Tag: پی ٹی آئی کے انسٹا گرام لیڈ

  • پی ٹی آئی کے انسٹا گرام لیڈ عطاالرحمان کو اغوا کرلیا گیا

    پی ٹی آئی کے انسٹا گرام لیڈ عطاالرحمان کو اغوا کرلیا گیا

    لاہور : پی ٹی آئی کے انسٹاگرام لیڈ عطاالرحمان کو اغوا کرلیا گیا، چیئرمین پی‌ ٹی آئی عمران خان نے ممبران کے مسلسل اغوا کی شدید مذمت کی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ فیصل ٹاؤن لاہورسےپی ٹی آئی کے انسٹاگرام لیڈعطاالرحمان کواغوا کرلیا گیا، سوشل میڈیا ٹیم کےممبران کےمسلسل اغواکی شدیدمذمت کرتاہوں، عطاالرحمان15سال سےہمارے ساتھ ہے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما افتخاردرانی نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ پی ٹی آئی کے عطا الرحمان کو ابھی کچھ دیر پہلے لاہور سے اٹھایا گیا، حکومت آزادی اظہار اور اظہار رائے کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

    افتخار درانی کا کہنا تھا کہ موبائل فون رکھنے والے ہر شخص کی ایک آواز اور رائے ہے، طاقت کے استعمال سے شہریوں کی رائے تبدیل نہیں کی جاسکتی۔