Tag: پی ٹی آئی کا جلسہ

  • کل پی ٹی آئی کا جلسہ لازمی ہوگا، عمر ایوب کی ٹوئٹ

    کل پی ٹی آئی کا جلسہ لازمی ہوگا، عمر ایوب کی ٹوئٹ

    اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ کل پی ٹی آئی کا جلسہ لازمی ہوگا، چیف کمشنر نے کہا تھا جلسےمیں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔

    ضلعی انتظامیہ کی جانب اے این او سی منسوخ کیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پی ٹی کا جلسہ لازمی ہوگا، گزشتہ روز بیرسٹر گوہر کی چیف کمشنر سے ملاقات ہوئی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ چیف کمشنر نے کہا تھا جلسے میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، چیف کمشنر کا مؤقف تھا جلسہ منسوخ کرنے کیلئے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ چیف کمشنر نے واٹس ایپ پر بھی کہا تھا کہ جلسہ ہونے دیں گے، جلسے کو جمہوری حق سمجھتے ہیں۔ ترنول میں جلسہ کریں گے اور پُرامن جلسہ ہوگا۔

    خیال رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کل ہونے والے ترنول جلسے کا این او سی منسوخ کر دیا ہے۔

    چیف کمشنر اسلام آباد کی زیرِ صدارت انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے جلسے کیلیے این او سی کی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا، ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ کل مذہبی جماعتوں نے احتجاج کی کال دے رکھی ہے ایسی صورتحال میں جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    دوسری جانب صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامر مغل نے اپنے بیان میں کہا کہ 22 اگست کو ترنول چوک پشاور روڈ پر جلسہ ہوگا، انتظامیہ نے این اوسی منسوخ کی ہے لیکن ہم نے جلسہ منسوخ نہیں کیا۔

  • پی ٹی آئی کا جلسہ : ‘حکومت کو آج آخری وارننگ ملے گی’

    پی ٹی آئی کا جلسہ : ‘حکومت کو آج آخری وارننگ ملے گی’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت کو آج آخری وارننگ ملے گی، اب فیصلہ انہوں نےکرنا ہے خود سے جانا ہے یا پنجاب کی طرح منہ کالا کرا کے جانا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم پنجاب میں بری طرح ناکام ہوئی ، پنجاب کی طرح وفاق میں بھی پی ڈی ایم کی چند دن کی حکومت ہے۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی تقریر میں سازش کو بے نقاب کریں گے ، یہ سمجھتے تھے عمران خان کو اقتدار سے نکال کر ناکام بنایاجاسکتا ہے لیکن عمران خان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آج رات پی ڈی ایم کو آخری وارننگ ملے گی اور عوام اپنا فیصلہ سنا دیں گے۔

    معاشی صورتحال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آج سے کچھ ماہ پہلے پاکستان کی معیشت ترقی کررہی تھی ، کورونا کے دوران بھی معیشت ترقی کررہی تھی لیکن یہ خود یہ ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب لے گئے ، بعد میں کہتے ہیں ہم تو ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا رہے ہیں۔

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر حماد اظہر نے کہا کہ نیپرا نےاگست کے لیے 10 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کردی، بجلی کی قیمت دگنی ہوجائےگی تو ملکی کی معیشت کیسے چلے گی ، بجلی مہنگی کرنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ڈالر مہنگا ہونے کے اثرات معیشت پر ابھی آنے ہیں ، تم نےملک کودیوالیہ سے کیا بچانا ہے بیڑہ غرق کردیا ، دل بڑا کریں عوام پر اعتمادکریں ، بند کمروں کی سیاست ختم کریں، عمران خان اہم اعلان کریں گے اور سازش بے نقاب کریں گے۔

    اے آر وائی کا این او سی منسوخ کرنے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاہ حکومت میں شہری حقوق کوغصب کیا جارہا ہے، ایک چینل کو بند کیا ہے، ان کابس چلے تو ہر چینل کو اپنے من پسند چینل اورپی ٹی وی کے مطابق چلائیں، اے آر وائی کی بندش میڈیا کی آزادی کے خلاف ہے۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ یہ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات ہے، آئندہ کسی بیرونی قوت کی جرات نہیں ہوگی کہ مداخلت کرے، یہ 80کی دہائی نہیں کہ چینل بندکردو جیلوں میں ڈال دو، عوام سڑکوں پرنکلتےہیں تو سیاسی زلزلہ آتا ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ آج سازش بےنقاب کریں گے کہ کس طرح باتوں کو توڑ مروڑ کر اور مرچ مصالحہ لگا کر بیانیہ بنایا جاتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ سمجھتے ہیں یہ 80 کی دہائی ہے ان کی پرورش بھی اسی دور میں ہوئی، آج کا پاکستان بدل چکا ہے،ہم عوام کے ساتھ ہیں، ہمارا صرف ایک مطالبہ ہے فوری صاف شفاف انتخابات ۔

