Tag: پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی

  • پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی آج اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کا امکان

    پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی آج اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کا امکان

    راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کی آج اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات متوقع ہیں، جس میں کمیٹی تحریری مسودے پر بات کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی آج اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کا امکان ہے۔

    وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق آج ملاقاتوں کا دن ہے، مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقاتوں سے متعلق جیل حکام سے رابطے میں ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے جیسے ہی کوئی جواب موصول ہوگا تو آپ کوآگاہ کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آج عمران خان سے ممکنہ ملاقات کےدوران مذاکراتی کمیٹی تحریری مسودے پر بات کرے گی۔

    ذرائع نے کہا کہ حکومتی اور ذرائع کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کے 2 دور ہوچکے ہیں، حکومتی کمیٹی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹی کو تحریری مطالبات پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی کو تحریری مطالبات دینے کی اجازت دے دی

    یاد رہے گذشتہ روز بانی پاکستان تحریک انصاف نے کمیٹی کو تحریری مطالبات دینے کی اجازت دے دی تھی۔

    اس حوالے سے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بتایا تھا کہ عمران خان نے دونوں مطالبات تحریری طور پر دینے کی اجازت دی ، ان کی ہدایت پر مطالبات تحریری طور پر دیں گے۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے ایک اور نشست ہونا ضروری ہے، اس بار ملاقات نہ ہوئی تو مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔

  • پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان

    پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان

    راولپنڈی : پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے، وکلا نے جیل انتظامیہ کو ملاقات کی درخواست دے رکھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کے معاملے پر پیش رفت سامنے آئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ حکومتی اجازت کے بعد 7 رکنی کمیٹی کا آج اڈیالہ جیل پہنچنے کا امکان ہے، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کو تاحال ملاقات سےمتعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وکلا نے کل جیل انتظامیہ کوملاقات کی درخواست بھی دی تھی، درخواست میں ملاقات کھلے ماحول میں کرانے کی اجازت مانگی گئی تھی ، بانی پی ٹی آئی کو کھولے ماحول سے مطابقت جگہ ملاقات کے لیے دئے جانے پر غور جاری ہے تاہم وکلاء کو جیل انتظامیہ کی طرف سے بھی تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔

    مزید پڑھیں : حکومت پی ٹی آئی مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

    ذرائع نے کہا کہ بانی سے ملاقات کے بغیر مذاکرات میں ڈیڈ لاک اور تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں، حکومتی کمیٹی سے مزاکرات کے تیسرے مرحلے سے قبل بانی سے ملاقات کی بات طے ہوئی تھی۔

    گذشتہ روز وکیل فیصل چوہدری نے جیلر کو تحریری درخواست میں کہا تھا کہ عمران خان سے پارٹی کی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات آج کرائی جائے، کمیٹی کھلے ماحول میں ملنا چاہتی ہے۔

    صاحبزادہ حامدرضا نے بھی کہا تھا کہ بانی سےملاقات کے بعد ہی بات آگے بڑھے گی، اپوزیشن لیڈرعمرایوب اسپیکرقومی اسمبلی سے رابطے میں ہیں۔

  • پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

    پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی، کمیٹی ملاقات میں مطالبات سے متعلق مشاورت کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دیدی گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ مذاکراتی کمیٹی آج اڈیالہ جیل نہ پہنچی تو پھر پیر یا منگل کو ملاقات کاامکان ہے، مذاکراتی کمیٹی مطالبات سے متعلق عمران خان سے مشاورت کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ اس دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکی بھی ملاقات کا امکان ہے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنااللہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘اعتراض ہے’ میں گفتگو میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہونی چاہیے، ہفتے یا پیر کو  کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات ہو جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات جاری ہیں ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جس سےمنفی تاثرجائے، پی ٹی آئی کل مذاکرات میں تحریری مطالبات پیش کرتے تو اچھا ہوتا۔