Tag: پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس

  • ایف آئی اے نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحقیقات مکمل کرلی

    ایف آئی اے نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحقیقات مکمل کرلی

    کراچی : ایف آئی اے نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحقیقات مکمل کرلی ہے اور سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے انکوائری کیخلاف عمران اسماعیل، نجیب ہارون اور سیما ضیا کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    ایف آئی اے نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحقیقات مکمل کرلی اورپیش رفت رپورٹ سے سندھ ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا ہے۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ انکوائری ٹیم نے تحقیقات مکمل کرکے خفیہ رپورٹ مرتب کرلی اور مزید کارروائی ، ہدایات کیلئے رپورٹ ڈائریکٹرایف آئی اے کراچی کو ارسال کردی ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے ایک ماہ میں ایف آئی اے سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

  • پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ملزم  کو بڑا ریلیف مل گیا

    پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ملزم کو بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے ملزم طارق شفیع کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی اور ان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ملزم طارق شفیع کو بڑا ریلیف مل گیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طارق شفیع کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

    عدالت نے طارق شفیع کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی پاسپورٹ ایک ہفتےمیں نام نکال کر رپورٹ جمع کرائیں۔

    اس حوالے سے جسٹس طارق محمور جہانگیری نے 6 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ، جس میں کہا کہ اسی کیس میں ایک اورملزم فیصل مقبول کانام 20 جولائی 2023 کونکالنےکاحکم ہوا، 23 جنوری 2023کو طارق شفیع کا نام پی سی ایل پر ڈالا گیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےبتایافیصل مقبول اور شیریں مزاری کیس کافیصلہ اسی طرح ہے، دونوں کیسز میں عدالت نےپی سی ایل سےنام نکالنے کا حکم دیا دونوں فیصلے فیلڈ میں ہیں، عدالت طارق شفیع کا نام بھی ایک ہفتے میں پی سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتی ہے۔

  • پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستانی خاتون کو غیر ملکی ظاہر کرنے کا معاملہ، حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب

    پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستانی خاتون کو غیر ملکی ظاہر کرنے کا معاملہ، حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب

    لاہور : ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستانی شہری خاتون کو غیر ملکی ظاہر کرنے کے معاملے حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستانی شہری خاتون بینش سلیم کو غیر ملکی ظاہر کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب جمع کرایا ، جس میں کہا کہ بینش سلیم کے غیرملکی ہونے کی حد تک لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ دےدیاہے، جس میں بینش سلیم کو غیر ملکی ظاہر کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ بینش سلیم کےفنڈرکوضبط نہیں کیاگیا ، جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے میرےفنڈز ضبط کررکھے ہیں۔

    خاتون نےممنوعہ فنڈنگ کیس میں غیرملکی قراردینےکوہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

    جس میں کہا ہے کہ پاکستانی شہری ہوں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں غیر ملکی ظاہر کیا، الیکشن کمیشن نے کیس میں غیر ملکی ظاہر کر کے فنڈزضبط کر لیے، عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے

    عدالت نےسماعت 3ہفتوں تک ملتوی کرتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت درخواست گزارسے بھی جواب الجواب طلب کرلیا۔

  • پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس ایف آئی اے کے  دائرہ اختیارمیں ہے یہ نہیں ؟ دلائل طلب

    پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس ایف آئی اے کے دائرہ اختیارمیں ہے یہ نہیں ؟ دلائل طلب

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فریقین سے ایف آئی اے کے دائرہ اختیار پر دلائل طلب کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے نوٹسز چیلنج کرنے کے یکجا کیسز پر سماعت ہوئی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزارکیجانب سے بیرسٹرگوہرعلی خان اورفیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل منوراقبال بھی عدالت میں پیش ہوئے، فیصل چوہدری نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کے ڈونر تفتیش میں شامل ہونے کیلئے تو ڈونیشن نہیں کرتے۔

