Tag: پی ٹی آئی مذاکرات

  • پی ٹی آئی کا  مذاکرات ختم کرنے کا اعلان، حکومتی کمیٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا

    پی ٹی آئی کا مذاکرات ختم کرنے کا اعلان، حکومتی کمیٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : حکومتی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر آج ہی ردعمل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر حکومتی کمیٹی نے ردعمل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    حکومتی مذاکراتی کمیٹی کےعرفان صدیقی آج باضابطہ ردعمل دیں گے۔

    مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، بیرسٹر گوہر

    یاد رہے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے میری اور وکلا کی ملاقات ہوئی ہے، انھوں نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’’جوڈیشل کمیشن کے لیے حکومت کو 7 دن دیے تھے، ہم نے کہا تھا کہ اگر حکومت نے کمیشن کا اعلان نہ کیا تو مذاکرات کا اگلا دور نہیں ہوگا۔‘‘

    چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ’’سیاسی اختلافات کی ٹھنڈک اتنی زیادہ ہے کہ برف پگھل نہیں رہی، افسوس ہے حکومت کی طرف سے آج تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا، بانی نے کہا آج کی تاریخ تک حکومت نے کمیشن بنانے کا اعلان نہیں کیا تو کوئی بات نہیں ہوگی۔‘‘

  • امید ہے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیسز کے فیصلوں سے مذاکرات نہیں رکیں گے، رانا ثنااللہ

    امید ہے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیسز کے فیصلوں سے مذاکرات نہیں رکیں گے، رانا ثنااللہ

    اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ امید ہے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیسز کے فیصلوں سے مذاکرات نہیں رکیں گے، پی ٹی آئی کل مذاکرات میں تحریری مطالبات پیش کرتے تو اچھا ہوتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘اعتراض ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے اییکس کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم نے جو آج گفتگو کی ، انہوں نے حق ادا کر دیا ہے، پی ٹی آئی نے 26 نومبر سے متعلق جو گفتگو کی اس پر مزید بات ہونی چاہیے۔

    وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آج پروپیگنڈے کے جواب میں گفتگو کی ہے، صوبائی حکومت نے مسلح جتھے کی صورت میں دارالحکومت پر چڑھائی کی تھی، کیا جوڈیشل کمیشن اس پر نہیں بننا چاہیے کہ جتھے مسلح تھے یا نہیں، کسی نے فائرنگ کرکے کسی کو زخمی کیا ہے تو اس کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہونی چاہیے، ہفتے یا پیر کو پی ٹی آئی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے گی، مذاکرات جاری ہیں ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے منفی تاثر جائے، پی ٹی آئی کل مذاکرات میں تحریری مطالبات پیش کرتے تو اچھا ہوتا۔

    مذاکرات کے حوالے سے ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس کافیصلہ آتاہےتواثرمذاکرات پرنہیں پڑناچاہیے، ہم نے تو پی ٹی آئی کو نہیں کہا کہ سول نافرمانی مؤخرکریں پھربات کریں گے، چیزوں کودرست کرنےکیلئےہی مذاکرات کیےجارہےہیں، مذاکرات کوکسی دوسری چیزسےمتاثرنہیں ہوناچاہیے اور امید ہے کیسز کے فیصلوں سے مذاکرات نہیں رکیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کل تحریری مطالبات دے دیتی تو ہم بھی مشاورت کرلیتے تاہم امید ہے اگلے ہفتے پی ٹی آئی کی جانب سے چارٹرآف ڈیمانڈ دے دیا جائے گا۔

    مشیر برائے سیاسی امور نے بتایا کہ امریکا اور یورپ میں پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کیلئے پیسہ بہایا جا رہا ہے، پاکستان کیخلاف کام کرنےوالےہمارےبھی لوگ ہیں، ایسےلوگوں کوبھارتی اور یہودی لابیاں سپورٹ کررہی ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تمام جماعتیں ایک ساتھ ہونگی تو ہی ملک ترقی کرسکتا ہے، پاکستان خود مختار ملک ہے کسی کے سامنے ڈھیر نہیں ہوسکتا۔

    سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی معافی پر ان کا کہنا تھا کہ فوج کا اپنا طریقہ کار ہے، سزا اور جزا کا قانون موجود ہے، 9 مئی کرنے والوں نے باقاعدہ معافی مانگی اسی لیے انہیں معاف کیاگیا، جہاں سزا ہے وہاں معافی بھی ہے، 9مئی کے مجرموں کی معافی خوش آئند ہے۔

  • پی ٹی آئی سے مذاکرات، خواجہ آصف نے اسپیکر ایاز صادق کو خبردار کردیا

    پی ٹی آئی سے مذاکرات، خواجہ آصف نے اسپیکر ایاز صادق کو خبردار کردیا

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خبردار کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے تجویز دی کہ تحریک انصاف سے مذاکرات ضرور کریں لیکن اس میں طاقت کے تمام مراکز شامل کرلیں۔

