Tag: پی ٹی آئی چھوڑنے

  • پی ٹی آئی چھوڑنے والی 2 اہم شخصیات کا جہانگیر ترین سے رابطہ، معاملات طے

    پی ٹی آئی چھوڑنے والی 2 اہم شخصیات کا جہانگیر ترین سے رابطہ، معاملات طے

    لاہور : سندھ سے پی ٹی آئی چھوڑنے والی دو اہم شخصیات کے جہانگیر ترین سے معاملات طے ہوگئے، جہانگیر ترین آج بھی کئی اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ سے پی ٹی آئی چھوڑنے والی دو اہم شخصیات نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر سندھ سے بھی دو رہنماؤں کے جہانگیر ترین سے معاملات طے ہوگئے ہیں جبکہ پنجاب کے علاوہ کےپی، سندھ سے بھی کئی لوگ جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی ملک بھر سے مختلف رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے، جہانگیر ترین آج بھی کئی اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی جانب سے رواں ہفتے نئی پارٹی کا اعلان متوقع ہے۔

    گذشتہ روز جہانگیرترین گروپ میں نئی پارٹی بنانے پر اتفاق ہوا تھا، جہانگیرترین اور علیم خان سمیت کئی رہنماؤں نے نئی جماعت بنانے کی تجویز کی حمایت کی۔

    لاہور میں ہونے والی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پریشرگروپ کے بجائے نئی جماعت بنانی چاہئے کیونکہ مزید رہنما بھی تحریک انصاف چھوڑناچاہ رہےہیں، انہیں نیا پلیٹ فارم ملنا چاہیے۔

    جہانگیرترین کی جانب سے جلد پریس کانفرنس اور نئی پارٹی کی رجسٹریشن کی درخواست جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔

    ترین گروپ کےرہنما اسحاق خاکوانی نے پروگرام دی رپورٹرز میں نئی جماعت میں شامل ہونے والے رہنماؤں کے نام بتاتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری، عامرکیانی اور عمران اسماعیل حصہ ہوں گے تاہم چندروزمیں معاملات فائنل ہوجائیں گے۔

  • ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

    ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

    اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی خان، اور ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری محمد اقبال نے سرگردھا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    انھوں نے کہا میں پی ٹی آئی کے تمام عہدوں اور بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں، اور 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی خان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا، انھوں نے کہا ’’تمام دوستوں سے مشاورت کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا، ہمارے لیے سب سے اہم پاکستان اور اس کے ادارے ہیں۔‘‘

    ملک خرم نے کہا ’’مجھے ٹکٹ نہیں دیا گیا لیکن پھر بھی پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا تھا، 9 مئی واقعات کا افسوس ہوا ہے، جو پی ٹی آئی ہم نے جوائن کی تھی وہ یہ نہیں تھی، ہماری سیاست ٹکٹ کے لیے نہیں علاقے کی ترقی کے لیے ہوتی ہے، اس لیے علاقے کی بہتری کے لیے ہماری سیاست جاری رہے گی۔‘‘