    جس پر جسٹس عامرفاروق نے سوال کیا آپ دونوں درخواست گزاروں کا کیس ایک ہی ہے کہ ایف آئی اے کا دائرہ اختیار بنتا ہے یا نہیں۔

    عدالت نےآئندہ سماعت فریقین سے دائرہ اختیار پر دلائل طلب کر لیے اور کیس کی سماعت 20 ستمبرتک ملتوی کر دی۔

    گزشتہ روز عدالت نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں محمدارشد و دیگر کے خلاف ایف آئی اے نوٹسزکے معاملے پر فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔

    یاد رہے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نوٹسز کے خلاف درخواست پی ٹی آئی رہنماؤں نے دائر کی تھی۔

  • پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں غیر ملکی قرار دیا گیا ایک اور پاکستانی سامنےآگیا

    پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں غیر ملکی قرار دیا گیا ایک اور پاکستانی سامنےآگیا

    مردان : پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں غیر ملکی قرار دیا گیا ایک اور پاکستانی سامنے آگیا، خادم نبی کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری ہوں، تصدیق کئے بغیر میرے عطیے کو فارن فنڈنگ قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں غیر ملکی قرار دیا گیا ایک اور پاکستانی سامنے آگیا۔

    خادم نبی نے مردان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستانی شہری ہوں، میری کمپنی نیکسٹ پوائنٹ شارجہ میں میرے نام رجسٹرڈ ہے، پی ٹی آئی کو فنڈنگ ذاتی اکاؤنٹ سے کی۔

    خادم نبی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے تصدیق کئے بغیر میرےعطیے کو فارن فنڈنگ قرار دیا ہے۔

    مزید پڑھیں : تحریک انصاف کو ڈونیشن دینے والی ایک اور اوورسیز پاکستانی کا الیکشن کمیشن کے نام پیغام

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں تحریک انصاف کو ڈونیشن دینے والی اوورسیز پاکستانی مہوش علی نے الیکشن کمیشن کے نام ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان کو چھوڑنے کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستانی نہیں ہوں، پندرہ سال سے کینیڈا میں ہوں۔

    مہوش علی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو ایسے فیصلے دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

    خیال رہے الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے فیصلے میں سنگین غلطیاں سامنے آئی تھیں ، الیکشن کمیشن نے فیصلے میں پاکستانی کمپنی کی فنڈنگ کو فارن فنڈنگ ظاہر کردیا تھا۔

  • پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس :  عمران اسماعیل نے ایف آئی اے نوٹس کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا

    پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس : عمران اسماعیل نے ایف آئی اے نوٹس کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا

    کراچی :سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نوٹس کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوٴں کے خلاف تحقیقات کے معاملے پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

    عمران اسماعیل نے ایف آئی اے نوٹس کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ رات کو ہی بتا دیا تھا پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کے اکاونٹس چیک کرینگے تو پتہ لگے گا کہ انھوں نے بھارت سمیت کس کس سے فنڈ لیے۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو عوام کے فنڈز سے چلتی ہے ہمارے پاس دوسروں کی طرح فارن فنڈنگ نہیں، کون بھارت سے پیسے لیتا رہا اسامہ بن لادن سے کون پیسے لیتا رہا بینظیر کی حکومت گرانے کیلئے اسامہ بن لادن سے پیسے لئے گئے۔

    الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن خود ایک سیاسی پارٹی کی شکل اختیار کرچکا ہے، اسے انتخابی نشان الاٹ کرنا چاہیے،شیر کا بچہ یا بلی۔

    سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی زندگی کو خطرات ہیں،ایجنسیوں کی رپورٹ بھی موجود ہے، اللہ تعالیٰ عمران کو لمبی زندگی دے، وہ پاکستان کی امید ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ ہمارے اکاونٹس کھلے ہیں، کچھ نہیں چھپایا ہم ڈرنے والے نہیں، یہ سب کو بتا دینا چاہتے ہیں۔

    عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے چالیس ہزار ٹرانزیکشن کے شواہد پیش کیے یہ لوگ انتخابات سے ڈرے ہوئے ہیں ایسی جگہ پھنس گئے ہیں کہ انتخابات کرائیں گے تو عمران خان دو تہائی سے زیادہ اکثریت لے کر آئے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم ایف آئی اے کے نوٹس کو چیلنج کرنے آئے ہیں، اسد قیصر کو پشاور ہائی کورٹ سے ریلیف ملا ہے، جو دھمکیاں امپورٹڈ حکومت لگارہی ہے اس سے ہمیں کوئی خوف نہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ گارنٹی سے کہتا ہوں یہ حکومت اگلے تیس دن نہیں دیکھے گی آئندہ الیکشن کا اعلان ہونے والا ہے چودہ اگست کے جلسے میں عمران خان لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری بھارتی خاتون سے شادی کرلے تو جوائنٹ ایکشن اکاؤنٹ سے رقم بھیجنا غیرقانونی نہیں ،اگر یہی گراؤنڈ دیکھا جائے تو شعیب ملک بہت پریشان ہوگا ، اس کی آدھی جائیداد جائز اور آدھی ناجائز ہوگی اسی طرح وسیم اکرم بھی پریشان ہوگا ان کی اہلیہ آسٹریلین ہیں۔

  • پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا تحریری فیصلہ جاری  ، قانون کے مطابق اقدامات کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا تحریری فیصلہ جاری ، قانون کے مطابق اقدامات کرنے کا حکم

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا تحریری فیصلے میں پی ٹی آئی کو فنڈنگ ضبط کرنے کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے قانون کے مطابق اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، الیکشن کمیشن نے 68 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

    جس میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے فنڈنگ سےمتعلق سرٹیفکیٹ درست نہیں تھے۔

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو فنڈنگ ضبط کرنے کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے قانون کے مطابق اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

    تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن نے فیصلے کی کاپی وفاقی حکومت کو بھی بھجوانے کی ہدایت کردی۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے دانستہ طور پر ووٹن کرکٹ لمیٹڈ سےممنوعہ فنڈنگ حاصل کی۔

    فیصلے میں پی ٹی آئی کو امریکا اور کینیڈا سے ملنے والی فنڈنگ ، 34غیرملکی شہریوں سے ملکی والی فنڈنگ ممنوعہ قرار دی۔

    تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن نے رومیتا سیٹھی سے ملنے والی فنڈنگ اور 351غیرملکی کمپنیوں سےملنے والی فنڈنگ بھی غیر قانونی قرار دی۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے دانستہ طور پر یواےای کی کمپنی برسٹل انجینئرنگ ، سوئٹزرلینڈکی ای پلینٹ ٹرسٹیزکمپنی اور برطانیہ کی ایس ایس مارکیٹنگ کمپنی سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی۔

    الیکشن کمیشن نے یو ایس اےایل ایل سی اور برسٹل سروسز سے فنڈنگ بھی ممنوعہ قرار دیتے ہوئے کہا دستیاب ریکارڈ اور شواہد کی بنیاد پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوتی ہے۔

    تحریری فیصلے کے مطابق پی پی او کے آرٹیکل 6 کے تحت تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس کیا جاتا ہے، فیصلے کی روشنی میں قانون کے تحت کارروائی شروع کی جا سکتی ہے۔

  • الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، چیف الیکشن کمشنر نے کہا انصاف کے مطابق اس کیس کا فیصلہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی ، پی ٹی آئی کی طرف سے شاہ خاور الیکشن کمیشن پیش ہوئے۔

    اکبر ایس بابر کی جانب سے مالیاتی ماہرارسلان وردگ نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ صرف ان اعدادوشمار پر بات کریں گے جو مبہم ہیں، یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ یوکے سے پیسے آئے، اگرکوئی تسلیم شدہ حقیقت ہے تو دوبارہ کیوں دہرارہے ہیں۔

