Tag: پی ٹی آئی کے سابق ارکان قومی اسمبلی

  • پی ٹی آئی کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے مراعات واپس لینے کا حکم جاری

    پی ٹی آئی کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے مراعات واپس لینے کا حکم جاری

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کرنے کے بعد پی ٹی آئی کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے مراعات واپس لینے کا حکم جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے مراعات واپس لینے کا حکم جاری کردیا گیا۔

    حکم نامے میں پارلیمنٹ لاجز کی الاٹمنٹ بھی منسوخ کر دی گئی اور اس حوالے سے قومی اسمبلی سکرٹریٹ نے سی ڈی اے کو ہدایات جاری کردیں۔

    لاجز خالی کرانے کیلئے سی ڈی اے کی جانب سے عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے ، پہلے مرحلے میں 81 سابق پی ٹی آئی ارکان کو ایک ہفتے کا وقت دے دیا گیا ہے۔

    سی ڈی اے نے ہدایت کی ہے کہ ایک ہفتے کے اندر واجبات کلیئر کئے جائیں۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ سی ڈی اے باضابطہ رہائش خالی کرنے کیلئے نوٹس بھی جاری کررہی ہے کہ بغیر واجبات کلیئرنس کسی قسم کےسامان لےجانےکی اجازت نہیں ہوگی۔

    الیکشن کمیشن نے 43 پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر رکھا ہے۔