    انہوں نے کہا کہ بات چیت کے ہر مخالف نہیں لیکن کوئی بتائے پندرہ دن میں ایسا کیا ہوگیا کہ پی ٹی آئی مذاکرات پر راضی ہوگئی، تعویز یا کسی نے پھونک ماری؟ سمجھ نہیں آئی۔

    خواجہ آصف نے ایاز صادق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر صاحب کے پی ٹی آئی سے خصوصی تعلقات ہیں، خیال کرنا، رُل نہ جانا، وارننگ دے رہا ہوں، ان کے ہاتھوں استعمال نہ ہونا، میری دعا ہے یہ مذاکرات کامیاب ہوں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے تو کسی نے پوچھا بھی نہیں کہ مذاکرات کرنے چاہیے یا نہیں، مذاکرات میں تمام پاور سینٹرز کو شامل ہونا چاہیے۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ ایک شخص کی تاریخ ہے کوئی بتادے کس سے وفا کی ہے۔ اس کی پارٹی کا ہی کوئی بندہ بتادے کوئی ایسا رشتہ یا شخص جس سے اس نے وفا کی ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ دست و گریباں رہے، پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑاک بھی ہو جاتا ہے لیکن میثاق جمہوریت کا احترام کرتے ہیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ یہ پہلا سیاستدان ہے جو امریکا کی منت ترلے کر رہا ہے کہ مجھے بچاؤ۔ پہلے کہتا تھا "غلامی نامنظور” اب کہتا ہے "غلامی فوری منظور”۔

  • وزیر اعظم نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنا دی، اہم ارکان شامل

    وزیر اعظم نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنا دی، اہم ارکان شامل

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اسپیکر کی تجویز پر حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی، جس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، سینیٹرعرفان صدیقی شامل ہیں۔

    سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، خالد مقبول صدیقی، علیم خان اور چوہدری سالک حسین بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

    وزیر اعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر حکومتی اتحاد کی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی، وزیر اعظم نے کہا ’’میں اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوش کو سراہتا ہوں، امید ہے ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔‘‘

    واضح رہے کہ گزشتہ رات بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کے لیے کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی، بیرسٹر گوہر نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش پر زور دیا تھا۔

    بانی پی ٹی آئی نے اوورسیز پاکستانیوں کو زرمبادلہ نہ بھیجنے کی کال دے دی

    دوسری طرف پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کے پہلے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے بیرون ملک موجود پاکستانیوں سے ترسیلات زر نہ بھیجنے کی اپیل کی ہے، اڈیالہ جیل میں بھائی سے ملاقات کے بعد علیمہ خانم نے کہا کہ حکومت کی نیت بات چیت کی نہیں لگ رہی، دو مطالبات پر مذاکرات کا آغاز ہو گیا تو پیسے نہ بھیجنے کی کال واپس لے لیں گے۔

  • حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات پہیلی بن گئے

    حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات پہیلی بن گئے

    اسلام آباد : شہر اقتدار میں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات سے متعلق متضاد اطلاعات ہیں تاہم بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع نہیں ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات فی الحال پہیلی بن گئے۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے دو بار جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کیں، حکومت نے سنگجانی کا مقام پر مظاہرین کو جانے کا آپشن دیا ہے ڈی چوک آنے نہیں دیا جائے گا ، اب فیصلہ پی ٹی آئی کی قیادت نے کرنا ہے، حکومت کے پاس دو سو پینتالیس ،کرفیو اور انتہائی قدم اٹھانے کا آپشن موجود ہے۔۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا بھی کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع نہیں ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنماوں نے بانی پی ٹی آئی سے دو ملاقاتیں کیں، پہلی ملاقات میں ۔بیرسٹر گوہراور بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی سے حکومت سے مذاکرات کی اجازت لی تھی۔

    اطلاعات ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں حکومت کی جانب سےوزیرداخلہ محسن نقوی شریک ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سےچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر آئے۔ تاہم مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی گزشتہ شب ایک دن میں دوسری بار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے، سرکاری ذرائع نے بتایا بیرسٹر گوہر بانی کیلئے پیغام لے کر اڈیالہ جیل پہنچے۔

    پی ٹی آئی کو کہا گیا پشاور موڑ نہیں سنگجانی میں احتجاج یا دھرنا دیں اور پیغام دیا گیا اسیران کی رہائی کیلئے کمیٹی تشکیل دی جاسکتی ہے اگر پی ٹی آئی نہیں مانتی تو مجمع میں ٹارگٹڈآپریشن کیا جائے گا، پی ٹی آئی کے مجمع میں اشتہاری اور افغان دہشت گرد موجود ہیں۔

    بیرسٹر گوہر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے، ذرائع نے بتایا فریقین نے مذاکرات کامیاب ہونے تک خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بانی پی ٹی آئی کے وڈیو پیغام کے حوالے سے خبر کی تردید کی ، شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی نے کوئی وڈیو پیغام ریکارڈ نہیں کرایا