    حماد اظہر نے کہا کہ 75 سال بعد لگ رہا پاکستان حقیقی معنوں میں آزاد ہونے جا رہا ہے، یہ دو خاندان اپنی اجارہ داری قائم رکھنا چاہتے ہیں ، ایک طبقہ ہے جو چاہتا ہے عوام کی رائے سے حکومت کا انتخاب نہ ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اپنی آخری ہچکیوں پر ہے، فیصلہ کر لیں کہ خود سے جانا ہے یا پنجاب کی طرح منہ کالا کرا کے، عوام فیصلہ کریں گے تو تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے جیت جائے گی۔

  • ‘کل رات کراچی میں  پی ٹی آئی کا جلسہ سندھ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا’

    ‘کل رات کراچی میں پی ٹی آئی کا جلسہ سندھ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا’

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ کل رات کراچی کا پی ٹی آئی جلسہ سندھ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کل رات کراچی کاجلسہ سندھ کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ ہوگا، ہمیں اپنے ہی 25 دسمبر2011 کے جلسے کا ریکارڈ توڑنا ہے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی غیور قوم نے فیصلہ کرلیا امپورٹڈحکومت نامنظور، پوری قوم کی آواز ،فوری انتخابات۔

    خیال رہے کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے پاور شو کی تیاریاں روز شور سے جاری ہے، چیئرمین عمران خان کل شام چار بجے کراچی پہنچیں گے۔

    عمران خان اپنے دورے کے دوران شوکت خانم اسپتال کے لیے فنڈریزنگ افطار ڈنرمیں شرکت کریں گے اور رات کو باغ جناح گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ .

    چیئرمین پی ٹی آئی سولہ اپریل کی رات کراچی میں ہی قیام کریں گے۔

  • پی ٹی آئی کے جلسہ میں اداکارہ عینی خان سے کارکنان کی بد سلوکی

    پی ٹی آئی کے جلسہ میں اداکارہ عینی خان سے کارکنان کی بد سلوکی

    پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سےشادی کی خواہش مند اداکارہ عینی خان جلسہ گاہ پہنچ گئیں، پنڈال میں پی ٹی آئی کارکنان نے ان کا گھیراؤکرلیا اورپھر جو لاہور میں ہوا وہی پشاور میں بھی دہرا دیا گیا اور ان کے ساتھ بدتہذیبی کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے پشاور میں ہونے والے جلسہ میں پشاور سے تعلق رکھنے والی ایک اداکارہ اور اسٹیج ڈانسرعینی خان عمران خان سے ملنے کی غرض سے جلسہ گاہ پہنچیں تو کچھ کارکنان نے انہیں گھیر لیا اوران کے ساتھ مبینہ طور پر بد تہذیبی کا مظاہرہ کیا گیا۔

    مذکورہ اداکارہ نے پی ٹٰی آئی کے پرچم کے رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی ، مردوں کے نرغے میں گھری ماڈل کو میڈیا کی گاڑی کے ذریعے باہر نکالا گیا۔

    بعد ازاں اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے عینی خان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کو پروپوز کرنے کے لئے جلسہ میں آئی تھی کہ کہیں دیر نہ ہوجائے، لیکن پی ٹی آئی کے کارکنوں نے میرے ساتھ بدتمیزی کی۔

    انہوں نے کہا کہ کیا کیا کسی کا فین بننا غلط بات ہے؟ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیاکہ واقعے کا نوٹس لیا جائے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے آج ہونے والے جلسے میں خواتین کی شرکت کو ممنوع قرار دیا گیا تھا۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کےترجمان نعیم الحق نے کہا کہ ماڈل کو جلسہ شروع ہونے سے پہلے سازش کے تحت بھیجا گیا۔ تاکہ بد نظمی پیدا کی جا سکے، اس کا تعلق پشاورسے نہیں ہے ، ماڈل نے خود تماشا لگایا اس کا مقصد پورا ہو گیا۔


    PTI workers tease a model at the venue of their… by arynews