Tag: پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار

  • عدالتوں سے انصاف کی امید ہے، مہر بانو قریشی

    عدالتوں سے انصاف کی امید ہے، مہر بانو قریشی

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار مہر بانوقریشی کا کہنا ہے کہ عدالتوں سے انصاف کی امید ہے انصاف ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے حلقہ 151 سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار مہر بانوقریشی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں سے انصاف کی امید ہے انصاف ہو گا۔

    آئی ایم ایف کو خط کے حوالے سے سوال پر مہر بانوقریشی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو خط ابھی نہیں لکھا گیا نہ پتہ ہے خط میں کیا ہو گا، جو چیز ابھی ہوئی ہی نہیں اس پر تنقید شروع کر دی گئی ہے۔

    پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار نے کہا کہ آئی آئی ایم ایف خود بانی پی ٹی آئی کے پاس آیا تھا، آئی ایم ایف نے یقین دہانی کرائی کہ الیکشن شفاف ہوں گے لیکن نہ الیکشن شفاف ہوئے اور نہ وقت پر ہوئے۔

    یاد رہے ملتان کے حلقہ این اے 151 سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار مہر بانو قریشی نے کہا تھا کہ انتخابی نتائج میں قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے، فارم پینتالیس اورفارم سینتالیس میں بہت بڑاتضاد ہے، الیکشن کمیشن نظرثانی کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم ووٹرزکویقین دہانی کراتے ہیں کہ آپ کےحق کیلئےلڑیں گے۔

  • آر او صاحب  اپنے فیصلے پر قائم ہو تو میرا سامنا کرو، ریحانہ ڈار

    آر او صاحب اپنے فیصلے پر قائم ہو تو میرا سامنا کرو، ریحانہ ڈار

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار ریحانہ ڈار کا کہنا ہے کہ میرے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے میں فارم پینتالیس ہے، اگر تم سچے تھے تو بھاگتے نہیں ،اپنے فیصلے پر قائم ہو تو میرا سامنا کرو۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ این اے 71 سے امیدوار ریحانہ ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ فارم پینتالیس کے ہمراہ الیکشن کمیشن پیش ہوئی مگر آر او نہیں آیا،ریٹرننگ افسرکےپاس اصل فارم موجودہی نہیں ہے۔

    ریحانہ ڈار کا کہنا تھا کہ آر اوصاحب یہ شرمندگی اور پریشانی ایسے ختم نہیں ہو گی، میرے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے میں فارم پینتالیس ہے، اگر تم سچے تھے تو بھاگتے نہیں ،اپنےفیصلے پرقائم ہو تو میرا سامنا کرو۔

    پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار نے مزید کہا کہ بائیس فروری کو پھر آؤں گی،امید ہے تم اپنا ریکارڈ لیکر پیش ہوں گے۔