Tag: پی ٹی آئی کے احتجاج

  • پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد

    پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد

    اسلام آباد : سپریم کورٹ آئینی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پر تشدد احتجاج کے دوران ہلاکتوں کا معاملہ ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی سے متعلق کیس کی سماعت کی، کیس میں ایڈیشنل اے جی کے پی ویڈیو لنک پر پیش ہوئے۔

    وکیل خیبرپختواحکومت نے بتایا کہ گزشتہ روز دونوں اطراف سےہلاکتیں ہوئیں، آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، استدعا ہے کہ آئینی بینچ ان واقعات پر ازخود نوٹس لے۔

    جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پیش ہوکر سیاسی باتیں نہ کریں جبکہ سربراہ آئینی بینچ جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیئے جومعاملہ ہمارے سامنے نہیں اسے نہیں دیکھ سکتے۔

    جسٹس جمال مندوخیل کا بھی کہنا تھا کہ یہ معاملہ سامنے نہیں اس پر بات نہیں کرنا چاہتے، بعد ازاں آئینی بینچ نے ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کردی۔

    گذشتہ روز گرینڈآپریشن میں کارکنان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کو اعلان کیا تھا۔

    ترجمان تحریک انصاف نے نہتے پر امن شہریوں کے قتل اور آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ چیف جسٹس کارکنان کے قتل کا از خود نوٹس لیں اور اسلام آباداورپنجاب کےآئی جیز کیخلاف کارروائی کی جائے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ شہید کئے گئے آٹھ کارکنوں کے کوائف ان کے پاس آچکے ہیں،ڈی چوک پہنچے تھے مگر لاشوں کے انبار لگانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

  • تعلیمی ادارے بند رکھنے کے حوالے سے اہم خبر

    تعلیمی ادارے بند رکھنے کے حوالے سے اہم خبر

    اسلام آباد : جڑواں شہروں میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ، چھٹی کا فیصلہ راستوں کی بندش کے پیش نظرکیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ امن وامان کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

    گذشتہ روز آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام نجی تعلیمی اداروں میں بروز پیر چھٹی کااعلان کیا تھا۔

    آل پاکستان  پرائیویٹ اسکولزاینڈ کالجز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج پر جڑواں شہروں کے اسکولز بندرہیں گے۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کے احتجاج سے معیشت کو کتنا نقصان ہوتا ہے؟ وزارت خزانہ کی رپورٹ

    ایسوسی ایشن نے مزید کہا تھا کہ تعلیمی اداروں میں چھٹی کافیصلہ راستوں کی بندش اور بچوں کی حفاظت کےپیش نظرکیا تاہم دور دراز علاقوں میں صورتحال دیکھ کر اسکولز  کھولنے یا بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے۔

    خیال رہے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا قافلہ سست روی سے اسلام آباد کی طرف بڑھ رہا ہے۔

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے ساتھ کارکن بڑی تعداد میں ہیں، قافلہ ہزارہ موٹر وے پہنچا، بشریٰ بی بی بھی قافلے میں وزیراعلیٰ کے ساتھ ہیں۔

    شاہراہوں پر کھڑی رکاوٹیں ہٹانے کے لیے وزیراعلیٰ کے قافلے کے ساتھ نجی کمپنیوں سے حاصل مشینری بھی ساتھ ہے۔

  • no talk….. just action !  آئی جی اسلام آباد نے پولیس اہلکاروں کو لائن آف ایکشن دے دی

    no talk….. just action ! آئی جی اسلام آباد نے پولیس اہلکاروں کو لائن آف ایکشن دے دی

    اسلام آباد : آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے پولیس اہلکاروں کو لائن آف ایکشن دے دی اور کہا کہ شرپسندوں سے کوئی بات نہیں کرنی، صرف ایکشن لینا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں سے ملنے ڈی چوک پہنچ گئے۔

    آئی جی اسلام آباد نے جوانوں کو ہدایت دی کہ شرپسندوں سے کوئی بات نہیں کرنی، صرف ایکشن لینا ہے۔

    علی ناصر رضوی  نے عوام کی جان ومال کے تحفظ ، امن وامان کو برقرار رکھنے اور حساس مقامات کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

    انہوں نے کہا اسلام آباد پولیس قیام امن اورشہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کے لئے چوکنا ہے۔

    دوسری جانب امن وامان کی صورتحال اور انتشارپھیلانے والوں کیخلاف سخت ایکشن کی تیاری مکمل ہیں، ڈی آئی جی آپریشنزکی ہدایت پرپولیس کیساتھ اینٹی رائٹ فورس بھی متحرک کردی گئی ہے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ کسی بہکاوے میں آکر دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہرگزمت کریں، امن عامہ میں رکاوٹ بننے والوں کو مقدمات اور جیل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    فیصل کامران کا کہنا تھا کہ سرکاری وشہری املاک،شہریوں کی حفاظت کیلئےہرممکن قدم اٹھائیں گے اور کسی بھی قسم کےاحتجاج کرنےوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، اینٹی رائٹ فورس سمیت شہربھرمیں غیرمسلح اضافی نفری موجود ہے۔

    یاد رہے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ڈی چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس کا مورال زبردست ہے، اس وقت سب سے اہم چیز ایس ای او کانفرنس ہے، ہمارے ہاں مختلف بین الاقوامی وفود آرہے ہیں۔3

    وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ میراخیال تھایہ لوگ واپس چلے جائیں گے، اب مجھے ان کی نیت بالکل واضح نظر آرہی ہے ، ان کا مقصد ہےکسی بڑے ایونٹ کو سبوتاژ کیا جائے لیکن کسی بھی بڑے ایونٹ کو ہم سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