Tag: پی ٹی آئی کی خبریں

  • کوہاٹ: اسپتال میں دن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگا، ساؤنڈ سسٹم نصب

    کوہاٹ: اسپتال میں دن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگا، ساؤنڈ سسٹم نصب

    کوہاٹ: خیبر پختون خوا کے شہر کوہاٹ کے مرکزی اسپتال میں ایک انوکھا اقدام کیا گیا ہے، دن کا آغاز تلاوت کلامِ پاک سے کرنے کے لیے اسپتال میں ساؤنڈ سسٹم لگا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی کے ضلع کوہاٹ کے ایک اسپتال میں انتظامیہ نے دن کا آغاز اللہ تعالیٰ کے بابرکت کلام سے کرنے کے لیے خصوصی ساؤنڈ سسٹم نصب کر دیا ہے۔

    [bs-quote quote=”ساؤنڈ سسٹم کی تنصیب کا افتتاح مشیرِ تعلیم کے پی نے کیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    اس موقع پر مشیرِ تعلیم خیبر پختون خوا ضیا اللہ خان بنگش نے کے ڈی اے اسپتال کوہاٹ کا دورہ کیا۔

    ضیا اللہ بنگش نے اسپتال میں تلاوتِ کلام سے دن کا آغاز کرنے کے لیے پورے اسپتال بہ شمول تمام وارڈز میں ساؤنڈ سسٹم نصب کیے جانے کے منصوبے کا افتتاح کیا۔

    مشیر تعلیم کے پی نے اسپتال میں صحت کی سہولیات کا جائزہ بھی لیا اور مریضوں کی عیادت کی۔

    ضیا اللہ خان بنگش نے مریضوں سے اسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور اسٹاف کے رویے سے متعلق بھی پوچھ گچھ کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  خیبر پختون خوا میں گرلزاسکولز کے پروگرامز میں مردوں کی شرکت پرپابندی

    یاد رہے کہ 31 جنوری کو صوبہ خیبر پختون خواہ کی کابینہ کا اجلاس پہلی بار قبائلی ضلع میں منعقد ہوا تھا جس میں صوبے کی پہلی ہیلتھ پالیسی سال 2025-2018 کی منظوری دی گئی۔

    صحت پالیسی کے تحت قبائلیوں کو صحت کارڈ، تعلیم اور ترقیاتی منصوبے دیے جائیں گے، اور اسپتالوں میں ہیلتھ کیئر سسٹم مضبوط کیا جائے گا۔

  • زلفی بخاری کی برطانیہ میں پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کے لیے مہم

    زلفی بخاری کی برطانیہ میں پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کے لیے مہم

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے برطانیہ میں پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کے لیے مہم شروع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کے سلسلے میں زلفی بخاری نے برطانیہ میں مہم کا آغاز کر دیا، اس سلسلے میں بریڈ فورڈ میں وارثی فاؤنڈیشن کی طرف سے فنڈ ریزنگ تقریب منعقد کی گئی۔

    [bs-quote quote=”پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ مہم میں برطانوی پاکستانیوں کو اہم کردار ادا کرنا پڑے گا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”زلفی بخاری” author_job=”معاون خصوصی برائے وزیر اعظم”][/bs-quote]

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، پی ٹی آئی حکومت پاکستان کو اقتصادی طاقت بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

    وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ مہم میں برطانوی پاکستانیوں کو اہم کردار ادا کرنا پڑے گا، وزیرِ اعظم نے دنیا میں پاکستانی کمیونٹی کو متحرک کرنے کا کہا ہے۔

    زلفی بخاری نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ اہم ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کی مدد سے ملک کی معیشت بہتر ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں:  یقین دلاتا ہوں، پاکستان کے سبز پاسپورٹ کی دنیا بھر میں عزت ہوگی: عمران خان

    خیال رہے کہ ’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘ کی صورت میں جاری ہونے والے بانڈز کے ذریعے سمندر پار رہنے والے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکیں گے، بانڈز کی مدت تین اور پانچ سال ہوگی، تین سالہ بانڈز پر شرح منافع چھ اعشاریہ دو پانچ فی صد جب کہ پانچ سالہ بانڈز پر شرح منافع چھ اعشاریہ سات پانچ فی صد ہوگی۔

  • ق لیگ کو ایک اور وزارت مل گئی، محمد رضوان کل حلف اٹھائیں گے

    ق لیگ کو ایک اور وزارت مل گئی، محمد رضوان کل حلف اٹھائیں گے

    لاہور: پنجاب میں پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت ق لیگ کو مزید ایک وزارت دینے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، حکومت ق لیگ کو ایک اور وزارت دینے پر راضی ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی نے ملاقات کی، پنجاب میں ق لیگ کو مزید ایک وزارت دینے پر اتفاق ہوا۔

