Tag: پی ٹی آئی کی خبریں

  • نواز لیگ، پیپلز پارٹی اکیلے پی ٹی آئی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کھو چکیں: وزیرِ خارجہ

    نواز لیگ، پیپلز پارٹی اکیلے پی ٹی آئی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کھو چکیں: وزیرِ خارجہ

    اوباڑو: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی اکیلے پی ٹی آئی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کھو چکی ہیں، دونوں جماعتیں بغل گیر ہیں لیکن مقابلے کی صلاحیت نہیں رکھتیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے اوباڑو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ پی ٹی آئی وفاقی سوچ والی جماعت ہے، سندھ کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

    وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر مقام سے قومی اسمبلی کی 14 نشستیں جیتے گی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان جلد گھوٹکی کا دورہ کریں گے، انھوں نے سندھ کے شہر چھاچھرو میں بھارت کو امن کا پیغام دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ہماری فوج بالکل تیار ہے، بھارت سےکہتا ہوں کچھ بھی کیا توجوابی کارروائی ہوگی، وزیراعظم

    وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق سندھ سے صدیوں پرانا ہے اور رہے گا، ان کی پی ٹی آئی میں شمولیت بھی گھوٹکی سے ہوئی تھی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حالیہ کشیدگی میں دفترِ خارجہ نے احسن طریقہ سے کام کیا، پلوامہ واقعے کے بعد بی جے پی کی ساکھ بہت متاثر ہوئی ہے، مودی سرکار انتخابی مفاد کے لیے پاکستان مخالف ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔

    وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ مودی سرکار نے اپنی عوام سے کیے وعدے پر کوئی کام نہیں کیا۔

  • بڑے فیصلوں پر پارلیمانی سربراہان سے مشاورت کریں گے: فواد چوہدری

    بڑے فیصلوں پر پارلیمانی سربراہان سے مشاورت کریں گے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کابینہ نے قومی سلامتی پر تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کاعزم کیا ہے، جو بھی بڑے فیصلے ہوں گے ان پر پارلیمانی سربراہوں سے مشاورت کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے لیے اچھا موقع ہے کہ ملک کے اندر اتفاق رائے کو قائم رکھیں، حالیہ صورتِ حال میں حکومت اور اپوزیشن نے یک جہتی کا مظاہرہ کیا۔

    [bs-quote quote=”نواز شریف بیرون ملک سے ڈاکٹر بلانا چاہتے ہیں تو ضرور بلائیں، ان کے پاس وسائل ہیں بیرون ملک سے ڈاکٹر بلا سکتے ہیں۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر یک جہتی کے مظاہرے کو نقصان پہنچے، نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتوں نے دستخط کیے تھے، ہم چاہتے ہیں یک جہتی کے اظہار کو ایسے ہی آگے بڑھایا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملات پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے، مدارس سے متعلق اقدامات پہلے سے طے شدہ ہیں، اقدامات پچھلی حکومت نے کرنا تھے مگر کسی وجہ سے رک گئے، مذہبی جماعتوں اور دیگر تنظیموں کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عالمی اخبارات آج پاکستان کے مؤقف کو درست قرار دے رہے ہیں، یہ اخبارات بھارت اور مودی کے بیانیے کو غلط قرار دے رہے ہیں، آج دنیا بھر میں نریندر مودی کے اقدامات کا مذاق بھی اڑایا جا رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف کوبہترین طبی سہولتیں دی جائیں ،وزیراعظم عمران خان کا اعلان

    انھوں نے بتایا کہ آج کابینہ کی توجہ غریبوں کی حالت بہتر کرنے پر تھی، کابینہ اجلاس میں غربت کے خاتمے کے لیے پروگرام پر بات چیت ہوئی۔ کابینہ اجلاس میں ایئر بلو کا لائسنس بھی منظور کیا گیا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف بیرون ملک علاج کی خواہش کریں گے تو کلینک یہاں بلالیں گے، انھوں نے اتنا پیسا کمایا ہے کس کام آئے گا، وہ بیرون ملک سے ڈاکٹر بلانا چاہتے ہیں تو ضرور بلائیں، ان کے پاس وسائل ہیں بیرون ملک سے ڈاکٹر بلا سکتے ہیں۔

