Tag: پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات

  • اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے کا اعلان

    اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر اس فراڈ کو کیسے تسلیم کیا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے بیان میں کہا کہ شفاف الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کا انٹرا پارٹی الیکشن نیا سیاہ باب ہے۔

    اکبرایس بابر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں 940لوگوں نے ووٹ دیا جو 0.11فیصد ہے، انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر اس فراڈ کو کیسے تسلیم کیا جاسکتا ہے۔

    سابق رہنما نے کہا کہ کل 5 مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کوچیلنج کروں گا۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج اعلان کیا تھا ، جس کے مطابق بیرسٹر گوہر ایک مرتبہ پھر بلا مقابلہ چیئرمین اور عمر ایوب بلا مقابلہ جنرل سیکریٹری مںتخب ہوئے۔

    پی ٹی آئی انفارمیشن سیکریٹری رؤف حسن نے کہا تھا کہ ہم نے تیسری دفعہ انٹرا پارٹی الیکشن کرائے ہیں، ہم نے الیکشن رولز کے مطابق الیکشن کرائے ہیں، اس وقت بھی بلوچستان میں پولنگ ہو رہی ہے، اور باقی صوبوں میں کمشنر صاحبان الیکشن کرا رہے ہیں۔

  • پی ٹی آئی بلے کے نشان کےلیے اہل ہے یا نہیں؟  فیصلہ آج سنایا جائے گا

    پی ٹی آئی بلے کے نشان کےلیے اہل ہے یا نہیں؟ فیصلہ آج سنایا جائے گا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا، الیکشن کمیشن نے فیصلہ تیرہ ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ آج فیصلہ سنایا جائے گا، ممبر نثار درانی کی سربراہی میں کمیشن 12بجے فیصلہ سنائے گا۔

    انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیا تھا، جس میں کہا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر پی ٹی آئی کو بلے کے نشان کے لیے نااہل کیوں نہ کیا جائے۔

    جس ہر پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن پارٹی آئین میں ترمیم سے پہلے ہوئے ، بعد میں ہم نے ترامیم واپس لے لی ہیں ، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 13 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    خیال رہے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ الیکشن کمیشن میں 2022 سے زیر التوا ہے، کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا گیا تھا، الیکشن ایکٹ کیمطابق تمام سیاسی جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات کرانا لازم ہے۔