Tag: پی ٹی آئی کا ردعمل

  • تحریک انصاف کا عطا تارڑ کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل

    تحریک انصاف کا عطا تارڑ کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ کی پریس کانفرنس پر اپنا شدید  ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مینڈیٹ چور حکومت کا سرکاری ترجمان وفاق کی جڑیں کھودنے میں مصروف ہے۔

    اپنے ایک جاری بیان میں ترجمان کا کہنا ہے کہ مینڈیٹ چور حکومت کا سرکاری ترجمان اس قابل نہیں کہ انہیں سنجیدگی کی کسی سطح پر پرکھا بھی جاسکے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر لشکرکشی کی دھمکیاں دینے والے وفاق کی جڑیں کھودنے کی راہ پر گامزن ہیں۔

    پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق ظلم اور جبر کی رات چاہے کتنی ہی تاریک اور طویل کیوں نہ ہو اسے بہرحال ختم ہونا ہے۔

    ترجمان پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عدل و انصاف کے سویرے کو طلوع ہوکر رہنا ہے، پاکستان کا دستور ہر سرکاری نوکر سے آئین سے مکمل وفاداری نبھانے کا تقاضا کرتا ہے۔

    قانون سرکاری نوکروں کوآئین کی روشنی میں فرائض کی انجام دہی کے پابند بناتے ہیں، لاقانونیت کو کندھا فراہم کرنے والے سیاسی نوکر ایک روز ضرور عوام کو جوابدہ ہوں گے۔ ریاست کی رٹ غنڈہ گردی سے نہیں آئین کی بالادستی سے قائم ہوتی ہے۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے اپنی پریس کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے مفرور رہنما مراد سعید کی موجودگی سے متعلق کہا تھا کہ مراد سعید نہ صرف احتجاج میں شریک تھا بلکہ مسلح جتھے بھی ساتھ لایا تھا۔

    مراد سعید گرفتار نہیں ہوئے تو یہ نااہلی ہوگی، بیرسٹرسیف

    عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پچھلے کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا گیا، اپنی ناکامی اور فرار کو چھپانے کیلیے جھوٹی کہانی گڑھی گئی، پچھلے احتجاج میں بھی اسلحے سے لیس لوگ موجود تھے۔

    انہوں نے کہا کہ جب کوئی غیر ملکی وفد آتا ہے احتجاج کی کال دی جاتی ہے، ریاست گھٹنے نہیں ٹیکتی ریاست کی رٹ قائم کرتی ہے، ریاست کا کام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کرنا ہے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کی گفتگو پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل

    وزیراعظم شہباز شریف کی گفتگو پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل

    وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کی گفتگو پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا، ترجمان نے کہا کہ عوام اپنے حقوق کے لیے میدان میں نکل چکے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے نے کہا کہ مینڈیٹ چوروں کو بیانات داغنے کے علاوہ کچھ نہیں سوجھتا، یہ صوبایت کی آگ بھڑکانے اور عوام پر مظالم ڈھانے میں مصروف ہیں، قوم کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ یہ ایوان میں ووٹ پر نقب زنی کے ذریعے ہی پہنچے ہیں۔

    ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام جمہوریت، آزاد عدلیہ اور اپنے حقوق کیلئے میدان میں نکل چکے ہیں، عوام پاکستان کا مستقبل بچانے کا پختہ عزم کیے ہوئے ہیں۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ وقت دوست نما دشمنوں کو پہچاننے کا ہے فسادی ہوش کے ناخن لیں 2014 کی سازش دوبارہ نہیں ہونے دیں گے۔

    کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ حال ہی میں ملائیشیا کے وزیراعظم نے کامیاب دورہ پاکستان کیا، پاکستان کو کئی سالوں بعد ایس سی او کی میزبانی کا موقع مل رہا ہے جب کہ دوسری جانب دھرنے جاری ہیں۔ وفاق پر چڑھائی اور بے ہودہ گفتگو کی جا رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال 2014 کی کڑی ہے، اس وقت بھی چینی صدر پاکستان تشریف لا رہے تھے لیکن دھرنے کی وجہ سے ان کا دورہ ملتوی ہوا اور پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے زمانے میں ماسوائے جلاؤ گھیراؤ اور گالی گلوچ کے کچھ نہی کیا۔ آج نواز شریف کی لیڈر شپ میں پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔

  • رانا ثنا کے ججز کے خط سے متعلق بیان پر پی ٹی آئی کا ردعمل

    رانا ثنا کے ججز کے خط سے متعلق بیان پر پی ٹی آئی کا ردعمل

    سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی جانب سے 6 ججز کے خط کے معاملے کو آؤٹ آف کورٹ حل کرنے کے مشورہ پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کا مشورہ اس امر کی توثیق ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کا وجود نہیں، ان کا مشورہ مداخلت کے خلاف کھڑے ہونے والے ججز کیلئے پیغام ہے۔

    ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ ججز کے خط کے معاملے کو ردی کی ٹوکری کی نذر کردیا جائے گا، رانا ثنااللہ جواب دیں آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کے ذریعے کیسے محاسبہ کیا جاسکتا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا کا بیان سپریم کورٹ ازخودنوٹس کیس کی کارروائی پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔

    عدالتِ عظمیٰ رانا ثنااللہ کے عدلیہ سے متعلق توہین آمیز بیان کا نوٹس لے، رانا ثنااللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

  • بشریٰ بی بی کے طبی معائنے پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

    بشریٰ بی بی کے طبی معائنے پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

    بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کے بعد سامنے آنے والے حقائق کو تحریک انصاف نے تشویشناک قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ طبی معائنے میں ابتدائی طور پر سامنے آنے والے حقائق تشویشناک ہیں، خوراک کی نالی اور معدے میں تیزاب کی زائد مقدار سے پیدا زخم واضح ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو تیزاب یا زہریلا مواد ملا کھانا دیے جانے سے زخم ہوئے، زہریلا مواد ملا کھانا کھانے سے بشریٰ بی بی کے منہ پر اثرات تاحال باقی ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ ثابت ہوگیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی صحت اور جان سنگین خطرات کا شکار ہیں۔

    بشریٰ بی بی کو مزید قید میں رکھنا جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ بشریٰ بی بی کو زہریلا مواد دیے جانے کے معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں۔