Tag: پی ٹی آئی کور کمیٹی

  • وزیراعظم نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

    وزیراعظم نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا جس میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کل شام وزیراعظم ہاؤس میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا جس میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    اجلاس میں حکومتی معاشی ٹیم ملکی معاشی صورت حال پر بریفنگ دے گی، کرونا سے نمٹنے کے لیے حکومتی فیصلوں پر مشاورت ہو گی، کور کمیٹی حکومتی اقدامات کا بھی جائزہ لے گی۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں تعمیراتی انڈسٹری کے ریلیف پیکج پر بریفنگ ہو گی، اشیائے ضروریہ کی فراہمی سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    حکومت کا سی پیک منصوبوں پرکام اور تعمیراتی انڈسٹری کھولنے کا بڑا فیصلہ

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور عسکری حکام شریک ہوئے جبکہ وفاقی وزرا اورچیئرمین این ڈی ایم اے بھی اجلاس میں موجود تھے۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب کے گھرکا چولہا جلے اس لیے کل تعمیراتی انڈسٹری کھول رہے ہیں، مزدوروں کا روزگار انڈسٹری سے وابسطہ ہے، مزدورطبقہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

  • سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی کا اچھی شہرت کے حامل امیدواروں کو موقع دینے کا فیصلہ

    سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی کا اچھی شہرت کے حامل امیدواروں کو موقع دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانچ پڑتال کے لئے پارلیمانی بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا اور اچھی شہرت کے حامل نئے چہروں کو ترجیح دینے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔

    تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرِ صدارت بنی گالا میں تحریکِ انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق طویل مشاورت کی گئی۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی کور کمیٹی نے اسمبلیوں میں واپس نہ جانے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اچھی شہرت کے حامل امیدواروں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا جبکہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے درخواستوں کی وصولی اور امیدواروں کی جانچ پڑتال کے لئے پارلیمانی بورڈ بھی قائم کیا گیا۔

    عمران خان نے اراکینِ کور کمیٹی سے مشاورت کرتے ہوئے کہا کہ این اے ایک سو بائیس کی فرانزک رپورٹ سے دھاندلی ثابت ہوگئی ہے، حکومت یہ نہ سمجھے کہ عدالتی کمیشن قائم کئے بناء جان بخشی ہو جائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت مخالف دھرنا پہلا حملہ تھا، عدالتی کمیشن نہ بنا تو محمود غزنوی کی طرح بار بار حملے کریں گے۔