Tag: پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں

  • اسد عمر کے بعد پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ

    اسد عمر کے بعد پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے بعد دیگر رہنماؤں کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کو گرفتارکرنےکافیصلہ کرلیا گیا ، رہنماؤں کو ایم پی اوکےتحت گرفتار کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سےٹیمیں تشکیل دےدی گئیں ہیں اور ضلعی انتظامیہ نےبھی پولیس کوایم پی اوکےتحت گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    اس سے قبل انسداد دہشتگردی اسکواڈ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اسدعمر کو 16 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔

    ان کی گرفتاری نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں عمل میں لائی گئی تھی اور گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کو نیب راولپنڈی آفس منتقل کر دیا گیا تھا۔

  • عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف  16مقدمات درج

    عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف 16مقدمات درج

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں سولہ مقدمات درج کرلئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤن اورکارکنوں کے خلاف مقدمات کاسلسلہ جاری ہے ، اسلام آباد میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف 16 مقدمات کا اندراج کردیا گیا۔

    مقدمے میں عمران خان کے علاوہ اسد عمر،شیریں مزاری،زرتاج گل ، خرم نواز، شاہ محمودقریشی ،علی امین گنڈا پورکے نام شامل ہیں۔

    مقدمات اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی ،آبپارہ تھانہ ،ترنول، کوہسار، بھارہ کہو، تھانا رمنا، سیکرٹریٹ ، لوہی بھیر میں درج کئے گئے جبکہ متعدد تھانوں میں 2 مقدمات بھی درج ہوئے ہیں۔

    مقدمےمیں راستوں کی بندش، کارسررکار مداخلت ،پولیس اہلکاروں پرحملہ ،املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ 200 نامعلوم تحریک انصاف کے کارکنان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