    ارسلان وردگ نے کہا کہ کینیڈا سے ملی رقوم کے بارے میں کسی کو پتہ نہیں رقوم کس نے دیں، ووٹن کرکٹ لمیٹڈ سے فنڈ آئے ہم نے اس کا رجسٹریشن نمبر دے دیا ، یو اے ای کی کمپنی سے 49 ہزار ڈالر آئے لیکن فنڈز کے حوالے سے پی ٹی آئی نے انکار نہیں کیا اور نار وے ،فن لینڈ ،نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کے ڈونرز کے تفصیلات نہیں بتائیں۔

    جس پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےبعد میں تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کرا دی تھی تو مالیاتی ماہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے چھپائے گئے 11 بینک اکاؤنٹس کی تصدیق کی ، بینک اکاؤنٹس میں 57ملین کی ترسیلات ہوئیں۔

    ارسلان وردگ نے بتایا کہ اسکروٹنی کمیٹی کوڈونرز کی نامکمل تفصیلات فراہم کی گئیں ، 13ممالک سے فنڈنگ ہوئی لیکن اسکروٹنی کمیٹی کو نہیں بتایا گیا ، 2013کے ڈونرز کی تفصیلات جمع نہیں کرائی۔

    وکیل پی ٹی آئی نے بتایا کہ ہم نے کچھ دن پہلے ڈونرز کی فہرست جمع کرا دی ہے ، جس پر مالیاتی ماہر نے کہا کہ فنڈنگ کے لیے بیرون ملک بنائی گئی کمپنیوں کی تفصیلات نہیں دیں۔

    وکیل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کےفنانشل ایکسپرٹ ریبٹل والی کوئی بات نہیں کر رہے، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ آپ کیوں پریشان ہو رہے ہیں۔

    مالیاتی ماہر نے کہا اسٹیٹ بینک سے 11اکاوئنٹس کی تفصیلات منگوائی جائیں، جس پر وکیل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جو رقوم مانیں ان پر شوکاز نوٹس جاری کیا جانا چاہیے۔

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا آپ کل بات مکمل کرچکے ہیں دوبارہ بات کرنے کی ضرورت نہیں ،درخواست گزاراکبرایس بابر کا کہنا تھا کہ میں شکرگزار ہوں کہ آپ نے اس کیس کو سنا ، یہ کیس اور یہ بنچ پاکستان کی تاریخ رقم کرسکتا ہے۔

    اکبرایس بابر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس موقع ہے کہ سیاسی جماعتوں کو قابل احتساب بنائیں۔

    دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نےپی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کیس مکمل ہوگیا دیگرپارٹیز کے کیس بھی جلد مکمل ہوں گے۔

    چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ میں فریقین کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ، کیس میں ماہر قانون دان پیش ہوئے ، بہت سے حساس کیسز سامنے آئے کمیشن نے اپنی کوشش کی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ملک کےلیےجمہوریت بہت اہم ہے ، ہمیں کسی قسم کی پریشانی نہیں کہ باہر کون کیا کہہ رہا ہے ، انصاف کے مطابق اس کیس کا فیصلہ ہوگا۔

  • الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس نئے موڑ پر

    الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس نئے موڑ پر

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سات سال سے زیر التوا پاکستان تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ ​​کیس کی سماعت کرنے کا فیصلہ کرلیا اور فریقین کو کل طلب کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سات سال زیر التوا رہنے والا پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس ایک بار پھر الیکشن کمیشن کی عدالت میں آگیا اور نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

    اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا ، جس میں اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کی جائے گی۔

    الیکشن کمیشن کل اس کیس کی دوبارہ سماعت کرے گا، اس سلسلے میں عدالت نے فریقین کو کل طلب کر لیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ فریقین کے سامنے رکھی جائے گی۔

    اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سکندر سلطان راجہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے، اسکروٹنی کمیٹی کی طرف سے بھیجی گئی سیل شدہ رپورٹ میری میز پر ہے، تاہم، میں نے اسے ابھی تک نہیں پڑھا۔”

    سکندر سلطان راجہ نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کو ڈی سیل کرنے کے بعد آئندہ اجلاس میں جائزہ لیں گے تاکہ آئندہ کی حکمت عملی طے کی جاسکے۔