  • ادویہ کی قیمتوں میں 100 فی صد تک اضافہ کر دیا گیا، عوام پریشان

    ادویہ کی قیمتوں میں 100 فی صد تک اضافہ کر دیا گیا، عوام پریشان

    لاہور: حکومت نے دو ماہ کے مختصر عرصے میں ادویات کی قیمت دوسری مرتبہ بڑھا دی، قیمتوں میں 100 فی صد تک اضافے کے سبب ادویات غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے ادویہ کی قیمتوں میں 100 فی صد تک اضافہ کر دیا، اضافی قیمتوں کی وجہ سے ادویات غریب عوام کی پہنچ سے دور مزید دور ہو گئیں۔

    2 ماہ قبل بھی فارما انڈسٹری کے دباؤ پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ادویہ کی قیمتوں میں 20 فی صد اضافہ کیا تھا۔

    معمول میں استعمال ہونے والی 70 فی صد ادویات کی قیمتوں میں سو فی صد تک اضافہ کر دیا گیا ہے، امراضِ قلب میں استعمال ہونے والی دوا کنکور 163 کی بجائے 235 روپے کی ملے گی۔

    ذیابطیس میں استعمال ہونے والے انسولین کی 2 ملی لیٹر کی قیمت 17 روپے کی بجائے 22 روپے کر دی گئی، جب کہ معمول میں استعمال ہونے والی ڈسپرین اور پیراسٹامول کی قیمت میں بھی 7 سے 8 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    امراضِ نسواں کی دوائی گریوی بی نان 183 کی بجائے 308 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، امراضِ نسواں ہی کی دوائی ڈوفاسٹون 540 کی بجائے 828 روپے میں فروخت ہونے لگی جب کہ پرووائران کی قیمت 247 کی بجائے 586 روپے ہو گئی ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت کا کہنا تھا کہ پچھلی بار ادویہ کی قیمتوں میں اضافہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ تاہم سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ اس اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

  • حکومت نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کر کے دکھائے گی: وزیرِ خارجہ

    حکومت نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کر کے دکھائے گی: وزیرِ خارجہ

    اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کر کے دکھائے گی، پاکستان پر یلغار ہو رہی تھی تو پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومتیں کیا کر رہی تھیں۔

    شاہ محمود قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ پاکستان کو جب بلیک لسٹ میں ڈالا گیا تو اس وقت کس کی حکومت تھی، ہم نے بائیکاٹ کیا لیکن او آئی سی اجلاس میں کسی کو پاکستان مخالف بات نہیں کرنے دی گئی، پاکستان امن اور استحکام کی جانب گام زن ہے۔

    [bs-quote quote=”بھارت کے طیارے حسن صدیقی اور نعمان علی خان نے مار گرائے، بھارتی جارحیت کا پاکستان نے فوری منہ توڑ جواب دیا، دونوں پائلٹس ہمارے قومی ہیروز ہیں۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شاہ محمود قریشی”][/bs-quote]

    وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مفاد کے لیے سب متحد ہیں، بلاول بھٹو کے اظہارِ یک جہتی کو ہم سراہتے ہیں، پاکستان کے دفاع کے لیے قوم متحد ہے، بھارتی طیارے گرانے والے پائلٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    شاہ محمود نے کہا کہ بھارت کے طیارے حسن صدیقی اور نعمان علی خان نے مار گرائے، بھارتی جارحیت کا پاکستان نے فوری منہ توڑ جواب دیا، دونوں پائلٹس ہمارے قومی ہیروز ہیں۔

    وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے حالیہ اقدامات ملک کے بہترین مفاد میں ہیں، اپوزیشن رہنماؤں نے بھی او آئی سی اجلاس کے بائیکاٹ کی حمایت کی، بھارتی پائلٹ کو قومی مفاد میں رہا کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر دھول جم چکی ہے: بلاول بھٹو زرداری

