Tag: پی ٹی آئی نے

  • پی ٹی آئی نے  نیشنل بینک کے صدر سے استعفی مانگ لیا

    پی ٹی آئی نے نیشنل بینک کے صدر سے استعفی مانگ لیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے نیشنل بینک کے نئے صدر سعید احمد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ وہ منصب سے الگ نہ ہوئے تو ان کے خلاف منصوبہ بندی شروع کردیں گے۔

    اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف نے نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سعید احمد کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں کیوں کہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔

    خط رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے جس میں نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آپ کی تقرری پر پوری قوم نے ناگواری کا اظہار کیا، ہے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ہونے کے سبب آپ کسی بھی قومی کردار کے لیے موزوں نہیں۔

    عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے اقرار کیا کہ آپ نے منی لانڈرنگ میں ان کی معاونت کی، اور صدر کا عہدہ سیاسی رشوت کے تحت دیا گیا اس لیے فی الفور نیشنل بینک کی صدارت سے اپنے آپ کو الگ کریں۔

    انہوں نے صدر نیشنل بینک کو خبردار کیا کہ وہ منصب سے الگ نہ ہوئے تو ان کے احتساب کے لیے پاکستان تحریک انصاف بھرپور منصوبہ بندی کرے گی۔

  • ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی، پی ٹی آئی نے وضاحت مانگ لی

    ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی، پی ٹی آئی نے وضاحت مانگ لی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی پر وزیراعظم سے وضاحت مانگ لی اور کہا ہے کہ سعید احمد اسحاق ڈار کے قریبی دوست ہیں ان منی لانڈرنگ میں سہولت کار ہونے کا امکان ہے۔

    اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عندلیب عباس نے وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری کو خط لکھا ہے جس میں سعید احمد کو ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک بنائے جانے سے متعلق اعتراضات اٹھاتے ہوئے معلومات مانگی گئی ہیں۔

    خط میں عندلیب عباس نے کہا ہے کہ سعید احمد کی ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک تعیناتی کی معلومات فراہم کی جائیں،رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت معلومات حاصل کرنا میرا بنیادی حق ہے، بتایا جائے کہ سعید احمد دیگر چار اہم عہدوں پر بھی کیسے فائز ہیں؟

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کے بیان کے مطابق سعید احمد ان کے قریبی دوست ہیں،

    سعید احمد پر منی لانڈرنگ میں سہولت کار اور شریف خاندان کے معاون رہنے کا امکان ہے اس لیے ان کی تعیناتی سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں۔

    یاد رہے کہ قبل ازیں ان کی تعیناتی کے وقت ہی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ سعید احمد منی لانڈرنگ میں شریف خاندان کے معاون ہیں۔