    [bs-quote quote=”محمد رضوان کو وزارت ملنے کے بعد پنجاب میں ق لیگ کے وزرا کی تعداد 3 ہو گئی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    مسلم لیگ (ق) کے ایم پی اے محمد رضوان صوبائی وزیر پنجاب نامزد ہو گئے ہیں، وہ کل گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائیں گے۔

    محمد رضوان کو وزارت ملنے کے بعد پنجاب میں ق لیگ کے وزرا کی تعداد 3 ہو  گئی ہے، ملاقات میں ق لیگ کے ناراض وزیر حافظ عمار کا بھی استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ تین ماہ قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ سے ان کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور پنجاب کے وزیر معدنیات حافظ عمار نے ملاقات کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم نے چوہدری سرور، پرویزالٰہی اورعثمان بزدار کو طلب کرلیا

    اس ملاقات میں سینیٹ انتخابات سے متعلق بات چیت کی گئی، جس کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی، جس میں‌ گورنر پنجاب پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

    اس ملاقات کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد میڈیا پر اس کی تشہیر ہوئی، اور دونوں پارٹیوں کے درمیان اختلافات کی گونج میڈیا میں بھی واضح طور پر سنی گئی۔

  • پی ٹی آئی حکومت عوام کی فلا ح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے: عثمان بزدار

    پی ٹی آئی حکومت عوام کی فلا ح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے: عثمان بزدار

    لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ انھیں صوبے کے عوام کی خوش حالی اور ترقی سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کی فلا ح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

    [bs-quote quote=”سابق ادوار میں نمائشی منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کیے گئے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”وزیرِ اعلیٰ پنجاب”][/bs-quote]

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کے اصل مسائل سے چشم پوشی کی۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ سابق ادوار میں نمائشی منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کیے گئے، اصل عوامی مسائل کی طرف توجہ نہیں دی گئی۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی جو خراب حالت ہے اس کی ذمہ داری سابقہ حکومتیں پر ہے، انھوں نے قومی وسائل بے دردی سے ضائع کیے۔

    یہ بھی پڑھین:  جوش اور محنت کے چینی سال پر عثمان بزدار کا پیغام

    انھوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم معیشت کو درست کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ہمیں عوام کی خوش حالی سے بڑھ کر کوئی شے عزیز نہیں۔

    واضح رہے کہ آج عثمان بزدار نے چین کے نئے روایتی سال پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ حکومت پاکستان ترقی کے چینی ماڈل سے سیکھ کر آگے بڑ ھ رہی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان معاشی و اقتصادی تعاون کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔

  • ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ ہے، زیادہ دے کر جائیں گے: فواد چوہدری

    ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ ہے، زیادہ دے کر جائیں گے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا ہے لیکن اس سے زیادہ نوکریاں دے کر جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن زیادہ دے کر جائیں گے۔

    [bs-quote quote=”حکومت کا کام لوگوں کے لیے مثبت معاشی حالات پیدا کرنا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    وزیرِ اطلاعات نے لکھا کہ معیشت کے پھیلاؤ اور ترقی سے نوکریاں پیدا ہوتی ہیں، جب معیشت ترقی کرے گی تو نوکریاں بھی ملیں گی۔

    فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا کہ حکومت کا کام لوگوں کے لیے مثبت معاشی حالات پیدا کرنا ہے، مثبت معاشی حالات سے نوکریاں پیدا ہوں گی۔

    وزیرِ اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومتی اداروں کو سیاسی طور پر سفارشیوں سے بھرنا ایک تباہ کن عمل ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  صحت کارڈ کا اجرا، پی ٹی آئی حکومت کا بڑا قدم

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے صحت کارڈ کا اجرا کر دیا ہے، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ پروگرام سے غریبوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا، صحت کارڈ سے 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا علاج بالکل مفت ہوگا، 20 فروری سے پنجاب کے 4 اضلاع میں صحت کارڈ پروگرام شروع ہوگا۔

    دوسری طرف وزیرِ صحت کا کہنا تھا کہ بڑھتی غربت کی وجوہ میں سے ایک صحت پر غیر معمولی اخراجا ت آتے ہیں، ہیلتھ اسکیم پر عمل درآمد سے 8 کروڑ افراد کا اندراج ہوگا۔