    انھوں نے کہا کہ سوال اٹھتے ہیں نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی معنوں میں عمل کیوں نہ ہوا، ہماری حکومت اس کی روح کے مطابق عمل کر کے دکھائے گی۔

    شاہ محمود نے اپوزیشن کی تنقید کے جواب میں کہا کہ جن معاشی مسائل کی نشان دہی کی گئی وہ 6 ماہ کی پیداوار تو نہیں، معیشت کی بد حالی کی ذمہ دار پچھلی حکومتیں ہیں ہم نہیں۔

  • صمصام بخاری کو نیا وزیر اطلاعات پنجاب بنانے کا فیصلہ، کل حلف اٹھائیں گے

    صمصام بخاری کو نیا وزیر اطلاعات پنجاب بنانے کا فیصلہ، کل حلف اٹھائیں گے

    لاہور: فیاض الحسن چوہان سے پنجاب کی وزارتِ اطلاعات واپس لیے جانے کے بعد قلم دان صمصام بخاری کو دیے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیر سید صمصام شاہ بخاری کو نیا وزیرِ اطلاعات پنجاب بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اس سلسلے میں صمصام بخاری کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

    [bs-quote quote=”گورنر پنجاب چوہدری سرور کل صمصام بخاری سے حلف لیں گے۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    ترجمان حکومت پنجاب نے کہا ہے کہ صمصام بخاری پنجاب کے آئندہ وزیرِ اطلاعات ہوں گے، گورنر پنجاب چوہدری سرور کل صمصام بخاری سے حلف لیں گے۔

    ہندو برادری سے متعلق متنازع بیان وزیرِ اطلاعات پنجاب کو لے ڈوبا، فیاض الحسن چوہان کا استعفا منظور کر لیا گیا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب ہاؤس کے ذرائع نے بھی تصدیق کر دی۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے ہندو برادری سے متعلق غیر مناسب بیان پر وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار کو آج ہی ایکشن لینے کا حکم دیا تھا۔

    خیال رہے کہ فیاض الحسن چوہان کے ہندو برادری سے متعلق متنازع بیان کے بعد وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے انھیں استعفیٰ دینے کی ہدایت کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر وزیر اطلاعات فیاض چوہان مستعفی

    وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے یہ واضح کیا گیا کہ اس نوع کا کوئی بھی بیان قابل قبول نہیں، کسی بھی مذہب کی دل آزاری قبول نہیں کی جائے گی، وزیرِ اعظم نے تمام وفاقی اور صوبائی وزرا کو ایسے معاملات پر محتاط رہنے کی بھی ہدایت کی۔

    سابق وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے استعفے کی خبروں کے آنے کے باوجود میڈیا پر استعفیٰ دینے کی خبر کی تردید کی، جس کے بعد ترجمان وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان سے ملاقات کی، جس کے بعد انھوں نے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا۔

  • مودی کی کوشش تھی کہ ہمیں دہشت گرد ریاست ڈکلیئر کیا جائے: عثمان ڈار

    مودی کی کوشش تھی کہ ہمیں دہشت گرد ریاست ڈکلیئر کیا جائے: عثمان ڈار

    لاہور: وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی کوشش تھی کہ ہمیں ایک دہشت گرد ریاست قرار دے دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ مودی کوششوں میں تھا کہ ہمیں دہشت گرد ریاست ڈکلیئر کر دیا جائے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نریندر مودی اپنےعزائم میں ناکام رہا ہے، وزیرِ اعظم عمران خان نے دانش مندی سے بھارت سے مذاکرات کی بات کر کے مودی کو ناکام بنایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن خوش حال پاکستان کے لیے اکھٹے ہوں گے، پاک بھارت کشیدگی کے علاوہ آنے والے دنوں میں اپوزیشن اور حکومت ملک کے اندرونی مسائل کے حل لیے بھی ایک ہوں گے۔

    عثمان ڈارنے کہا کہ جنگ نریندر مودی کی سیاسی ضرورت ہو سکتی ہے کیوں کہ ان سے معاشی استحکام اور ترقی کی طرف جاتا ہوا پاکستان نہیں دیکھا جا رہا۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات ٹھنڈے ہو رہے ہیں: فواد چوہدری

    انھوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں مودی کی بڑی سبکی ہوئی ہے، اس کشیدگی کو ہوا دینے کی وجہ سے بھارت میں تقسیم پیدا ہو گئی ہے، لوگ آواز اٹھا رہے ہیں کہ ’سے نو ٹو وار۔‘

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ تقسیم کی شکار قوم جنگ نہیں لڑ سکتی، جب کہ اس کے مقابلے میں پاکستان متحد ہے، اس لیے بھارت آنے والے دنوں میں جنگ کے آپشن کی طرف نہیں جا سکتا۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف نے کبھی ملک کی سالمیت پر سیاست کی کوشش نہیں کی، او آئی سی میں بھی پاکستانی مؤقف کی حمایت کی گئی ہے۔

  • قائمہ کمیٹی نے ایم ڈی پی ٹی وی کی فوری بر طرفی کا مطالبہ کر دیا

    قائمہ کمیٹی نے ایم ڈی پی ٹی وی کی فوری بر طرفی کا مطالبہ کر دیا

    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے پاکستان ٹیلی وژن کے مینجنگ ڈائریکٹر کو فوری طور پر بر طرف کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایم ڈی کو خود استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

    [bs-quote quote=”پی ٹی وی ملازمین نے بھی ایم ڈی کو فوری طور پر عہدے سے بر طرف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی ایک طرف ہے اور ایم ڈی ایک طرف ہیں، ایم ڈی کو  اب خود مستعفی ہو جانا چاہیے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ کمیٹی کے تمام اراکین نے ایم ڈی پی ٹی وی کو ہٹانے کا کہا ہے، قائمہ کمیٹی اپنی سفارشات وزیرِ اعظم عمران خان کو بھیجے گی۔

    دریں اثنا پی ٹی وی ملازمین نے بھی ایم ڈی کو فوری طور پر عہدے سے بر طرف کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، ملازمین نے اس سلسلے میں پیمرا آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں مظاہرین نے کہا کہ ایم ڈی پی ٹی وی کو عہدے سے فوری ہٹایا جائے۔

    دوسری طرف ذرایع نے کہا ہے کہ فواد چوہدری اور نعیم الحق کے درمیان ایم ڈی پی ٹی وی سے متعلق اختلافات بڑھ گئے ہیں، نعیم الحق اور ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان نے اس سلسلے میں وزیرِ اعظم سے ملاقات کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  استعفیٰ نہیں دیا مگر تحفظات ہیں، فواد چوہدری کا ردِعمل

    ذرایع کے مطابق یہ ملاقات 2 روز قبل بنی گالہ میں ہوئی، جس میں وزیرِ اعظم کو سرکاری ٹی وی کے معاملات پر اختلافات سے آگاہ کیا گیا۔

    وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری بھی کل وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

  • وزیرِ اعظم کی ارکانِ اسمبلی کو سرکاری اسپتالوں میں معیاری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

    وزیرِ اعظم کی ارکانِ اسمبلی کو سرکاری اسپتالوں میں معیاری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے ملتان ڈویژن کے ارکانِ اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری اسپتالوں میں معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں اور اپنے حلقوں میں قایم اسپتالوں کا متواتر دورہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ملتان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز نے ملاقات کی، ارکان قومی اسمبلی نے وزیرِ اعظم کو انتظامیہ سے متعلق عوامی شکایات سے آگاہ کیا۔

    [bs-quote quote=”گیس بلز کے حوالے سے عوامی شکایات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم عمران خان”][/bs-quote]

    ملاقات میں گیس اور بجلی کے حوالے سے عوام کو در پیش مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ گیس بلز کے حوالے سے عوامی شکایات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، تحقیقات کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    انھوں نے منتخب نمائندگا کو عوامی مسائل کے حل کے لیے متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسا بلدیاتی نظام اور نمائندے لا رہی ہے جو عوام کو جواب دہ ہوں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  عمران خان کےعوامی خدمت کے ایجنڈے کومکمل کریں گے: عثمان بزدار

    وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے کو مستحکم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، حکومت زراعت کے شعبے میں جدت لانا چاہتی ہے، فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے کاشت کاروں کو مدد فراہم کریں گے۔

    آج وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی حکومت نے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے، عوامی خدمت کے اس سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائے گی۔

  • تاریخ شاہد خاقان کو کٹھ پُتلی وزیرِ اعظم کے طور پر یاد رکھے گی: عمر چیمہ

    تاریخ شاہد خاقان کو کٹھ پُتلی وزیرِ اعظم کے طور پر یاد رکھے گی: عمر چیمہ

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ تاریخ شاہد خاقان عباسی کو کٹھ پتلی وزیرِ اعظم کے طور پر یاد رکھے گی۔

    تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی تقریر پر ردِ عمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے عمر چیمہ نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ملازمت اور سیاست میں فرق تک نہیں جانتے۔

    [bs-quote quote=”چھبیس فروری کو فتح مسلم لیگ ن کی ہوگی۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شاہد خاقان عباسی”][/bs-quote]

    عمر چیمہ نے کہا ’شاہد خاقان شریفوں کی بہ جائے ملک کے وفادار ہوتے تو ان کا وزن ہوتا۔‘

    پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ تاریخ شاہد خاقان کو کٹھ پُتلی وزیرِ اعظم کے طور پر یاد رکھے گی، بتائیں ان کے دور میں پی آئی اے نقصان میں اور ان کی اپنی ایئرلائن فائدے میں کیوں تھی؟

    قبل ازیں مانسہرہ میں رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ 26 فروری کو فتح مسلم لیگ ن کی ہوگی، عوام مایوس ہیں، بہتری کی امید نظر نہیں آ رہی۔

    یہ بھی پڑھیں:  استعفیٰ نہیں دیا مگر تحفظات ہیں، فواد چوہدری کا ردِعمل

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بالاکوٹ بلکہ آگے گیس فراہمی کے منصوبے نواز شریف نے شروع کیے، کام صرف نواز شریف اور ن لیگ نے کیے ہیں، پاکستان میں 1700 کلو میٹر موٹر وے کا منصوبہ نواز شریف نے بنایا، موجودہ حکومت سے خیر کوئی امید نہ رکھی جائے۔

    سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ عمران خان نے احتساب کرنا ہے تو ضرور کریں، لیکن احتساب اپنے وزرا سے شروع کریں، نواز شریف پر جو الزامات لگائے گئے ان کا کوئی وجود ہی نہیں۔

  • بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں: وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری

    بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں: وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری

    مردان: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے بھارت کو مشورہ دیا ہے کہ دنیا کی نظریں سچ پر ہیں، اس لیے بھارت کو بھی اب ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے خیبر پختون خوا کے ضلع مردان میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بھی اب ہوش کے ناخن لے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ بھارتی دھمکیوں پر وزیرِ اعظم عمران خان اصولی مؤقف دے چکے ہیں۔

    بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی سے متعلق ایک سوال پر وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کون امن چاہتا ہے، کون کشیدگی میں اضافہ کر رہا ہے۔

    فواد چوہدری نے افغانستان میں امریکا کے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں کہا کہ امریکا بھی آخر کار اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ افغان مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بہتر ہوگا بھارتی آرمی چیف جنرل باجوہ کے وِژن کو فالو کریں: ڈی جی آئی ایس پی آر

    یاد رہے کہ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے آج بھارتی آرمی چیف کو مشورہ دیا ہے کہ ان کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے وژن کی تقلید کریں۔

    گزشتہ روز راولپنڈی میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بھارت کے لیے ہمارا پیغام واضح ہے، وہ جان لے، پاکستان بدل رہا ہے جنگ ہوئی تو فوجی ردِ عمل بھی مختلف ہوگا، بھارت پاک فوج کوکوئی بھی سرپرائز نہیں دے سکتا، سرپرائز ہم دیں گے۔