Tag: پی ٹی آئی کو 3 کروڑ ووٹ

  • ’’3 کروڑ لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، کسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے‘‘

    ’’3 کروڑ لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، کسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے‘‘

    چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 3 کروڑ لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے۔

    اے آر وائی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ہرادارہ اپنے فرائض انجام دے، کسی ادارے کی سیات میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے، پارلیمان میں کبھی کسی سیاسی پارٹی پر پابندی کی قرارداد نہیں آئی۔

    بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں سب سے بڑی جماعت بن کرابھررہی ہے، ہم مذمت کرتے ہیں ججز کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نے آج بھی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ہے، ہمیں امید ہے عدلیہ گرفتارسوشل میڈیا ارکان کو انصاف فراہم کرےگی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم نے جو لسٹیں ہیں انھیں شائع کیا، بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے کمیٹیاں بنائیں۔