Tag: پی ٹی آئی کور گروپ کا اجلاس

  • وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کور گروپ کا اجلاس طلب کر لیا

    وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کور گروپ کا اجلاس طلب کر لیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےپی ٹی آئی کور گروپ کا اجلاس طلب کر لیا ، جس میں پارٹی کی تنظیم سازی اور عہدوں سے متعلق اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور گروپ کا اجلاس آج 2 بجے وزیراعظم آفس میں ہو گا، کور گروپ میں شامل پارٹی اراکین کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

    اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال اورمسئلہ کشمیر کاجائزہ لیا جائے گا جبکہ پارٹی کی تنظیم سازی اور عہدوں سے متعلق اہم فیصلے بھی متوقع ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم کی زیر صدارت 10 نکاتی ایجنڈے پر کابینہ اجلاس ہوا تھا ، عمران خان نے حکومتی سطح پر مقبوضہ کشمیر پر کیے جانے والے اقدامات پر کابینہ کو اعتماد میں لیا، کابینہ نے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے ان اقدامات کی توثیق کی۔

    بعد ازاں معاون خصوصی نے کہا تھا کہ کشمیر کی صورت حال پر فوکل گروپ قایم کیا جا چکا ہے، اس میں اپوزیشن کے مشاہد اللہ اور نوید قمر شامل ہیں، وزیر اعظم کشمیریوں کی آواز بن چکے ہیں، کشمیریوں کے لیے پوری قوم کا نکلنا دنیا کے لیے پیغام ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہفتےمیں ایک بارپاکستان کاہرشہری مظلوم کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کرےگا، مقبوضہ کشمیرپردنیاپاکستان کےساتھ کھڑی ہویانہ عوام کھڑی ہے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے، بھارت، افغانستان میں تجارت کے لیے استعمال زمینی راستے بند کرنے کی بھی تجویز ہے، فیصلہ کرنے سے پہلے تمام قانونی پہلوؤں پر غور کیا جارہا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان  کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور گروپ کا اجلاس آج ہوگا

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور گروپ کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور گروپ کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں وزیر اعظم کور گروپ کو تحقیقاتی کمیشن سے متعلق اعتماد میں لیں گے اور بجٹ کی منظوری سمیت اہم امور پر مشاورت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کور گروپ کا اجلاس آج طلب کرلیاگیا ، اجلاس کی زیرصدارت وزیراعظم کریں گے، اجلاس 4 بجے وزیر اعظم چیمبر میں ہو گا ، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،اسد عمر،شیریں مزاری سمیت اعلیٰ قیادت شرکت کرےگی۔

    وزیر اعظم کور گروپ کو تحقیقاتی کمیشن سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

    اجلاس میں فاٹا سے متعلق امور پر مشاورت ہو گی اور پی ٹی آئی تنظیم سازی سے متعلق امور اور ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال تبادلہ خیال ہوگا،ذرائع

    کور گروپ اجلاس میں بجٹ کی منظوری سمیت اہم امور پر بھی مشاورت ہو گی۔

    مزید پڑھیں : قرضوں کی تحقیقات، حسین اصغر کو اعلیٰ سطحیٰ کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ

    یاد رہے بجٹ کی منظوری وفاقی حکومت کے لیے چلینج بن گئی ہے ، اپوزیشن کا کہنا ہے بجٹ عوام دشمن ہے، کسی صورت منظور نہیں ہونا چاہیے۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ نے حسین اصغرکو 10سالوں میں لےگئے قرضوں کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، حسین اصغرسابق پولیس افسر اوراس وقت ڈپٹی چیئرمین نیب ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا تھا انکوائری کمیشن مکمل اختیارات کےساتھ کام کرےگا۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے بجٹ کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا 10 سال میں قرضہ 24 ہزار ارب تک پہنچنے کی تحقیقات کے لئے اپنی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا ہائی پاورڈ کمیشن میں آئی ایس آئی، ایف آئی اے، نیب، ایف بی آر اور ایس ای سی پی شامل ہوں گے۔