Tag: پی ٹی آئی کارکنان

  • کپتان کی گرفتاری کا خدشہ ، زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کارکنان الرٹ

    کپتان کی گرفتاری کا خدشہ ، زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کارکنان الرٹ

    لاہور : کپتان کی گرفتاری کے خدشے کے پیش ںظر زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنان الرٹ ہیں، کارکنان نے سے ساری رات جاگ کرگزاری۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظرپی ٹی آئی کار کنوں کی بڑی تعداد رات گئے سے زمان پارک پر موجود ہے۔

    کارکنان ے ساری رات جاگ کرگزاری اور صبح بھی الرٹ ہیں جبکہ خواتین کارکنوں نے بھی لاٹھیاں اٹھالیں ہیں۔

    قیدی وینز اور پولیس موبائلزنےاطراف کا گشت کیا تو عمران تیرےجاں نثار،بےشمار،بےشمار کےنعروں سےفضاگونج اٹھی۔

    پولیس کی درجنوں گاڑیوں اور قیدی وینز نے اطراف کے علاقے کا گشت کیا اس دوران پرجوش کارکنوں نےکپتان کےحق میں نعرے لگائے اورکہا قیدی وین ، پولیس موبائل کےگشت سے نہیں ڈرتے۔

    پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا ان کی جماعت آئین و قانون کا احترام کرتی ہے۔۔ حکومت ہوش کے ناخن لے، عمران خان کو غیرقانونی طریقے سے گرفتارکرنے کی اجازت نہیں دیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پیر کو پیش ہونے کا حکم دیا۔

  • پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد میں ملوث پولیس افسران کیخلاف قانونی کارروائی کے لیے کمیٹی قائم

    پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد میں ملوث پولیس افسران کیخلاف قانونی کارروائی کے لیے کمیٹی قائم

    لاہور: تحریک انصاف نے پنجاب میں کارکنان پر تشدد میں ملوث افسران کیخلاف قانونی کارروائی کے لیے 5رکنی کمیٹی قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تشددو انتقامی کارروائیوں پر قانونی راستہ اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تشدد میں ملوث افسران کیخلاف قانونی کارروائی کے لیے پی ٹی آئی نے 5رکنی کمیٹی قائم کردی، شفقت محمود کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

    اس حوالے سے سیکریٹری جنرل اسدعمرنےنوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ، عامر محمود کیانی، یاسمین راشد،عون عباس اور راجہ بشارت کمیٹی میں شامل ہیں۔

    کمیٹی پنجاب میں تحریک انصاف کےکارکنان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات جمع کرنے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمات ختم کرانے کے اقدامات کرے گی۔

    کمیٹی کارکنان کےخلاف مجرمانہ کارروائیوں کے مرتکب افسروں کی نشاندہی کرے گی اور پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف انتقامی کارروائیاں کرنےوالے افسران کوکٹہرےمیں لایا جائے گا۔

    تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھے ہم 25 مئی بھول گئے. بھولےہیں نہ بھولنے دیں گے، کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جو جھوٹے پرچوں کوقانونی طریقہ کار سے ختم کرائے گی۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ جن افسران نے لوگوں پر تشدد کیا ان کےخلاف قانونی کارروائی اور غیرقانونی کارروائی کے مرتکب افسران کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • عدالتی حکم کے باوجود  پی ٹی آئی کارکنان کی  گرفتاریاں ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ایک گھنٹے میں طلب

    عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ایک گھنٹے میں طلب

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس نےعدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ایک گھنٹے میں طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ورکرز کو ہراساں اور گرفتار کرنے کے معاملے پر اسلام آبادہائیکورٹ چیف جسٹس نےڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ایک گھنٹے میں طلب کر لیا۔

    جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جب ہم نے آڈر دیا تھا ایسا نہیں کرنا توکیوں گرفتار کیاجارہا۔

    یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کسی کے خلاف کوئی کنفرم رپورٹ ہےتوآگاہ کیا جائے۔

    عدالت نے استفسار کیا عدالت نے جب کہا کارکنان کو ہراساں نہ کیا جائے تو کیوں کیا ؟ جس پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ لانگ مارچ کے آتے ہی نیکٹا سےتھریٹ آگئی کہ حالات ٹھیک نہیں، خبریں گردش کررہی تھیں کہ لوگوں کےپاس بندوقیں ہیں، توڑ پھوڑ ہوگی۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی تک جتنے لوگوں کو گرفتار کرلیاگیاکس جرم میں گرفتار کرلیا ہے؟ ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ مختلف رپورٹس ہیں اس وجہ سےلوگوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

  • اسلام آباد ہائی کورٹ  کا  گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائی کورٹ کا گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا اور کہا اگر کسی کے خلاف کوئی کنفرم رپورٹ ہےتوآگاہ کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کارکنان کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔

    عدالت نے استفسار کیا عدالت نے جب کہا کارکنان کو ہراساں نہ کیا جائے تو کیوں کیا ؟ جس پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ لانگ مارچ کے آتے ہی نیکٹا سےتھریٹ آگئی کہ حالات ٹھیک نہیں، خبریں گردش کررہی تھیں کہ لوگوں کےپاس بندوقیں ہیں، توڑ پھوڑ ہوگی۔