  • بین الاقوامی میڈیا پاکستان کا مثبت رخ دکھانے لگا ہے: شہریار آفریدی

    بین الاقوامی میڈیا پاکستان کا مثبت رخ دکھانے لگا ہے: شہریار آفریدی

    اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ بین الاقوامی میڈیا پاکستان کا مثبت رخ دکھانے لگا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہریار آفریدی نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا پاکستان کے مثبت اقدامات کو توجہ دینے لگا ہے۔

    [bs-quote quote=”ہم ایک ترقی پذیر قوم ہیں، یہ قوم اب تبدیل ہو رہی ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شہریار آفریدی” author_job=”وزیرِ مملکت”][/bs-quote]

    وزیرِ مملکت نے کہا کہ سماجی اور معاشی دونوں شعبہ جات میں بین الاقوامی میڈیا پاکستان کے مثبت اقدامات کا نوٹس لے رہا ہے۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم ایک ترقی پذیر قوم ہیں، یہ قوم اب تبدیل ہو رہی ہے اور تبدیلی کی یہ لہر بہت واضح ہے، جسے لوگ دیکھ سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک خلیجی اخبار نے 10 بلین ٹری سونامی پروجیکٹ میں حکومت کی جانب سے ڈرون جیسی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی خبر چھاپی تھی۔

    وزیرِ مملکت شہریار آفریدی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے 29 جنوری کو یہ خبر دی تھی کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے پر تعیش کلبوں میں گھریلو ملازمین کے داخلے پر پابندی ختم کر دی ہے۔

    اس خبر کو بھی خلیجی اخبار کی ویب سائٹ نے نمایاں جگہ دی، اخبار نے شہریار آفریدی کے ٹویٹ کا لنک بھی شامل کیا۔

    شہریار آفریدی نے کہا کہ اشرافیہ کی علامتیں اور نو آبادیاتی ذہنیت ختم کی جائے گی، شروعات اسلام آباد کلب سے کی جا رہی ہے، ہمیں ان ملازمین کا شکر گزار ہونا چاہیے جو ہمارا بوجھ اٹھائے پھرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دولت اور رنگ کے نام پر جو دیواریں اٹھائی جاتی ہیں، انھیں منہدم کریں گے۔

  • نواز شریف، زرداری زندگی کے آخری دن جیل یا بیرون ملک گزاریں گے: فواد چوہدری

    نواز شریف، زرداری زندگی کے آخری دن جیل یا بیرون ملک گزاریں گے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری زندگی کے آخری دن جیل یا بیرون ملک گزاریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جب کوئی بڑا آدمی جیل جاتا ہے تو فوراً بیمار ہو جاتا ہے، نواز شریف کی صحت سے متعلق فیصلہ ڈاکٹرز نے کرنا ہے۔

    [bs-quote quote=”وزیرِ پیٹرولیم گیس قیمتوں میں اضافے کی انکوائری کر کے وزیرِ اعظم کو آگاہ کریں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    وزیرِ اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ عدالتوں کے ہاتھ میں ہے۔

    گیس کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر انھوں نے وضاحت کی کہ حکومت کی طرف سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ 10 فی صد تھا، لیکن اب اتنا زیادہ بل کیوں آ رہے ہیں، وزیرِ پیٹرولیم اس سلسلے میں انکوائری کر کے وزیرِ اعظم کو آگاہ کریں گے۔

    خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے بھی گھریلو صارفین کے لیے گیس کے اضافی بلوں کا نوٹس لے لیا ہے۔

    پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے اطلاع دی کہ صحت کارڈ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کل کیا جا رہا ہے، صحت کارڈ سے 7 سے 9 لاکھ روپے تک کا علاج ہو سکے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 10 سے 143 فیصد تک ہوش ربا اضافہ

    مسلم لیگ (ق) کے ساتھ اختلافات کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ وہ ہماری اتحادی جماعت ہے، اس کے ساتھ اختلافات کی نوعیت اتنی شدید نہیں ہے۔

    سانحہ ساہیوال کے تناظر میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گورننس کے نظام پر تفصیلی غور کیا گیا ہے، اس سلسلے میں بڑی تبدیلیاں اور محکمہ پولیس میں بڑی اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔

  • سخت سردی میں چار دن سے ٹھٹھرتی ماں بیٹی پناگاہ منتقل

    سخت سردی میں چار دن سے ٹھٹھرتی ماں بیٹی پناگاہ منتقل

    اسلام آباد: 4 دن سے سخت سردی میں ٹھٹھرتی لاوارث خاتون اور اس کی بچی کو مدد مل گئی، ضلعی انتظامیہ نے پناہ گاہ منتقل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک شہری کی درخواست پر حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے لاوارث ماں بیٹی کو پناہ گاہ منتقل کر دیا۔

    خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ ایک پارک میں کھلے آسمان تلے کئی دنوں سے بھوکی پیاسی سو رہی تھی۔

    چوہدری ذو القرنین نامی ایک شہری نے ٹویٹر پر خاتون کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بے آسرا ماں اپنی بچی کے ساتھ بے نظیر پارک میں گزشتہ چار دن سے رہ رہی ہے۔

    شہری نے یہ ٹویٹ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی علی اعوان کو ٹیگ کی، بعد ازاں علی اعوان کی ہدایت پر خاتون کو پارک سے پناہ گاہ میں منتقل کر دیا گیا۔

    علی اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے اطلاع دی کہ خاتون اور بچے کو اسلام آباد پناہ گاہ منتقل کر دیا گیا ہے، کوئی بھی معاشرہ انسانیت اور ہم دردی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔

    دریں اثنا خاتون اور اس کی بچی کو  پناہ گاہ میں الگ کمرہ، گرم بستر اور کھانا فراہم کر دیا گیا ہے، ان کی مکمل دیکھ بھال، طبی معائنہ اور رہائش کا بندو بست ہوگا۔

    علی اعوان کا کہنا تھا کہ مذکورہ خاتون کو اس کے شوہر نے طلاق دے دی تھی، اور خاندان نے بھی ذمہ داری اٹھانے سے انکار کر دیا تھا۔

  • سرگودھا: پی ٹی آئی امیدوار 12028 ووٹ لے کر کام یاب، غیر سرکاری نتائج

    سرگودھا: پی ٹی آئی امیدوار 12028 ووٹ لے کر کام یاب، غیر سرکاری نتائج

    سرگودھا: این اے 91 کے 20 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کام یاب قرار پائے۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں این اے 91 کے 20 پولنگ اسٹیشنز میں ری پولنگ کے غیر سرکاری نتائج آ گئے، نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے میدان مار لیا۔

    پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار عامر سلطان چیمہ نے 12028 ووٹ لے کر ن لیگی امیدوار کو شکست دے دی۔

    غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی 3134 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    خیال رہے کہ عام انتخابات میں ن لیگ کے ذوالفقار بھٹی 87 ووٹوں سے کام یاب ہوئے تھے، لیکن ری پولنگ میں انھیں بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    پی ٹی آئی امیدوار کی فتح پر وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شاہینوں کے شہر سرگودھا سے پی ٹی آئی کے لیے ایک اور قومی نشست کا تحفہ مل گیا ہے۔

    فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ سرگودھا سے پی ٹی آئی کی جیت وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔

    وزیرِ اطلاعات نے لکھا ’عامر چیمہ اور تحریکِ انصاف کی قیادت کو مبارک ہو، انور چیمہ کی روح مطمئن ہوگی کہ بیٹے کو حلقے سے نمائندگی کا اعزاز ملا۔‘

  • پاکستان میں برف باری اللہ کا انعام ہے: وزیرِ اعظم عمران خان

    پاکستان میں برف باری اللہ کا انعام ہے: وزیرِ اعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور برف باری کے سلسلے کو پاکستان کے لیے خدا کا انعام قرار دے  دیا۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں برف باری اور بارشیں اللہ کی رحمت بن کر برسی ہیں۔

    [bs-quote quote=”بارانی فصلوں کے لیے یہ بارشیں بر وقت ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”عمران خان کا ٹویٹ”][/bs-quote]

    وزیرِ اعظم نے ٹویٹ میں لکھا ’پاکستان میں ہونے والی بارشیں اور برف باری حقیقتاً اللہ ربّ العزت کا انعام ہیں۔‘

    عمران خان نے بارشوں کو فصلوں کے لیے مفید قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ہماری پیداوار خصوصاً بارانی فصلوں کے لیے یہ بارشیں بالکل بر وقت ہیں۔

    وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ بارشوں کے باعث پانی کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا، انھوں نے لکھا ’ان بارشوں سے زیرِ زمین پانی کی سطح ہی بلند نہیں ہو گی بلکہ برف پگھل کر دریاؤں کا حصہ بھی بنے گی۔‘

    خیال رہے کہ چند روز قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ وہ اپنی دھرتی کی دل فریب شان و شوکت کے بہت گرویدہ ہیں۔

    وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے دل فریب حصار میں خوش رہتے ہیں، اور یہاں رہ کر اپنے لوگوں کی خدمت انھیں بے حد مرغوب ہے۔

    انھوں نے ٹویٹ کے سلسلے میں یہ بھی لکھا کہ ارضِ پاک کا مسحور کن حسن اور اس میں ملنے والا تنوع بے مثال ہے۔