Tag: پی ٹی آئی کارکنوں

  • 26 نومبر کا احتجاج ، مزید 40 پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور، رہا کرنے کا حکم

    26 نومبر کا احتجاج ، مزید 40 پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور، رہا کرنے کا حکم

    اسلام آباد : انسداد دہشت گردی عدالت نے26 نومبر کے احتجاج کیس میں گرفتار مزید چالیس پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر کے احتجاج میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

    پی ٹی آئی وکلا سردار مصروف، انصر کیانی، آمنہ علی، مرزا عاصم بیگ اور مرتضیٰ طوری پیش ہوئے، عدالت نے مزید 40 گرفتارپی ٹی آئی کارکنان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے رہا کرنےکا حکم دے دیا۔

    انسداددہشت گردی عدالت کےجج ابوالحسنات محمدذوالقرنین نےضمانتیں منظور کیں اور عدالت کی جانب سےگذشتہ روزمنظورکی گئیں ضمانتوں کاتحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔

    عدالت نے پانچ پانچ ہزار روپے مچلکوں کےعوض ملزمان کی ضمانتیں منظورکیں۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کا 26 نومبر کا احتجاج ، 250 ملزمان کی ضمانتیں منظور

    گذشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی 26 نومبر احتجاج کے تیرہ مقدمات میں 250 ملزمان کی ضمانتیں منظور جبکہ 150 کی درخواستیں خارج کردی تھیں۔

    تھانہ بنی گالا کے مقدمے میں 18 ملزمان کی ضمانت منظور کی گئی، تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر ایک ہزار تینتیس میں ملزمان کی درخواست ضمانتیں خارج جبکہ مقدمہ نمبر ایک ہزاربتیس میں 43 کی ضمانتیں منظور اور ایک کی درخواست خارج ہوئی۔

    تھانہ شہزاد ٹاؤن کے مقدمہ میں 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور، تھانہ نون میں دائر مقدمہ کے17 ملزمان کی ضمانتیں منظور ایک کی درخواست خارج کی گئی۔

    تھانہ آبپارہ کےمقدمہ نمبر 123 میں 70 ملزمان کی ضمانتیں منظور اور 25 کی خارج کی گئیں۔

    اس کے علاوہ تھانہ آئی بائن کے مقدمہ میں 30 جبکہ تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ میں 13 ملزمان کی درخواستیں منظور اور 2 کی خارج کردی گئیں۔

    عدالت نے تھانہ سیکریٹریٹ کے دو مقدمات میں 120 ملزمان کی ضمانتیں خارج اور 10 کو ضمانت مل گئی جبکہ تھانہ سہالہ کے 25 اور تھانہ شمس کالونی کے30 ملزمان کی ضمانتیں منظور کی

  • ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑا، لیگی کارکن جاں بحق

    ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑا، لیگی کارکن جاں بحق

    ظفروال: نارووال کے حلقہ پی پی 54 میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نارووال کے حلقہ پی پی 54 میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں 60 سالہ لیگی کارکن سر میں ڈنڈا لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق لیگی کارکن کی شناخت 60 سالہ محمد یوسف سے ہوئی ہے، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔

  • لاہور سے پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں شروع

    لاہور سے پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں شروع

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو رینجرز نے گرفتار کرلیا، تاہم اب لاہور سے پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری بھی شروع ہوگئی ہے۔

    عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد سرینگر ہائی وے پر احتجاج کرنیوالے کارکنان کو گرفتار کیا جا رہا ہے دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے کینال روڈ کے دونوں جانب کو ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے۔

    اسلام آباد:

     آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ حالات معمول کے مطابق ہیں اور اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو کارروائی کی جائے گی۔

    پشاور:

    تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں شاہراہیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،  ضلعی صدر و پی ٹی آئی رہنما اشتیاق ارمڑ  نے کہا کہ عمران خان کی رہائی تک سڑکوں پر دھرنا دیا جائیگا، کارکن مشتعل ہیں، گرفتاری غیر قانونی ہے۔

  • پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں روکنے، موٹرسائیکلیں واپس کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں روکنے، موٹرسائیکلیں واپس کرنے کا حکم

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو ہراساں کرنے اور کارکنوں کی گرفتاری سے پولیس کو روک دیا، عدالت نے پکڑ گئی موٹرسائیکلیں بھی فوری واپس کرنے کا حکم دیا ہے

    تحریک انصاف نے گرفتاریوں اور موٹرسائیکلوں کی پکڑ دھکڑ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، عدالت نے فریقین کو سُننے کے بعد حکم دیا کہ سیاسی سرگرمیوں اور پرامن احتجاج پر کوئی گرفتاری نہیں کی جائے۔

    تمام کارکنوں کی پکڑگئی تمام موٹرسائیکلیں فوری طور پر واپس کردی جائیں، عدالت نے قرار دیا کہ صرف موٹروہیکل آرڈیننس کی خلاف ورزی پر ہی موٹرسائیکلیں پکڑی جاسکتی ہیں۔

    ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ صوبائی حکومت کارکنوں کی گرفتاری یا موٹرسائیکلوں کی پکڑدھکڑ نہیں کرے گی۔