Tag: پی ٹی آئی چیئرمین

  • پی ٹی آئی چیئرمین کی آرمی چیف سے ملاقات میں کیا بات ہوئی؟ بڑی خبر

    پی ٹی آئی چیئرمین کی آرمی چیف سے ملاقات میں کیا بات ہوئی؟ بڑی خبر

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے تصدیق کر دی ہے کہ ان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں صحافیوں سے غیر رسمی مختصر گفتگو میں اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ ان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات پشاور میں ہوئی اور اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور بھی موجود تھے۔

    بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ اس ملاقات میں ہم نے اپنا سارا معاملہ آرمی چیف کے سامنے رکھ دیا ہے اور دوسری جانب سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

    اس سے قبل اے این پی کے صدر ایمل ولی خان نے دعویٰ کیا تھا کہ بیرسٹر گوہر پشاور میں آرمی چیف سے ملاقات کے دوران موجود تھے اور اس دوران وہ بہت اچھے بچے بن کر بیٹھے ہوئے تھے۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ آرمی چیف سےملاقات میں علی امین گنڈاپور ناراض ہو کر کچھ دیر کے لیے اٹھ کر باہر چلے گئے تھے لیکن پھر کچھ دیر بعد واپس آگئے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/pti-submits-formal-demands-in-3rd-round-of-talks-with-govt/

  • سابق ایم این اے منزہ حسن نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا

    سابق ایم این اے منزہ حسن نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا

    لاہور: سابق ایم این اے منزہ حسن نے 9 مئی کے واقعے کے بعد آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق قانون ساز منزہ حسن نے پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو شروع ہونے والے پرتشدد مظاہروں کی شدید مذمت کی۔

    انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ بھی ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا خود کو تحریک انصاف سے الگ کرنے کا اعلان کرتی ہوں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ منزہ حسن کی بیرون ملک سے واپسی کے بعد استخام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ 9 مئی کے پُرتشدد واقعے کے بعد پی ٹی آئی کے کئی رہنما، ٹکٹ ہولڈرز اور سابق قانون ساز پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔

    حال ہی میں پنجاب کے سابق وزیر داخلہ کرنل (ریٹائرڈ) ہاشم ڈوگر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دیگر سابق قانون سازوں نے 9 مئی کے واقعے کے بعد پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔

  • عمران خان کو پی ٹی آئی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    عمران خان کو پی ٹی آئی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کو پی ٹی آئی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کو پی ٹی آئی چیئرمین کےعہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس ساجدمحمودسیٹھی نے محمدآفاق ایڈووکیٹ کی درخواست پرسماعت کی ، درخواست گزار نے کہا کہ عمران خان این اے 95 سے نااہل قرار دئیے جا چکے، عمران خان پارٹی چیئرمین شپ کا استحقاق بھی نہیں رکھتے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کو پارٹی چیئرمین کےعہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔

    لاہورہائی کورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