مارچ : آنسو گیس گن ، شیل اور بارہ بور گن منگوالی گئیں

    راولپنڈی: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے پیش نظر آنسو گیس گن ، شیل اور بارہ بور گن منگوالی گئیں جبکہ 13 ہزار 086 افسران واہلکار تعینات ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں اضافی نفری تعینات کردی گئی۔

    ،ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے راستوں کی بندش کے پلان پر عملدرآمد کے لئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں اور راستے بند کرنے کے لئے کنٹینرز پہلے ہی پہنچا دیے ہیں۔

    کنٹینرزلگانے کے لئے کرینزاسٹینڈبائی کےانتظامات جاری ہے ، فیض آباد ٹی چوک سمیت ملحقہ شاہراہوں پر کنٹینرز موجود ہے۔

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کے 13 ہزار 086 افسران واہلکار تعینات ہوں گے۔

    اسلام آبادپولیس کی جانب سے ایڈوائزی جاری کی گئی ہے ، جس میں کہا ہے کہ دوران ڈیوٹی کوئی اہلکار مسلح نہ ہوگا۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 616 آنسو گیس گن اور 50050 شیل،611 بارہ بور گن منگوالی گئیں جبکہ 36 ہزار 700 راؤند، 2 ہزار 430 ماسک،374 گاڑیاں،17پیپر بال گنز اور 4ہزارپیپربال فراہم کردی گئی ہے۔

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ : شیخ رشید کی رانا ثنا اللہ کو وارننگ

    پی ٹی آئی لانگ مارچ : شیخ رشید کی رانا ثنا اللہ کو وارننگ

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے رانا ثنا اللہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر طاقت استعمال کی تو بھاگنے کی بھی مہلت نہیں ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیاست کا فائنل راؤنڈ شروع ہو گیا ہے، نومبرمیں آرپار ہو جائے گا، جس طرح وزیر قانون سے استعفیٰ لیا گیا اسی طرح الیکشن کی تاریخ لی جائے گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ غیرمقبول بھکاریوں کوکہیں سےخیرات نہیں ملےگی، مریم کےٹویٹ اور دیوالی کاکیک کاٹنے والے نواز شریف پر قوم لعن طعن بھیج رہی ہے۔

    سابق وزیر داخلہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ جمعرات کو 2بجے فیصل مسجدمیں شہید کانمازجنازہ پڑھیں گے اور جمعہ کو11بجےلبرٹی چوک سے چوروں کیخلاف عمران خان کی قیادت میں نکلیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پرامن آئینی اورقانونی احتجاج قوم کاحق ہے، راناثنااللہ میں ایئرپورٹ جانے کی بھی ہمت نہیں ہوئی، اگر رانا ثنا نے طاقت استعمال کی تو اسے بھاگنےکی بھی مہلت نہیں ملےگی۔