    عدالت نے ڈپٹی کمشنر سے استفسار کیا آپ کے پاس کیا شواہد ہے،وقت سے پہلے آپ کیسے کہہ سکتے ہیں ؟اب تک کتنےلوگوں کوآپ نے گرفتار کرلیا؟ جس پرڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ابھی تک 70 کے قریب کارکنان کو ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹو امورمیں مداخلت نہیں کرتے مگرانسانی حقوق متاثرنہ ہوں ، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے سربراہ کی حیثیت سےکوشش ہے کسی سےزیادتی نہ ہو۔

    عدالت نے استفسار کیا ابھی تک جتنے لوگوں کو گرفتار کرلیاگیاکس جرم میں گرفتار کرلیا ہے؟ ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ مختلف رپورٹس ہیں اس وجہ سےلوگوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ جن لوگوں کی رپورٹس ہیں کہ توڑ پھوڑ کرینگے ان سے بیان حلفی لیں، جن لوگوں کو آپ نے گرفتار کرلیا ان میں سےکسی نےکوئی اقدام کیا؟ تو ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ بارکہو میں بندوقوں والےلوگ ہیں اور ابھی بھی ہیں۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ ابھی صرف مفروضوں پربات ہے آپ کےپاس شواہد کوئی نہیں، گرفتار لوگوں میں ایک بندہ دکاندار ہے، دکان چلانا روزمرہ زندگی ہے، ڈپٹی کمشنر نے کہا ہم گرفتار کارکنان کو کیس ٹوکیس رہا کرتے ہیں۔

    عدالت کی ڈی سی کو حکم دیا کہ بیان حلفی لیکر گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کیا جائے، اگر کسی کے خلاف کوئی کنفرم رپورٹ ہے تو آگاہ کیا جائے بعد ازاں کیس کی سماعت کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

  • رشوت کےعوض پولیس پی ٹی آئی کارکنان کو رستہ دینے لگی

    رشوت کےعوض پولیس پی ٹی آئی کارکنان کو رستہ دینے لگی

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے اتنے کارکنان اتنی رکاوٹوں کے باوجود کیسے بنی گالہ پہنچ گئے؟ اے آر وائی نیوز نے اس راز پتہ لگالیا کہ کارکنان کی اتنی بڑی تعداد بنی گالہ کیسے پہنچی؟ تحریک انصاف کے کارکنان نے پولیس کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کنٹینر نہ ہٹائیں مٹھی گرم فرمائیں، کپتان کا احتجاج پولیس اہلکاروں کی کمائی کا ذریعہ بن گیا، اہلکارجم کر جیب گرم کرنے میں مصروف ہیں۔

    پولیس اہلکاروں نے بنی گالہ جانے کا ریٹ مقرر کردیا۔ جگہ جگہ ناکے رکاوٹیں اور پولیس کی بھاری نفری کے باوجود اتنے پی ٹی آئی کارکنان بنی گالہ کیسے پہنچے ؟

    رکاوٹوں پر کھڑے اہلکاروں نے کارکنان کو کہا کہ نہ کنٹینر ہٹائیں نہ ہی تلخ کلامی کریں بس ہماری مٹھی گرم کریں اور جہاں جانا چاہیں آرام سے جائیں۔

    پولیس اہلکاروں کی رشوت لینے کی فوٹیج بھی اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی، رہی سہی کسر تحریک انصاف کے کارکنان نے اس بات کا ثبوت دے کر پوری کردی کہ اہلکار پیسے لے کر آگے جانے دیتے ہیں۔

    تحریک انصاف کے کارکنان نے پولیس کا بھانڈا پھوڑ دیا تحریک انصاف کے کارکن نے اے آروائی نیوز کی خصوصی گفتگو میں انکشاف کیا کہ پولیس والوں کو 100سے پانچ سو روپیہ تھما دیں تو وہ چھوڑ دیتے ہیں۔

  • پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں کیخلاف درخواست کی سماعت

    پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں کیخلاف درخواست کی سماعت

    لاہور : تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ کے دوران کارکنوں کی گرفتاریوں اور حکومتوں ارکان کے بیانات کے خلاف کاروائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ نے دائر درخواست مزید سماعت کیلئے فل بنچ کو بجھوا دی۔

    جسٹس یاور علی نے تحریک انصاف کے ولید اقبال کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے مسلسل جدوجہد کررہی ہے۔

    پانامہ لیکس میں وزیراعظم اور ان کے خاندان کے بیرون ملک اثاثوں کا انکشاف ہوا ہے، تحریک انصاف نے ہر فورم پر پانامہ لیکس کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا جس کے بعد اب احتجاجی تحریک چلائی جا رہی ہے۔

    تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ کے موقع پر حکومتی ارکان دھمکیاں دے رہے ہیں اور احتجاج کو ناکام بنانے کیلئے تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا یے۔

    درخواست گزار کی جانب سے اعتراض کیا گیا ہے کہ پرامن احتجاج، تحریک انصاف کا قانونی اور آئینی حق ہے، لہٰذا عدالت حکومت کو خلاف قانون ہتھکنڈے استعمال کرنے سے روکے اور گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا جائے، جبکہ دھمکی آمیز بیانات پر عابد شیر علی، زعیم قادری اور دیگر حکومتی ارکان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

    سرکاری وکیل کی جانب سے بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ سے متعلق درخواستوں کی سماعت کیلئے جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں فل بنچ قائم کیا گیا ہے جس پر عدالت نے کیس مزید سماعت کیلئے فل بنچ کو بجھوا دیا۔