Tag: پی ٹی آئی کارکن

  • کور کمانڈر کے یونیفارم کی بے حرمتی کرنیوالے پی ٹی آئی کارکن کا بیان سامنے آگیا

    کور کمانڈر کے یونیفارم کی بے حرمتی کرنیوالے پی ٹی آئی کارکن کا بیان سامنے آگیا

    لاہور: 9 مئی کو شر پسندی، کور کمانڈر کے یونیفارم کی بے حرمتی کرنیوالے پی ٹی آئی کارکن کا بیان سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتجاج کی آڑ میں جان محمد نامی شر پسند نے کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا اور یونیفارم کی تضحیک کی، 9 مئی کو شر پسند ی کرنے والے جان محمد کا تعلق ضلع مہمند سے ہے۔

    جان محمد نے کہا تھا کہ انہوں نے ریڈ لائن کراس کی دیکھو یہ وردی اس کے گھر سے لایا ہوں۔

    جان محمد نے اپنے بیان میں کہا کہ میں زمان پارک میں لگائے مختلف علاقوں کے کیمپس میں مہمند باجوڑ کیمپ کا حصہ تھا، ہمارا کام عمران خان کو گرفتاری سے بچانا تھا۔

    جان محمد نے بتا یا کہ عمران خان نے مختلف علاقوں کے کیمپوں میں موجود کارکنان کے ساتھ میٹنگ کی، منصوبہ بندی کی اور کہا کہ اگر مجھے گرفتار کریں تو آپ لوگوں نے یہ سب کرنا ہے۔

    جان محمد نے کہا کہ جب عمران خان گرفتار ہوئے تو شیخ امتیاز نے کارکنان کو کینٹ کی طرف مارچ کرنےکو کہا، لیڈر شپ اعجاز چوہدری، یاسمین راشد، محمود الرشید، اسلم اقبال دیگر رہنما موجود تھے۔

    جان محمد نے اپنے بیان میں کہا کہ یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری ہمیں کور کمانڈر ہاؤس کے گھر کی جانب جانے کا کہتے رہے، کور کمانڈر ہاؤس میں توڑ پھوڑ کے دوران یونیفارم ملاجوپہن کر میں نے ویڈیو بنائی۔

    جان محمد نے اپنے اعترافی بیان میں مزید کہا کہ ہمارے اسی گروپ نے  پٹرول پمپ اور آرمی اسٹور میں گھس کر لوٹ مار کی۔

  • پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔   

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس شمس محمود مرزا نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کی درخواست پرسماعت کی۔

    عدالت نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کیا آپ نے جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کیا؟ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ حکومت کو جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے درخواست نہیں دی۔

    جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ تو پھر آپ کیسے ہائیکورٹ میں رٹ دائر کرسکتے ہیں، جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے عدالتی دائرہ اختیارپرکوئی قانون بتائیں۔

    دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ علی بلال عرف ظل شاہ کو دن دیہاڑے قتل کر کے سروس اسپتال چھوڑ دیا گیا ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ظل شاہ پر بدترین تشدد کے نشانات سامنے آئے ہیں۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ ظل شاہ کی ہلاکت اہم نوعیت کا معاملہ ہے جس کی تحقیقات ہونا ضروری ہیں ، لاہور ہائیکورٹ ظل شاہ کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا حکم دے۔

    عدالت نے پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کے قابل سماعت سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

  • علی بلال کو سروسز اسپتال لانے والے وہ 2 افراد کون تھے؟  کئی سوالات اُٹھ گئے

    علی بلال کو سروسز اسپتال لانے والے وہ 2 افراد کون تھے؟ کئی سوالات اُٹھ گئے

    لاہور : پی ٹی آئی ریلی کے دوران پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کی موت سے متعلق کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی ریلی کے دوران پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کی موت نے کئی سوالات اٹھادیئے ہیں۔

    سوال یہ ہے کہ زخمی ظل شاہ کو سروسز اسپتال لانے والی کالی ویگو کس کی تھی ؟ وہ دو افراد کون تھے جو ظل شاہ کو اسپتال چھوڑ کرگئے۔

    کیا پولیس کی وین میں بیھٹے ظل شاہ کی ویڈیو پرانی ہے یا آٹھ مارچ کی؟ تاہم پولیس وین میں علی بلال کی ویڈیو بنانے والا بھی سامنے آگیا ہے۔

    یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ ظل شاہ کو پولیس وین نے چھوڑ دیا لیکن وہ پھر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا اور تشدد کا نشانہ بنا۔

    سیف سٹی کیمرے سے معلوم کیا جاسکتا ہے کالی ویگو کس کی تھی اور وہ کون تھے جبکہ سات دن کے لیے لگائی گئی دفعہ ایک سو چوالیس ایک دن بعد ہی کیوں ہٹالی گئی ؟

    دوسری جانب علی بلال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہوگئی ہے ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان کی موت سر پر گہری چوٹ لگنے سے واقع ہوئی جبکہ ان کے جسم پر تشدد کے 26 نشانات پائے گئے ہیں۔

  • پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی موت، انکوائری کمیٹی تشکیل

    پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی موت، انکوائری کمیٹی تشکیل

    لاہور : پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی موت کے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ریلی کے دوران کارکن کی ہلاکت کے معاملے پر پنجاب پولیس نےانکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

    انکوائری کمیٹی میں 2 پولیس افسران واقعے کی تحقیقات کریں گے ، کمیٹی میں ڈی آئی جی ایلیٹ فورس صادق علی اورایس ایس پی عمران کشور شامل ہیں۔

    انکوائری کمیٹی گواہوں کے بیان لے گی اور سی سی وی فوٹیج،ویڈیو کلپ پر مشتمل رپورٹ 3 دن میں آئی جی پنجاب کو پیش کرے گی۔

    یاد رہے پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے کارکن بلال علی کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا۔

    کارکن علی بلال کی ہلاکت کا مقدمہ پولیس نے اپنی مدعیت میں درج کیا اور رات بھر والد اور پی ٹی آئی وکلا ٹیم کی پولیس نے ایک نہ سنی۔

  • پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی موت کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج

    لاہور : پنجاب پولیس نے اپنی ہی مدعیت میں تحریک انصاف کے کارکن بلال علی کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے کارکن بلال علی کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    کارکن علی بلال کی ہلاکت کا مقدمہ پولیس نے اپنی مدعیت میں درج کیا اور رات بھر والد اور پی ٹی آئی وکلا ٹیم کی پولیس نے ایک نہ سنی۔

    دوسری جانب سے پی ٹی آئی کے کارکن علی بلال کی مبینہ پولیس حراست میں ہلاکت کیخلاف تھانہ ریس کورس میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔

    درخواست میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی،راناثنا،سی سی پی او لاہورکونامزد کیا گیا ہے۔

    یہ درخواست لیاقت علی کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس میں جمع کرائی گئی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کا کہنا ہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے ڈائری نمبرتک نہیں دیا،صبح ایف آئی آر درج کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کریں گے۔

    علی بلال کے والد کا بھی کہنا ہے کہ پولیس نہ پرچہ کرتی ہے نہ ہی میت حوالے کی ہے۔